پیرمحل کی خبریں 14/08/2014

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل: زندہ قومیں ہی اپنے آزادی کے جشن منایا کرتی ہے قوم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 1947ء میں وطن عزیز پاکستان حاصل کیا آج وطن کو قوم کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کشف ریاض اللہ صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے جشن آزادی یوم پاکستان کے سلسلہ میں بیسٹ آف ننجا کراٹے سنٹر پیرمحل کے زیر اہتمام اقبال پارک پیرمحل میں پروقار جشن آزادی تقریب میں کھلاڑیوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رانا عمران منج صدر پیرمحل بار کونسل نے خطاب میں کہا 1947ء میں مسلمان قوم نے کسمپرسی کی حالت میں نامساعدحالات میں ایک ریاست حاصل کرلی جس کی بنیاد کلمہ توحید پر رکھی گئی آج 67سال گذرنے کے بعد ہم اس نعرہ کو عملی طورپر بھول گئے آزادی کا مطلب بھول گئے اپنے اسلاف کی دی گئی قربانیوں کو بھول گئے جس سے آج ہم ایک آزاد قوم ہوتے ہوئے بھی غلامی کی زندگی بسر کرنے پرمجبور ہے عبدالشفیق میو تحصیل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں حکمرانوں پر تنقید کرنے کی بجائے اپنا احتساب کرنا ہے کہ ایک فرد ہوتے ہوئے ہم نے ملک کی تعمیر میں کتنا کردار ادا کیا۔

محمد صدیق پیارا سابق نائب تحصیل ناظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامیان برصغیر نے جان ومال کی ان گنت قربانیاں دے کر وطن عزیز حاصل کیا تاکہ اس سرزمین کو اسلامی اقدار کا گہوارہ بناسکیں لیکن افسوس ہم اپنی اقدار کو بھول کر یہود وہنود کی تہذیب وثقافت کے دلدادہ ہوگئے ذلت رسوائی ہمارا مقدر بن گئی ہماری سیاست معاشرت تعلیم سماج اور فلاحی نظام دگرگوں حالت اختیار کرگیا کیا دوقومی نظریہ کا مقصدیہی تھا ہر طرف لاقانونیت کا راج ہوبھائی بھائی کو قتل کرے دین کے نام پر دہشت گردی کرکے مساجد مکتب اداروں کو تباہ کردیا جائے۔

انہوںنے کہا وطن عزیز کی سالمیت سے کھیلنے والو آج تم کو آزادی صرف اس ارض پاک کی وجہ سے نصیب ہوئی ورنہ آج بھی تم ہندوبنیا کی غلامی کی زندگی بسر کررہے ہوتے شیخ محمد اکرم صدر پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا پاکستان کی 67سالہ تاریخ میں وطن عزیز کو آمریت نے نقصان پہنچایا قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار سے روگردانی کرکے ہم منتشر ہو کر رہ گئے قوم کی بجائے ایک بھیڑچال کی شکل اختیار کرلی قومی سوچ کے فقدان کے باعث ہم نسل نو کے لیے اچھی روایات پیدا نہ کرسکے جس پر چل کر نسل نو اس ملک کو کامیابی کامرانی کی منزل پر رواں دواں کرسکے قیام پاکستان ایثار جدوجہد قربانی کی داستان ہے۔

اسلاف کی قربانیوں کو ہم نے اپنی کوتاہیوں سے گنوادیا الطا ف شہزاد ایڈمن منیجر نے خطاب میں کہا آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے جب تک پاکستان کے وفادار شہریوں کی حیثیت سے اپنے فرائض اور ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے انہیں کسی چیز سے خوف زدہ ہونے کی چنداں ضرورت نہ ہے پاکستان ہمارے اسلاف کی بے بہا قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا جس کی بدولت آج ہم ہندو بنیا کی غلامی سے نجات پانے کے ساتھ ساتھ اسلامی طرز معاشرت کے مطابق زندگی گذارنے کے لئے آزاد ہے ہمیں اپنے اسلاف کی دی گئی قربانیوں کی یاد تازہ رکھنی چاہیے تاکہ آئندہ جب بھی ارض پاک کو ہمارے لہو کی ضرورت پڑے تو اپنے اسلاف کے کارناموں کو دہرا سکیں۔

تقریب میں بیسٹ آف ننجا کراٹے سنٹر کے کھلاڑیوں نے ڈیمانسٹریشن پیش کی جس میں پاکستان آرمی پنجاب پولیس کے جوانوں اور بیسٹ آف ننجا کراٹے کے کھلاڑیوںنے کمانڈومظاہرہ کیا اس موقع پر پروقار تقریب میں حکیم محمد رفیق سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن، محمد اعظم مغل چوہدری طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر، محمدا رشد، محمد صدیق پیارا سابق نائب تحصیل ناظم کمالیہ، عبدالرزاق ڈپٹی ہیڈماسٹر، محمد انجم ضلعی نائب صدر پنجاب ٹیچر زیونین، انوارالحق، محمدجاوید گورایہ محمد قاسم بھٹی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل: مخالفین نے شہری کے گھر داخل ہوتے ہوئے دو خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قیمتی سامان بھی لوٹ لیا۔

تفصیل کے مطابق شہر کی مضافاتی بستی B پلا ٹ میں دیرینہ رنجش کی بناء پر مخالفین محمد حنیف، نذیراحمد، منیر احمد، غلام رسول “گمنا” ساکنان 311 /WB دنیا پور نے اپنے دیگر ساتھیوں محمد رفیق، سرور، یعقوب وغیرہ کے ہمراہ باہم صلاح مشورہ ہو کر اسلحہ اور کلہاڑیوں سے لیس ہو کر مسمی عبدالستار کے گھر داخل ہوتے ہوئے موجود افراد جن میں د وخواتین بھی شامل ہیں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے خواتین سے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان مالیت 2,00,000/- روپے بھی لوٹ لیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

تھانہ پیرمحل پولیس نے گھر کے سربراہ عبدالستار کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا عمل شروع کر دیا تھا۔