پیرمحل کی خبریں 15/08/2014

Chaudhry Asad Rehman,Independence Day

Chaudhry Asad Rehman,Independence Day

پیرمحل: قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں آزاد خطہ پاکستان معرض وجود میں آیا اور مسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت ملی 14 اگست کی حرمت کا تقاضا ہے کہ اس روز قوم کو تفریق کرنے کی بجائے متحد کیا جائے اورافراتفری پھیلانے کی کوشش نہ کی جائے ان خیالا ت کا اظہار چوہدری اسدالرحمن ایم این اے سابق وفاقی وزیر نے رہائش گاہ ڈاکٹر کشف ریاض اللہ پر وطن عزیز پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہا یوم آزادی کا دن ماضی کی غلطیوں کو دوہرانے کا نہیں ماضی سے سبق سیکھنے کا ہے۔ پاکستان کو کسی انتشار پھیلانے والے لانگ مارچ کی نہیں بلکہ عوام کی خوشحالی،غربت کے خاتمے اورملک کومسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے جدوجہدکے لانگ مارچ کی ضرورت ہے ۔پاکستان کے18کروڑ باشعور عوام ایسے ہر لانگ مارچ کو ناکام بنا دیں گے جس سے ان کی خوشحالی کا خواب چکنا چور ہوتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ کس قدر بدقسمتی کی بات ہے کہ نام نہاد انقلاب اوربے وقت کے لانگ مارچ کے دعویداروں کے ساتھ عوام کے ٹھکرائے ہوئے اورکرپشن کی گندگی میں سرتاپالتھڑے ہوئے عناصر دکھائی دے رہے ہیں۔ کیک کاٹنے کی تقریب میں میاںمحمد رفیق ایم پی اے ، شیخ محمد اکرم ، عبدالشفیق میو ، خالد محمود گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سمیت تمام سیاسی سماجی فلاحی دینی تنظیموں کے ہزاروں لوگوںنے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل: صوبائی حلقہ 90کی 85فیصد آبادی زیر زمین پانی کڑوا اور ناقص ہونے اور ٹیل پرآباد ہونے سے پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات سے محروم سوا ارب روپے کے سکار پ ٹیوب ویل کے منصوبے کی ناکامی پر سیم وتھور کے ستائے عوام نقل مکانی پرمجبور ضلع بھر کاپسماندہ صوبائی حلقہ صومالیہ کامنظر پیش کرنے لگا تفصیل کے مطابق تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اورتحصیلٍ پیرمحل کے ایک سو سے زائددیہات بستیوں او ر پرمشتمل صوبائی حلقہ گوگیرہ اورجھنگ برانچ کی ٹیل پرآباد پیرمحل شہرسے ملحقہ عرصہ درازسے بنیادی سہولیات سے محروم چلا آرہا ہے ٹیل پرآباد ہونے اور زیرزمین پانی کڑوا اور ناقص ہونے سے علاقہ کے عوام گندہ پانی پینے پر مجبور ہے بعض اوقات بارشیں نہ ہونے سے لوگوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں اورجانوروں کی ہلا کت شروع ہوجاتی ہے۔

حلقہ کی درکھانہ ذیل کے درجنوںدیہاتوںاوررفیقی بیس کے ملحقہ علاقوں کوسیم وتھور سے بچانے کے لیے محکمہ اریگیشن اورواپڈا کے تعاون سے سواارب روپے کی کثیر لاگت سے چار سوسے زائد سکارپ ٹیوب ویل لگائے جن میں سے چند ایک مقامی افراد کی دلچسپی سے چل رہے ہیں جبکہ اکثر ٹیوب ویل کا سازوسامان موٹریں تاریں اور ٹرانسفارمر تک غائب ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے سیم وتھور نے دیہاتوں کی زمین کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کوبھی نگل لیا ہے سکارپ ٹیوب ویلوں پر تعینات عملہ تنخواہیں لیتا ہے مگر موقع پر ان کا کوئی وجود نہیں ہے علاقہ بھر کے ہسپتالوں سکولز اور دیگر سرکاری اداروںمیں ذرائع نقل وحمل نہ ہونے سے حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔

جس سے عوام صحت تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوںسے محروم رہتے ہیں مقامی افراد نے متعدد مرتبہ اپنے مسائل کے بارے میں ارباب اختیار کومطلع کیامگر کسی نے بھی ان مسائل کے حل کی طرف توجہ نہ دی جس پر پورا علاقہ صومالیہ کامنظر پیش کررہاہے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں سے منتخب ہونے والے عوامی نمائندوںنے کبھی بھی علاقہ کی ترقی کی طرف توجہ نہیںدی بلکہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر صوبائی دارالحکومت میںعیش وعشرت کی زندگی بسرکرتے رہے علاقہ کے مکینو ں نے صدراور وزیراعظم سے خصوصی توجہ کی اپیل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل: معاشرہ مثبت معاشی انقلاب کا متقاضی ہے جس میں انصاف ، معاشی وسائل کی مساویانہ تقسیم اور برابری کے حقوق کا تحفظ یقینی ہو تاکہ ملک میں موجودہ بحرانوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار میڈ م خورشید انصاری چیف ایگزیکٹو اقراء ویلفیئر آرگنائزیشن سی پلاٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا حکومت غریب طبقے کے معاشی حقوق کا تحفظ کر کے نئی روایت قائم کرسکتی ہے ایسی پالیسیوں کوفروغ دینا ہوگا جس سے امیر اور غریب کے درمیان فرق کم وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ اس وقت ہمارا معاشرہ مثبت معاشی انقلاب کا متقاضی ہے جس میں انصاف ، معاشی وسائل کی مساویانہ تقسیم اور برابری کے حقوق کا تحفظ یقینی بناکرہی عوام کی حقیقی خدمت کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے ہمیں قوم کا کل خوشحال بنانے کے لئے آج حقیقی معنوں میں قربانی دینا ہو گی اور اس سلسلے میںمثبت معاشی پالیسیوں کوفروغ دینا ہو گا جس میں خواتین کو روزگار اور تعلیم کی فراہمی سمیت خواتین کے حقوق کا بہترین تحفظ ہو سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل: تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا اینٹوں پتھروں سے حملہ کرنا قابل مذمت ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں محمد احسان عرف ننھا آرے والا راہنما تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے گلو بٹ کا کردار قوم ابھی بھولی نہیں تھی کہ مسلم لیگ ن کے غنڈوں کا گوجرانوالہ میں قائد عمران اور تحریک انصاف کے قافلے پر اینٹوں پتھروںسے حملہ کرنا حکومتی جماعت کی نااہلی اور جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے انہوںنے کہا تحریک انصاف کا لانگ مارچ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے حکومت نے اپنی تمام ترریاستی مشینری کی ناکامی کے بعد اب اپنے گلو بٹ جیسے کرداروں کے ذریعے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر دہشت گردی کی کاروائی شروع کردی حکمران جماعت کے خاتمہ کا باعث ہو گی۔