پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 27/12/2014

پیرمحل (میاںاسد حفیظ سے) پہلے ڈاکٹر شفیق نعیم اینڈ سرفرخ نعیم میموریل کا فٹ بال ٹورنامنٹ کافائنل سائیس فٹ بال کلب نے جیت لیا کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم تفصیل کے مطابق پہلے ڈاکٹر شفیق نعیم اینڈ سرفرخ نعیم میموریل کا فٹ بال ٹورنامنٹ آٹھ دن جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا پنجاب بھر سے 32 ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا فائنل میچ سائیس فٹ بال کلب اور ینگ فارمز فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا فائنل میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے میں آیامیچ کا فیصلہ پنلٹی کک ہو ا ، جس میں سائیس فٹ بال کلب نے دو کے مقابلہ میں تین گول سے فائنل میچ جیت لیافائنل میچ کے مہمان خصوصی میجر ندیم شہزاد، چوہدری اسجد بھولا، سابق ضلع نائب ناظم چوہدری خالدسردار کا گراؤنڈ پہنچنے پر والہانہ خیر مقدم کیا گیا ،پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں گئیں نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا مہمان خصوصی میجرندیم شہزاد، چوہدری اسجد بھولا، سابق ضلع نائب ناظم چوہدری خالدسردا نے اول آنے والی فاتح ٹیم کو 50 ہزاربمعہ ٹرافی، دوئم 40ہزار روپے بمعہ ٹرافی ، سیمی فائنل میں پہنچنے ولی ٹیموں کو دس دس ہزار روپے نقدانعامات تقسیم کئے ، اس ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ میاں معظم سلطان تھے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز میں کھلاڑیوں اورمعززین شہر نے بھرپور اندازمیں شرکت کی۔

