پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم کار سواروں نے ضعیف العمر خاتون کو اغوا کر کے طلائی بالیاں اور نقدی چھین لی تفصیل کے مطابق بی پلاٹ پیرمحل کی رہائشی خاتون ثریابی بی زوجہ محمد یوسف عمر 65/70 سال ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپنے گھر بی پلاٹ آرہی تھی رجانہ روڈ پر تین مرد ایک خاتون کار سواروں نے خاتون کو کو زبردستی کار میں اٹھاکر بائی پاس کمالیہ روڈ پر لے جا کر طلائی بالیاں ایک تولہ دوماشے نقدی 18ہزارروپے جوکہ اپنی بیٹی سے لے کر آرہی تھی چھین لی اور سڑک کنارے پھینک کر چھینی گئی طلائی بالیاں اور نقدی سمیت فرارہوگئے والدہ دوگھنٹے بے ہوش پڑی رہی اور ہوش میں آنے پر راہگیروںنے گھر پہنچایا متاثرہ خاتون کے بیٹے طارق ولد محمد یوسف بی پلاٹ پیرمحل نے چوکی پولیس پیرمحل کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) سول نافرمانی کی تحریک غیر قانونی اور بغاوت کے مترادف ہے مرکزی انجمن تاجران پیرمحل ،، انجمن تاجران پیرمحل کا اجلاس مرکزی دفتر غلہ منڈی میں زیر صدارت آصف جاوید منعقد کیا گیا جس میں شہر بھر کی تاجر تنظیموں نے شرکت کی تاجر تنظیموںنے متفقہ قرارداد میں تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی تحریک کویکسر مسترد کردیا اس موقع پر مرکزی صدر آصف جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ نافرمانی کی تحریک سے ملک کی معیثت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے جوکہ ہمارا ملک برداشت نہیں کرسکتا ہے اس لیے تمام تاجر حکومت کے ساتھ ہیں ہم حکومت کو ہرقسم کے تعاون کایقین دلاتے ہیں سینئر نائب صدر چوہدری محمد طارق نے خطاب میں کہا عمران خان نے سول نافرمانی کی کال دے کر اپنے یہودی آقائوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے جوکہ اسلامی ملک پاکستان کی بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیوں سے خائف ہے پاکستان کو ترقی کی جانب جاتے ہوئے نہیںدیکھ سکتے انہوںنے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ ان غیر ملکی قوتوں کے ایجنٹوں کے دھوکے میںنہ آئیںجو پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیںمحمدصدیق پیارا سابق نائب تحصیل ناظم سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران پیرمحل نے کہا چند ہزار لوگ سیاسی نظام کو یر غمال نہیں بناسکتے۔ انقلابوں اور سونامیوں کا وقت گزر گیا سیاسی نظام کو پٹری سے اتارنے کی کوششیں ملک کو خانہ جنگی کی د ہلیز پر لاکھڑا کر سکتی ہیں پاکستانی عوا م ایسے ہر مارچ کو ناکام بنا دیں گے جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو ترقی کے سفر سے روکنا ہو۔ پاکستان کو اس وقت صرف ایک لانگ مارچ کی ضرورت ہے اوروہ لانگ مارچ ہے ترقی کا ‘ عوام کی خوشحالی کا’ دہشت گردی کے سد باب کا اور اندھیروں کے خلاف جدوجہد کا،ہم باعزت قوم ہیں اس لیے ان کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اس موقع پر طارق فرید ، چوہدری منیر احمد ، شیخ محمد ارشد ، اشرف علی خان ، محمد رمضان ، ارشد علی گوہر ، حنیف ساجد سمیت کثیر تعداد میں تاجران نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) سڑک کے حادثات میں خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق سڑ ک کے مختلف حادثات میں چک نمبر287گ ب کے رہائشی سجاد ولد ظفر ،محمد بلال ولد نذیر ، ثوبیہ دختررمضان ، حفیظاں بی بی زوجہ محمد نزیر شدید زخمی ہوگئے چک نمبر308گ ب کا انور ولد خالد جبکہ چک نمبر665/6گ ب کا قاسم ولد یونس موٹرسائیکل سوار آمنے سامنے موٹرسائیکلوں کی ٹکر سے زخمی ہوگئے پیرمحل کے رہائشی وہاب ولد غلام عباس ، شان علی ولد محمد صدیق چک نمبر345گ ب کا ظفر اقبال ولد غلام محمد زخمی ہوگئے لڑائی کے مختلف تنازعات میں خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں چک نمبر686/27گ ب میں ڈنڈوں سوٹوںکے آزادانہ تصادم میں اشفاق ولد محمد دین ، محمد اکرم ولد محمد دین ، زبیدہ بی بی زوجہ اکرام زخمی ہوگئے قادر ٹائون کا رہائشی محمد مبشر ولد بشیر احمد چک نمبر665/6گ ب کا رہائشی علی احمد ولد ولی محمد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) دربار قطبیہ سندیلیانوالی میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار مین فیصل آباد ملتان کمالیہ روڈ پر دکانداروں نے پیدل چلنے والے فٹ پاتھوں کے اوپر ریڑھیاں اور ٹھیلے کھڑے کرکے روڈ محدود کردیے آئے رو ز حادثات معمول بن گئے تفصیل کے مطابق دربار قطبیہ جہاں پر ملک بھر سے روزانہ ہزاروں زائرین آتے جاتے ہیں دربار قطبیہ سندیلیانوالی میں ناجائز تجاوزات کے باعث 160 کھلے روڈ محدو د ہوکر 16 فٹ سے کم ہوگئے فیصل آباد ملتان روڈ کمالیہ پیرمحل روڈ پر دکانداروںنے فٹ پاتھ تک کرائے پر چڑھا رکھے ہیں اپناتمام سامان دکانوں میں رکھنے کی بجائے دکانوں کے باہر سڑکوں پر رکھ کر راستے بلاک کرکے مفا دعامہ میں سرعام رکاوٹ ڈالے ہوئے ہیں جس سے مین روڈ پر نہ صرف ٹریفک کی لمبی لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں بلکہ آنے جانے والے طلبہ وطالبات شہریوں اور زائرین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے محکمہ ہائی وے اور دیگر مجاز ادارے شکایت پر وقتی طورپر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے معمولی سڑ ک واگذا رکرواتے ہیں ان کے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی دوبارہ سڑکوں پر دکانیں سج جاتی ہے ملک حبیب الرحمن سمیت سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، کمشنر فیصل آبا د ، اے سی پیرمحل سے مطالبہ کیا کہ سندیلیانوالی مین چوک اور کمالیہ روڈ عبدالحکیم روڈ پر فی الفور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سڑکیں واگذارکروائی جائیں