پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 19/12/2015

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کر نے پر اور تحر یک انصاف کے خلا ف سازش کر نے پرانسانی حقوق ونگ کے چئیر مین ریاض فتیا نہ کو پارٹی کی طرف سے شو کاز نوٹس جا ری کردیاگیا تفصیل کے مطا بق پا کستا ن تحر یک انصاف کے صوبائی ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی چوہدری محمد اشفاق،ضلعی آرگنائزرمیجر ریٹائرڈ احمد نواز،،میاں اختر جاوید ایڈووکیٹ اورتحصیل آرگنائزر ڈاکٹر کشف ریاض اللہ کی پیرمحل مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا چوہدری اشفاق نے کہاکہ حلقہ پی پی89 کے ضمنی انتخا ب کے لیے پی ٹی آئی کے سلیکشن بورڈ نے ریا ض فتیا نہ کو متفقہ پی ٹی آئی کاامیدوار نا مزد کیا تھا اور پارٹی ہدایت پر ریاض فتیا نہ نے با قاعدہ اپنے کا غذات جمع کروائے تھے لیکن پارٹی قیا دت کو اعتما د میں لیے بغیر ریا ض فیتا نہ نے مسلم لیگ ن کے مر کز ی رہنما میاں حمز ہ شہبا ز شریف سے ملا قات کر نے کے لئے جا تے ہیں یہ ان کا انتہا ئی غلط قدم تھا جس پر ان کو شوکاز ٹونس جاری کردیا گیا اگر ریاض فیتانہ نے ان جواب نہ دیا تو ڈسنپلر ی کمیٹی ان کے پارٹی میں سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ جیسے ہی انتخا بی نشان کے الا ٹ منٹ کا وقت آیا تو انہوں الیکشن لڑ نے سے صاف انکا ر کر دیا اور سابقہ ایم پی اے مخدوم علی رضا مر حوم کی صاحبزادی کو نا مزد کر تے ہو ئے ان کی مکمل حمایت کا یقین دلوایا سیدہ سو نیا علی رضا زشاہ کو پارٹی ٹکٹ جا ری کر نے کے لئے سلیکشن بورڈ نے ان کا انٹرویو کیااوران کا نام ٹکٹ کے لئے اعلیٰ قیا دت کو بھیج دیا گیا صوبا ئی آرگنا ئز چو ہدری محمد سرور کی طرف سے سونیا بی بی مشروط طور نام فا ئنل کیا گیا ضلعی آرگنا ئز میجر (ر) احمد نوازکی طرف سے سو نیا بی بی سے رابطہ کیا گیا لیکن سو نیا بی بی جوکہ ریاض فتیا نہ کی طرف سے نا مزد کی گئی تھیں دو نوں نے اپنا مو با ئل فون بند کر لئے تھے میجر(ر) احمد نواز نے کہا کہ 17.12.2015کو ریٹر نگ آفیسر کے آفس میں سیدہ سونیا علی رضا شاہ آزاد امیدوار کے طور پر کا غذات جمع کروا رہیں تھیں جب میں نے ان سے پو چھا کہ آپ تحر یک انصاف کی امیدوار تھیں تو انہوں نے کہا کہ میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہی ہوں صورت حال کو دیکھتے ہو ئے فوری طور اعلیٰ قیا دت سے مشاورت کے بعد ضلعی قیا دت نے رانا محمد شفیق خا ن کو ٹکٹ جا ری کر دیا جنہوں نے پہلے سے پارٹی ٹکٹ سے اپلائی کیا ہوا تھاانہوں نے کہا کہ چو ہدری محمد سرور کبھی بھی این اے 94 سے تحر یک انصاف کے امیدوار تھے نہ ہیں نہ ہو ں گے ریاض فتیا نہ نے یہ بے بنیاد الزام لگا کر سستی شہرت حا صل کر نی کی ناکام کوشش کی ہے میاں حمزہ شہبا ز شریف سے ملا قات کر نا ایک گھناونی ساز ش تھی جس کو ہم بے نقاب کیا ریاض فتیا نہ کے اس مکروہ فعل سے ثا بت ہو اکہ ریا ض فتیا نہ ایک سازشی اور جھو ٹا شخص ہے جس کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ پی ٹی آئی کی قیادت کرے گی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) حلقہ پی پی 89میں مسلم لیگ ن کے سید مخدوم علی رضا کے انتقال کے بعد6جنوری کو ضمنی الیکشن ہورہا ہے جس میں 10امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروانے کے بعد اپنے نشانات بھی حاصل کرلیے ہیں مسلم لیگ ن کے پیر قطب علی