پیرمحل کی خبریں 13/08/2014

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل: پاکستان کا 67 واں جشن آزادی پیرمحل شہر میں شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا تفصیل کے مطابق ہر سال ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سب سے بڑی تقریب اقبال پارک پیر محل میں منعقد کروائی جاتی جس میں کراٹے شو، میوزیکل شو، ڈرامہ، کمانڈو مظاہرہ سمیت جشن آزادی کے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جاتے ہیں۔

جس کے چیف آرگنائزر رانا محمد اشرف، مہمان خصوصی ڈاکٹر کشف ریاض اللہ، عبدالشفیق میو ضلعی ممبر بیت المال، خالد محمود گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل، چوہدری خالد سردار سابق نائب ضلع ناظم، محمد صدیق پیارا سابق نائب تحصیل ناظم چوہدری محمد آصف، چوہدری محمدطارق ، رانامحمدشفیق سابق ہاکی اولمپیئن،حاجی اللہ دتہ سابق کونسلر، الطاف حسین شہزاد ایڈمن منیجر چوہدری شوگر ملز گوجرہ ، آرگنائز نگ کمیٹی ندیم احمد کمانڈو، محمد اشرف حار ث آبادی، امجد شہزاد راحیل گجر ہونگے تقریب14اگست کو صبح دس بجے سے رات 12بجے تک جاری رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل: اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلامی تعلیمات پر عمل ہوا ہونا ہر مسلمان پر فرض ہے اسی میں اس کی نجات اور بقاء ہے محبت رسولۖ کے رشتے سے وابستگی ہی مومن کی اصل متاع اور جز ایمان ہے غلامان مصطفی نے جذبی عشق رسول ۖسے لبریز ہوکر ہر باطل قوت کا مقابلہ کیا قوم کے مسائل کا اور ملک کی بقاء صرف اور صرف نظام مصطفی ۖ میں مضمر ہے آج بدقسمتی سے مسلمانوں نے اﷲ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے کی بجائے اغیار کی رسوم و رواج پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے ان خیالات کا اظہارالحاج مولانا محمد عبداللہ چشتی عالمی خطیب ضلعی ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاآج بیشتر مسلم ممالک میں فحاشی’ عریانیت ہے۔ اسلامی کلچر بری طرح مسخ ہو رہا ہے ۔ ہر طرف مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے ۔جہاں بھی طاغوت اور سامراجی قوتیں ہیں وہ مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کرنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔ فلسطین ‘ افغانستان ‘ عراق ‘ بوسینا کشمیر و دیگر مسلمان ممالک طاغوت سے آزادی حاصل کرنے کو جدوجہد کرتے ہیں تو مسلمانوں کو سرعام قتل کیا جارہا ہے مائوں بہنوں بیٹیوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں اقوام متحدہ جسے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے تھا وہ ہمیشہ سے جانبداری کا مظاہرہ کرتا چلا آرہا ہے وہ مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم ہونے کے باوجود وہ خاموشی تماشائی بنا بیٹھا ہے ہم جب تک اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے متحد نہیں ہونگے ہم فلاح نہیں پائیں گے نہ ہی سلامتی کا خیال سوچ سکیں گے۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے ہمیں تمام اختلافات کو ختم کرکے آپس کے محبت بھائی چارہ ‘ اخوت اور رواداری کو فروغ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دے اور آگ اور خون کے سمندر پار کرکے حاصل کیا۔اس لئے ضروری ہے کہ ہمیں اسلامی تعلیم کو عام کرنا چاہئے جذبی عشق رسول سے لبریز ہوکر ہر باطل قوت کا مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ مسلمانوں کا قتل عام رک سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل: رقبہ صوبائی حکومت ملکیت پر غیر قانونی طورپر جعلی دستاویزات تیار کرکے ایک دوسرے کو فروخت کرکے غیر قانونی طورپر قبضہ کرنے پر پانچ کس افراد کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے حکم پر مقدمہ درج کرنے کا حکم تفصیل کے مطابق محمد سرور ولد محمد شریف ،احمد یار ، محمد یار ، محمد ثقلین ، اللہ یار پسران ولی محمد قوم سیال ساکنان چک 777گ ب تحصیل پیرمحل نے مربع نمبر 8کیلہ نمبر6تا8،12تا15،25مربع نمبر9کیلہ نمبر5،6،15برقبہ 76K-19Mواقع چک نمبر777گ ب تحصیل پیرمحل جوکہ ملکیتی صوبائی حکومت ہے رقبہ متذکرہ بالا کو غیر قانونی طورپر جعلی دستاویزات تیار کرکے ایک دوسرے کو فروخت کرکے زمین مذکور پر قبضہ کر لیا ملزمان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر صاحب پیرمحل نے محمداقبال گردوار حلقہ درکھانہ کو تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروانے کاحکم جاری کردیا محمد اقبال گرداور کی درخواست پر تھانہ اروتی پولیس نے کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل: تھانہ پیرمحل پولیس کی نااہلی یا غفلت درکھانہ سندیلیانوالی روڈ پر درجنوں منچلوں کی روزانہ ون ویلنگ یوم آزادی کے موقع پر بغیر سائیلنسر موٹر سائیکل چلانے اور موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے کے لیے خصوصی پریکٹس ون ویلنگ کی زد میں درجنوں راہگیر زخمی جبکہ ایک ون ویلر ہلاک اور متعدد ون ویلر زندگی بھر کے لیے معذور ہوچکے ہیں۔

ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع بھر میں سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے اور ون ویلنگ کرنے پر فوری پابندی عائد کی جائے تفصیل کے مطابق سرشام پیرمحل اور گردونواح سے نوعمر ون ویلر اپلائیڈفا رموٹرسائیکلوں پر دو دوتین تین کی ٹولیوں میں درکھانہ سندیلیانوالی روڈ ، کمالیہ روڈ پر جمع ہوکر خطرناک ون ویلنگ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ ان کی زد میں آکر درجنوں راہگیر زندگی بھر کے لئے معذور ہوچکے ہیں تھانہ روڈ پر ایک نوعمر ون ویلر ہلاک ہوچکا ہے جبکہ درجنوں ون ویلر زندگی بھر کے لیے معذور ہوچکے ہیں۔

تھانہ پیرمحل پولیس ون ویلروں کی کاروائیوں سے آگاہ ہونے کے باوجود کاروائی سے گریزاں ہے جبکہ یوم آزادی کے موقع پر بغیر سائیلنسر موٹر سائیکل چلانے اور موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے کے لیے خصوصی پریکٹس کی جارہی ہے جو بے خبر والدین کے ان بگڑے رئیس زادوں کا غیر اخلاقی، غیر قانونی اورجان لیوا فعل ہے سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے اور ون ویلنگ کرنے پر فوری پابندی عائد کی جائے اس پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لئے انتظامی افسران کی چھاپہ مار ٹیمیں مختلف عوامی مقامات، پبلک پارکس اور شاہراہوں پر متحرک کی جائیں تاکہ کسی بھی بڑے سانحہ سے بچا جاسکے۔