پیرمحل کی خبریں 4/7/2014

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) لاکھوں کی لاگت سے بننے والی سڑک چند دن ہی بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ‘ انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں تفصیلات کے مطابق چند دن قبل لاکھوں روپے کی لاگت سے درکھانہ روڈ سے 323گ ب والی روڈ تعمیر کی گئی لیکن ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اس پر پڑنے والے گہرے گڑھوں کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے کوئی کارروائی کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ شہریوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ایکشن لے کر سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار اور غفلت برتنے والے حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل اور گردونواح میں تیز بارش اور ٹھنڈی ہوائوں نے ایک بار پھر موسم کوخوشگوار بنا دیاہے۔بارش اور ٹھنڈے موسم سے روز ہ داروں کے چہرے خوشی کے ساتھ کھل اٹھے بارش سے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے دوسری طرف نوجوان ،بچے بوڑھے بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے)تھانہ پیرمحل پولیس نے نواحی گائوں 717گ ب کے محمد سلطان ولد مہامند کی قیمتی بھینس خرد برد کرنے پر مذکورہ گائوں کے محمد اکرم کے خلاف بجرم 406ت پ کے تحت مقدمہ کا اندراج کر کے کاروائی کا عمل شروع کر دیا تھا۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے)ملک حالت جنگ میںہے افراتفری پھیلانے والے اغیارکے ایجنڈاپرعمل پیرا ہیں۔منتخب جمہوری حکومت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیںہونے دیں گے۔ان خیا لات کااظہارمسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری خالد سردار نے صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف نے عہدکررکھا ہے کہ ملک کودہشت گردی سے پاک کرکے معاشی استحکام دیںگے جبکہ ترقی کے سفرسے خائف عمران خاںاورطاہرالقادری معصوم عوام کوسڑکوںپرلاکرجمہوریت کوڈی ریل کرنا چاہتے ہیںتاکہ پاکستان مخالف قوتوںکی خواہش پوری کی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک دم میںدم ہے مسلم لیگ (ن)کے متوالے ہرقربانی دیکرملکی تعمیر و ترقی میںاپنا کرداراداکرتے رہیںگے۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے) سانحہ داتا دربار کو چار سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود ملزمان کو گرفتا ر نہیں کیا گیا۔ عاشقان رسول ۖ سانحہ داتا دربار کو بھول نہیں سکے ۔داتا دربار پردھماکہ کرنے والے اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکتے۔ ان خیالات کااظہار صاحبزادہ سعد الدین ضلعی جنرل سیکرٹری سنی اتحاد کونسل نے اپنے ایک بیان میںکہاکہ مزارات اولیاء پر حملے کرنے والے اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں۔ پنجاب حکومت نے سانحہ داتا دربار سرد خانے میں ڈال کر بزرگان دین کے ماننے والوں کو شدید مایوس کیاہے۔ حضرت داتا علی ہجویری وہ مقدس ہستیاں ہیں جنہوں نے بر صغیر کی سیا ہ رات کو ایوان سحر میں بدلنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا۔آپکا آستانہ صدیوں سے لاکھوں لوگوں کی زیارت گاہ ہے ۔ یہاں سے لوگ فیض یاب ہوتے ہیں اور روحانی تسکین پاتے ہیں۔جب تک مزار داتا علی ہجویری کے سانحہ میں ملوث ملزمان گرفتا ر نہیں ہوجاتے اس وقت تک سکون سے بیٹھیں گے۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے)پیرمحل زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 680/21گ ب میں زمین کے تنازعہ پر لیاقت علی ولد نذیر احمد ، محمد جاوید ولد نذیر احمد فررانہ کوثر وغیرہ نے رضوان ، محمد حنیف، صبا ،محمد عابد ، راہ گیر زمان ارشدولد محمد ارشدکوڈنڈوں ،سوٹوں اور کلہاڑیوں سے وار کر شد ید زخمی کردیا زخمیوں کوسول ہسپتال پیرمحل لایاگیا جہاں پران کو طبی امداد دی گئی

