پیرمحل (نامہ نگار) تین شرابی شراب کے نشہ میں دھت غل غباڑہ کرتے ہوئے گرفتار تفصیل کے مطابق چوکی پولیس پیرمحل نے شراب کے نشہ میں دھت تین شرابی جن میں مظاہر ولد ملازم حسین غوثیہ آباد ، محمد اقبال ولد محمدا لطاف غوثیہ آباد سلیمان بابر ولد محمد بابر غوثیہ چوک شامل ہے رنگے ہاتھوں غل غباڑہ کرتے ہوئے گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) سڑک کے حادثات میں تین افراد شدید زخمی کتے کے کاٹنے سے ایک شخص زخمی تفصیل کے مطابق سڑک کے حادثات میں چک نمبر320گ ب کی نائلہ تبسم زوجہ ظہور حسین ، چک نمبر687/27گ ب کے رہائشی خضرحیات ولد عبدالقیوم ، عدیل احمد ولد احمد یار زخمی ہوگئے کتے کے کاٹنے سے چک نمبر 771گ ب کا رہائشی اخلاق احمد ولد ممتاز زخمی ہوگیا زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اددی گئی۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر664/5گ ب کے رہائشی ناصر محمود ولد رشید انور نے اپنی موٹرسائیکل نمبرTSL-5463یونائیٹڈ اپنے گھر کے باہر کھڑی کی جس کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف پانچ سال تک ٹینٹ لگاکراحتجاج کرنے والے وزیراعلیٰ میاںشہبازشریف اورنوازشریف آصف علی زرداری کو اپنا نجات ہندہ ماننے پر مجبور ہے موجودہ حالات میں پاکستان کی غریب عوام بلاول بھٹو کومستقبل کاوزیراعظم دیکھ رہی ہے۔ان خیالات کااظہارسیٹھ شبیر احمد ہوشیا رپوری راہنما پاکستان پیپلزپارٹی ، بائو محمد افضل ، شیخ محمد اکرم صدر پاکستان پیپلزپارٹی نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کاکارنامہ ہے جس کے قائدین نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر آمر کو ایوان صدر سے نکال کر ملک میں جمہوریت کا راستہ ہموار کیا اور پانچ سال جمہوریت کو نامساعد حالات میں پٹڑی پر چڑھایا آمریت کے نتیجہ میں ملک میں موجود بحرانوں کو تمام مشکلات کے باوجود حل کرنے کے لیے سخت فیصلے کیے اس کے باوجودکچھ ایشوء کو لے کر پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف پراپیگنڈہ کرکے اقتدار تو حاصل کرلیا مگر اقتدار ملنے کے بعد وہی ایشوء اب پاکستان مسلم لیگ ن کے اقتدار کے خاتمہ کی طرف جارہے ہیں ان حالات میں اب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد ین آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کو نجات دہندہ سمجھتے ہوئے ان سے مشاورت کرنے پر مجبور ہے انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان کی غریب عوام بلاول بھٹو کومستقبل کاوزیراعظم دیکھ رہی ہے کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قائد ین نے جانوں کے نذرانے دے کر ملک کو بڑے بحرانوں سے بچایا وہی اب ملک کی بھاگ دوڑ احسن انداز میں چلاسکتے ہیں۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) قائد عمران خان کے حکم پر ہمارا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا موجودہ بحران سے نکلنے کاواحد حل شریف برادران کااستعفی ہے جب تک نوازشریف استعفی نہیں دیتے ہمارا احتجاج جاری رہے گاان خیالات کا اظہار ڈاکٹر وحید اکبر ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف نے ہمراہ ممتا زدولتانہ ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ لانگ مارچ سے ٹیلی فون پرصحافیوں سے گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ ن لیگ یہ بھول جائے کہ پاکستان صرف چار لوگوں کاملک ہے یہ ملک 18کروڑ عوام کا ہے جب تک بادشاہت کادور ختم نہیں ہوتا پورے ملک سمیت اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا جاری رہے گا انہوںنے کہا حکمرانوں نے احتجاجی دھرنا کو روکنے کے لیے گرفتار کیں گرفتاریوں کے باوجود لاکھوں کی تعدا میں کارکنوں کا لانگ ماچ میں شرکت کرنے سے حکمران گھبراکر اب احتجاجی دھرنا دینے والے کارکنوں اور رہنمائوں کے گھر وں پر حملے کروانے میںلگ گئے حکمرانوں کومعلوم ہونا چاہیے کہ ان کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اپنااحتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے جب تک جعلی مینڈیٹ کے حامل حکمران اقتدار سے الگ نہیں ہوجاتے۔۔