المعروف علی بابا ،تحریک انصاف کے رانا محمد شفیق جبکہ آزاد امیدواران میں سابق ایم پی اے سید مخدوم علی رضا مرحوم کی بیٹی سونیا علی رضا شاہ مدمقابل ہیں مسلم لیگ ن نے جس شخصیت پیر قطب علی المعروف علی بابا کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے وہ پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اور وہ خود الیکشن 2013میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے کے امیدوار تھے بلدیاتی الیکشن میں انہوں نے اپنا آزاد گروپ تشکیل دیا اور نمایاں سیٹیں حاصل کیں جو مسلم لیگ ن کے لیے ضلع کونسل کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے ضرورت بن گئیں۔ذرائع کے مطابق کیونکہ ایم این اے چوہدری اسدالرحمٰن پہلے ہی ضلع کونسل کے چئیرمین کا کسی سے وعدہ کرچکے تھے اس لیے پیر قطب علی المعروف علی بابا کو مسلم لیگ ن شامل اور ٹکٹ کی فراہمی میں انہوں نے اپنا کردار ادا کیا دوسری جانب تحریک انصاف کا ٹکٹ حاصل کرنے والے رانا محمد شفیق نے الیکشن 2013میں پی پی 89سے پی پی پی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا اور ہار گئے اور اب انہوں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرکے حلقہ سے پی پی پی کا صفایا ہی کرڈالا۔سابق ایم پی اے کی بیٹی سونیا علی رضا میدان میں اتری ہیں اور انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رانا محمد شفیق کے لیے بھی یہ الیکشن اپنا لوہا منوانے کے لیے کھلا میدان ہے کیونکہ علی بابا کو اگر پیر محل سٹی سے کوئی امیدوار نقصان پہنچا سکتا ہے وہ تحریک انصاف کے رانا محمد شفیق ہیں جو دیگر دیہی علاقوں سے بھی برادری اور پارٹی بنیاد پر اکثریت کی حمایت حاصل کریں گے۔مسلم لیگ ن کے پیر قطب علی المعروف علی بابا اور تحریک انصاف کے رانا محمد شفیق اور اگر سابق ایم پی اے کی بیٹی سیدة سونیا علی رضا شاہ کے درمیان بہت سخت ہوگا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) مرحوم ایم پی اے کی بیوہ نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سید قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی حما یت کا اعلا ن کر دیا تفصیل کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مرحوم ایم پی اے سید علی رضا شاہ کی بیوہ صائمہ علی رضا شاہ اور مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سید قطب علی شاہ المعروف علی بابا کے درمیان ناصرنگر میں ملاقات ہو ئی جس میں مرحوم ایم پی اے کی بیوہ نے سید قطب علی شاہ المعروف علی بابا کی مکمل حما یت کا باقاعدہ اعلا ن کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ) مسلم لیگ ن نے ہمیں ٹکٹ نہ دے کر ہمارے ساتھ ناانصافی کی ہے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں کسی صورت الیکشن سے دستبردار نہیں ہو نگے ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کے مر حو م ایم پی اے مخدوم سید علی رضا شاہ مر حو م کی صاحبزادی سیدہ سو نیا علی رضا نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہ وہ کسی صورت ضمنی الیکشن سے دستبردار نہیں ہو نگی کیو نکہ پی پی 89 سے ہما رے والد محترم یم پی اے تھے اس لئے سب سے پہلا حق ہماراہے حکو متی پارٹی نے پہلے ہی ہمیں ٹکٹ نہ دے کر ہمارے ساتھ نا انصافی کی ہے پی پی 89 کے ضمنی الیکشن میں بھرپور طریقہ سے کمیپئن شروع کردی ہے کسی صورت الیکشن سے دستبردار نہیں ہو نگے۔