Distributed Prizes

Distributed Prizes

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاںاسد حفیظ سے) 27 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دین ہے جس دن جمہوریت دشمن قوتوں نے جمہوریت کا قتل عام کیا شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں شہید جمہوریت کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل پیرمحل صدرشیخ محمداکرم نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے عام غریب مزدور ، محنت کش اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان قربان کی ہم محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی شہید کے جانثار سپاہی ہیں جب تک پاکستان کے اندر حقیقی معنوں میں جمہوریت بحال نہیں ہوتی اور ملک سے غربت جہالت اور بے روز گاری کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نظریے اور فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک کے اندر جمہویت ملکی سلامتی بقاء اور استحکام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جس کی دنیا بھر میں کہی مثال نہ ملتی ہے انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو جمہوریت دشمن قوتوں نے جمہوریت کے حق میں آواز بلند کرنے والی عظیم خاتون کو خاموش کرنے کیلئے جمہوریت کا قتل عام کیا27 دسمبر پیپلز پارٹی کے جیالوں کیلئے یوم تجدید کا دن ہے جب تک ملک سے غربت، جہالت اور بے روز گاری کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک محترمہ کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاںاسد حفیظ سے) خوف کی علامت سمجھا جانے والاڈاکو گینگ گرفتاربھاری مقدار میں اسلحہ برآمدملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق پیرمحل پولیس نے شہر او ر گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے مبینہ ڈاکو گینگ کے ارکان محمد ارسلان ولد محمدصادق ،محمدنعمان ولد محمد حبیب ،محمد شہزاد ولد محمد بوٹا ساکنا ن 320گ ب، منیر احمد ولد محمد بشیر ،محمد حسنین ولد محمد اشرف ساکنان Bپلاٹ کو اس وقت مخبر کی اطلاع پر گرفتارکر لیا جب وہ شہر کے قریبی حلقہ میں ڈکیتی کی نیت سے موجود تھے۔پولیس نے پکڑے جانے والے ڈاکوئوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا۔ملزمان نے دوران تفتیش متعدد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرنا قبول بھی کر لیا ہے ۔ پولیس نے تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ سمیت مختلف دفعات میں الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی کا عمل شروع کردیا تھا۔واضح رہے کہ پکڑا جانے والے ڈاکوگینگ عرصہ سے شہریوں کیلئے خوف کی علامت بنا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق لٹنے والے افراد کے سامنے جلد ہی شناخت کیلئے ڈاکو گینگ کو پیش کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاںاسد حفیظ سے) شہر کی مضافاتی بستی Cپلاٹ کے رہائشی ریحان احمد ولد محمد رمضان نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی محتسب اعلیٰ کی خدمت میں گزاری گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں BAپاس ہوں اور پچھلے دس سالوں سے نوکری کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھاتا چلا آرہاہوں مورخہ 05-05-2014کو ریلوے پولیس میں بھرتی کیلئے اپلائی کیا تھا اور زیر رول نمبر 272کے تحت فزیکل اور NTSٹیسٹ میں 87%نمبرز حاصل کئے اور میرا انٹرویو بھی انتہائی تسلی بخش تھا۔مگر مجھے نظرانداز کرتے ہوئے مجھ سے کم نمبر حاصل کرنے والے میٹرک پاس امیدواروں کو بھرتی کر لیا گیا جو کہ مجھ سے سراسر ناانصافی تھی ۔فائنل لسٹ میں نام نہ آنے پر جب ریلوے حکام کے پاس گیا تو انہوں نے آگاہی دی کہ محکمہ میں تمام بھرتیاں میرٹ کی بجائے سفارش کی بنیاد پر کی گئی ہیں ۔درخواست گزار نے حکومت وقت سے سوال کیا ہے کہ اگر محکمہ جات میں سفارش کی بنیاد پر ہی بھرتیاں کی جاتی ہیں تو پھر میرٹ کا رونا کیوں رویا جاتا ہے ؟میری پرزور اپیل ہے کہ محکمہ ریلوے میں بوگس بھرتیاں کا ا ز سر نو جائزہ لیتے ہوئے اصل حقداروں کو ان کا حق دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاںاسد حفیظ سے) شہری اور دیہاتی حلقوں میں ایمپلی فائر ایکٹ کی کھلم کھلا ء خلاف ورزیاں پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔تفصیل کے مطابق شہر اور دیہاتی حلقوں میں اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے اور بھیک مانگنے والے لائوڈ سپیکر پر اعلانات کر کے ایمپلی فائر ایکٹ کی کھلم کھلاء دھجیاں اڑا رہے ہیں۔جب کہ ٹریکٹروں اور رکشائوں میں نصب ٹیپ ریکارڈرز پر اونچی آواز میں لگے گانے شائد ٹریفک پولیس اہلکاروں کو سنائی نہیں دیتے۔اونچی آواز میں گانے چلائے جانے سے ٹریکٹر او ر رکشہ ڈرائیوروں کو پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کے ہارن بھی سنائی نہیں دیتے جس کی وجہ سے شاہرائوں پر ٹریفک مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔اگر افسران بالا کی جانب سے ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کا حکم صادر کیا جاتاہے تو پولیس بھی نیند خواب خرگوش سے بیدار ہو کر جمعة المبارک کے موقع پر مساجد میں لائود سپیکر پر خطبہ دینے والے علماء کے خلاف ایکا دکا مقدمات کا اندرا ج کر کے اپنے فرائض سے بری الذمہ ہو جاتی ہے۔مگر پولیس کو اشیاء خوردونوش فروخت کرنے اور بھیک مانگنے والے نظر نہیں آتے۔ان مذکورہ افراد کی وجہ سے شہری بھی سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاںاسد حفیظ سے) پوسٹ آفس کی بندش شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا۔تفصیل کے مطابق محکمہ ڈاک نے عرصہ کئی سال قبل شہر کی روز بروز بڑھتی آبادی اور شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور عمر فاروق کالونی میں قائم مین پوسٹ آفس عملہ سے کام کا بوجھ کم کرنے کے لئے شہر کے محلہ کوثر آباد میں ایک الگ پوسٹ آفس قائم کیا تھا جبکہ شہریوں کی جانب سے بار بار مطالبات کئے گئے تھے کہ ڈاک کی نائٹ سروس بھی شروع کی جائے تاکہ وہ پرائیویٹ کمپنیوں کی مبینہ لوٹ مار سے بچ سکیں۔محکمہ ڈاک کے افسران نے شہریوں کے دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے نائٹ سروس کا آغازتو کر دیا مگر شہر کے وسط میں قائم پوسٹ آ فس کو بند کر دیا جس کی وجہ سے ضعیف افراد کو پینشن اور امور کو سرانجام دینے کیلئے سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے محکمہ ڈاک کے ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بند ڈاک خانے کو دوباریہ کھولا جائے تاکہ ان کی سفری مشکلات کم ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاںاسد حفیظ سے) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر عارف سلیم عارف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملک میں امن و امان کی خرا ب صورتحال کے پیش نظر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام کو ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں جب کہ مذکورہ بالا امتحانات 12,13,14جنوری 2015کو نئے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاںاسد حفیظ سے) ماہ ربیع الاول کے شروع ہوتے ہی شہر میں چھٹی سالانہ محفل پاک کا انعقاد کیا گیاتفصیل کے مطابق ماہ ربیع الاول شروع ہوتے ہی ملک کے دیگر حصوں کی طرح پیرمحل میں بھی سرکار دو عالم سرور کائنات حضرت محمد ۖ کی شان اقدس میں جامع مسجد غوثیہ میں ایک پر وقار محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل پاک میں ملک کے معروف نعت خواں محمد بوٹا سلطانی نے خصوصی شرکت کی ۔محفل پاک میں خطیب اعظم حضرت علامہ مولانا تصدق حسین گل نے نبی کریم ۖ کی حیات طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ ۖ باعث تخلیق کائنات ہیں اللہ تعالیٰ نے کم و بیش ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی پیغمبراس کائنات میں بھیجے مگر جو مرتبہ جو مقام نبی کریم ۖ کو حاصل ہوا وہ کسی اور نبی پیغمبر کوحاصل نہ ہوا۔آپ ۖ کی اطاعت اللہ کی اطاعت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہم اپنی زندگیاں سنت کریمی ۖ کے مطابق گزاریں تو دنیا و آخر ت میں کامیاب و کامران ہوں گے۔جب کہ بین الاقوامی نعت خواں محمد بوٹا سلطانی نے بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ان کے علاوہ ملک کے دیگر نعت خوانوں نے بھی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔محفل پاک کے اختتام میں ملک و قوم کی خوشحالی و ترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