پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تجاوزات مافیا کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، مرحلہ وار تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا جائے گا، ناجائز تجاوزات کا خاتمہ عوام کے اصرار ومفاد کی خاطر کیا جا رہا ہے تحصیل میونسپل آفیسر کمالیہ رانا محمد نواز کی زیر صدارت گزشتہ روز شہر سے تجاوزات کے خاتمہ کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطا ب رانا نواز نے کہاکہ فیصلہ کیا گیا کہ انجمن تاجران کے تعاون سے شہر بھر میں موجود تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ تجاوزات کے خاتمہ سے شہریوں کو بازار تنگ ہونے کی وجہ سے جو پریشانی ہوتی ہے اس کا ازالہ ہو سکے گا۔ٹی ایم اے نے مین بازار میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے انجمن تاجران کی مشاورت لکیریں لگا د ی جائیں گی اور تمام دکاندار اس نئی حد بندی پر عمل کریںگے خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ناجائزتجاوزات کے خاتمہ کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ انتظامیہ پیرمحل میں سے مختلف مراحل میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گی۔ناجائز تجاوزات کے ازخود خاتمے کیلئے پندرہ دن کی مہلت دی گئی ہے اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں محمد طارق کوٹلی والے ، سابق نائب تحصیل ناظم محمد صدیق پیارا، حکیم محمد رفیق ارشد، چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، رائو شفیق الرحمن تحصیل آفیسر ریگولیشن، چوہدری جاوید صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی، غلام بنی، حاجی عبدالحمید، چوہدری محمد نعیم سمیت دیگران نے شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)محکمہ صحت کی بے حسی ضلع بھر میں بندے مار عطا ئیوں کو کھلی چھٹی ،ہر ما ہ محکمہ صحت کے ضلعی دفتر میں بیٹھے اہل کار لاکھوں روپے منتھلی اکھٹی کررہے ہیں جو اوپر سے نیچے تک تقسیم کی جاتی ہے میڈیکل سٹور وں پر غیر قانونی پریکٹس کر نے والوں اور ممنوعہ ادویات کا دھندہ کرنے والوں سے بھی ڈیل کے ذریعے لاکھو ں وصول کئے جارہے ہیں دیہاتوں میں انڈر میٹرک لڑکوں نے کلینک بنارکھے ہیں جو لوگو ں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ذرائع کے مطابق تحصیل پیرمحل کے چکوک سے انکشاف ہوا ہے کہ ایک ایک گائوں میں انڈر میٹرک لڑکے عطائی ڈاکٹر بن کر لو گوں کی جانو ں سے کھیل رہے ہیں جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت کے ضلعی آفسران جو ائیر کنڈیشر کمروںمیں بیٹھے کاغذی کاروایئوں کے ذریعے سب اچھا کی رپورٹ اوپر تک پہنچا رہے ہیں اور خود لاکھو ں روپے بطور رشوت لے کر عطایئوں کو کلینک چلانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے تحریری درخواستوں اور نشاندہی کے باوجو د معمولی نوعیت کی کاروائی کی جاتی ہے کاروائی سے قبل اس کی اطلاع موبائل فون پر د ے دی جاتی ہے جس سے یہ عطائی کاروائی کے وقت تک اپنا سازوسامان سمیٹ چکے ہوتے ہیں سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، صوبائی وزیر صحت ، کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف فوری کاروائی کر تے ہو ئے قانو ن کے شکنجہ میں کسا جا ئے تاکہ آئندہ کسی بے گنا ہ کی موت واقع نہ ہو سکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)اسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل نے12پٹرول پمپوں کو چیک کیا دو پٹرول پمپوں کا پیمانہ ٹھیک نہ ہو نے پر سیل کردیا تفصیل کے مطابق اسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل محمد نجیب نے لیبر انسپکٹر کے ہمراہ مختلف جگہوں پر 12پٹرول پمپوں کو چیک کیا توپیرمحل فلنگ اسٹیشن، اے کے مان فلنگ اسٹیشن کا پیمانہ غیر معیاری ہو نے پر دونو ںپمپوں کو سیل کردیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) ہمارا احتجاج پر امن ہے حکومت رکاوٹیں نہ ڈالے،تحریک انصاف آئین اور قانون کے مطابق انصاف چاہتی ہے ،ن لیگ نے انتخابات میں دھاندلی کر کے ملک کو شدید نقصان پہنچا یاہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار سعید احمد سعیدی اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران طبقہ پر عوام کو بالکل اعتماد نہیں رہا ،سپریم کورٹ اور معتبر قومی اداروں کو سنجیدگی سے انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہو نگے، جاگیر دارانہ نظام نے آئین اور قانون کو جکڑا ہوا ہے غریب عوام کو انصاف نہیں مل رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے عوام میں شعور بیدار کر دیا ہے لوگ اپنے حقوق کی آواز بلند کر رہے ہیں تحریک انصاف عوام کو حقوق دلوانے کی جد جہد کر رہی ہے اورعوام بھی موجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام سے نجات حاصل کرنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں،جنرل الیکشن 2013 میں ہونے والی دھاندلی کا شفاف اور غیر جانبدارانہ آڈٹ ہونا چاہیے اور ذمہ داروں کو سزائیں دی جانی چاہیں تاکہ آئندہ دھاندلی نہ ہو سکے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنوں میں انصاف کے حصول کا جذبہ جنون کی حد تک بڑھ چکا ہے اور یہ تحریک اپنے مقصد کے حصول کے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گی۔