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے)پیرمحل گندہ پانی کے نکاس کے تنازعہ پر پڑوسیوں نے اینٹوں سے حملہ کرکے بہن بھائی کو شد ید زخمی کردیا تفصیل کے مطابق محلہ شادمان کالونی میں گندہ پانی کے نکاس کے تنازعہ پر پڑوسیوں نے اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کر کے بلال حسین او ر صفیہ بی بی کو شدید زخمی کردیا زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال پیرمحل لایاگیا جہاں پر حالت نازک ہو نے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے) ماہ صیام تقویٰ و پرہیز گاری کی عملی تربیت کا مہینہ ہے۔رمضان المبارک انعام خداوندی ہے۔جو مغفرت اور نجات کا پیغام لے کر آتا ہے ان خیالات کا اظہار مفتی محمد اکبر رضوی امیر جماعت اہل سنت پیرمحل نے مرکزی سنی رضوی جامع مسجد غلہ منڈی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ماہ صیام سیرت و کردار اور صبر و استقامت کا مہینہ ہے۔روضہ بھوک و پیاس کا نام نہیں تقویٰ و طہارت کا ریفریشر کورس ہے۔خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں رمضان المبارک کی مقدس ساعتیں صحت و تندرستی اور ایمان کی حالت میں میسر آ گئیں۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے)ضرب عضب آپریشن قوم کی اجتماعی فکر کی نمائند گی کر رہاہے پو ری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے انشااللہ ملک کے دفاعی ادارے اس معرکے میں بھی سرخروہو نگے ان خیالات کا اظہارچوہدری امان اللہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) پیرمحل سٹی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہماری فوج کے سربراہ راحیل شریف شہدائے وطن کے وہ وارث ہیںجو شہدا کی قر بانیوں کو کبھی رائیگاںنہیں جانے دیں گے اور ملکی بقاء کے اس آپریشن میںسرخرو ہونگے ضرب عضب آپریشن ملکی سلامتی کے لیے سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گیاہے انشااللہ اس سے وطن پاک میںدہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گاافواج پاکستان کی قربانیاںملک و ملت کے لیے ایسی روشن مثال ہیںجس پر تمام قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے ضرب عضب آپریشن آزادی پاکستان کی حفاظت کاضامن ہے اور ان شہداء وطن کی ارواح کے سکون کاباعث ہے جنہوںنے شہادتیںدے کر دہشت گردوں کے عزائم کو مکمل پسپا کیااور ان کی شکست کی بنیاد رکھی ضرب عضب آپریشن سے دہشت گردوںکی جڑیںکٹ رہی ہیںجس سے ملک جلد قائداعظم کا پاکستان بنے گا۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے)بجلی کا پول شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا۔تفصیل کے مطابق محلہ لوئر کالونی کی گلی نمبر 9میں رہائش پذیر ایک بااثر خاتون نے کچھ عرصہ قبل واپڈا آفس پیرمحل کمپلینٹ درج کروائی تھی کہ اس کے مکان کے قریب سے گزرنے والی بجلی تاروں کی ڈائریکشن کو تبدیل کیا جائے تو واپڈا اہلکاروں نے حالات کو دیکھتے ہوئے بجلی تاروں کو پلاسٹک پائپوں سے کور کر دیا تھا جبکہ کچھ عرصہ بعد مذکورہ خاتون نے پھر واویلہ کیا کہ میرے گھر کے سامنے لگا بجلی کا پول بھی دوسری جگہ شفٹ کر دیا جائے اور اسے سڑک کے عین ووسط میں نصب کیا جائے تو جب واپڈا اہلکار پول کو نصب کرنے کیلئے آئے تو اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہوئے پول نصب کرنے سے روک دیا اور بتایا کہ اگر سڑک کے وسط میں بجلی پول کو نصب کیا گیا تو ہر قسم کی ٹریفک کا گزر بھی بند ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ واپڈا کے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ پول کو سڑک کے وسط میں نصب کروانے کی بجائے دوسری جگہ شفٹ کر دیا جائے۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے)سول ویٹرنری ہسپتال میں تعینات ہونے والے نئے ڈاکٹر فضل الرحمن نے ایک ملاقات میں بتایا کہ شہر میں پانی بھرے گوشت کی فروخت کو ہر صورت بند کروایا جائے گا اور جو قصاب مضر صحت اور زائد نرخوں پر گوشت فروخت کرتا ہوا پکڑا گیا اس کے خلاف مقدمات کا کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مضر صحت گوشت کی فروخت کو روکنے کیلئے شہری بھی اپنا فعا کردار اداکریں اور جو قصاب سلاٹر ہائوس لائے بناء ہی گوشت فروخت کرے گا اسے جرمانے سمیت اس کا گوشت بھی تلف کر دیا جائے۔جبکہ رمضان بازار میں معیاری گوشت کی فراہمی کو ہر صورت سرکاری نرخوں پر یقینی بنایا جائے گا۔

پیرمحل(میاں اسد حفیظ سے) نا معلوم چوروں نے کاٹن فیکٹری سے بھاری مالیت کی تاریں چوری کر لیں۔ تفصیل کے مطابق رات کے وقت چوروں کے گروہ نے سندھیلیانوالی روڈ پر واقع MNAکاٹن فیکٹری سے تقریبا دو لاکھ روپے مالیت کی تاریں بجلی چوری کر لیں متعلقہ تھانہ پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا تھا۔

Mahal Pir

Mahal Pir