پیرمحل کی خبریں 28/12/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) اوباش شخص نے کھیتوں میں گئی نوسالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ملزم فرار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر719گ ب کے رہائشی محمد امتیاز کی نوسالہ بیٹی عابدہ پروین بعمر9سال جوکہ گھرکے قریب ہی کھیتوں میں رفع حاجت کیلئے گئی اوباش شخص محمد رمضان نے بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور موقع سے فرارہوگیاتھانہ پیرمحل پولیس نے زیردفعہ 376ت پ مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) غفلت لاپرواہی اور تیز رفتار ی سے گاڑی چلانے پر ڈرائیور گاڑی سمیت گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع جوسہ کے قریب ظہیر عباس ASI/PHPمعہ ملازمان نے دوران گشت ایک مزدا نمبری 2147/LESجو کہ پیر محل کی جانب سے نہائت تیز رفتاری سے آرہی تھی کو رکنے کا اشارہ کیا جو کافی دور جا کر رکی جس کو ڈرائیور عاشق حسین نہائت تیز رفتاری اور غفلت و لاپرواہی سے چلا تا ہوا آ رہا تھا پٹرولنگ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتا رکرکے زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی جرأت اور اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ان کے آہنی عزم کی مثال ہے 27 دسمبر انتہائی غم و اندوہ اور قومی سانحے کا دن ہے اس دن صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کی ایک عظیم رہنما ہم سے بچھڑ گئیں یہ وہ قائد ہیں جن کی شہادت ا بھی تک تمام وفاقی اکائیوں کو باہم متحد رکھے ہوئے ہے کیونکہ ان کی شہادت کاغم سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہوکر ملک کے طول و عرض میں منایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہا ر رانامحمد جمیل ،سیٹھ شبیر عبداللہ ہوشیارپوری راہنما پاکستان پیپلز پارٹی پیرمحل نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر منعقدہ پروقار تقریب میں شرکاء سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ محترمہ کی عظیم قربانی کی تیسری دنیا کی تاریخ ایسی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے کہ کسی اور رہنما نے اپنی ذاتی خوبیوں کی بناء پر عظمت و وقار کی بلندی کا وہ مقام حاصل کیا ہو جو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو حاصل ہوا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے سیاسی فہم و فراست اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت عالمی سیاست میں اپنا مقام بنایا جس پر کارکنوں کو فخر ہے محترمہ نے اپنی شہادت سے ثابت کیا کہ وہ ایک اعلی درجے کی رہنما ہیں اپنے والد محترم اور بھائیوں کی شہادت سے لے کر اپنی زندگی کو درپیش خطرات جلا وطنی اور قید و بند کی صعوبتوں سمیت کون سی ایسی مشکل تھی جو محترمہ بے نظیر بھٹو نے کارکنوں کی بہتری کے لیے برداشت نہ کی ہو مگر ہر سانحہ کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نئے عزم و استقلال اور ولولے کے ساتھ عوام کی خدمت کیلئے سامنے آتی رہیں رانامحمد جمیل سابق راہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا پیپلز پارٹی کی قیادت اور بھٹو خاندان کے خلا ف یک طرفہ پرپیگنڈہ جمہوریت کے خلاف گھنائونی سازش ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اداروں کی کامیابی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے اور کارکن کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور حکومت کے خلاف ہونے والی ہر کاروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے پاکستان کو مضبوط کرنے کی تمام تر صلاحیت ہمارے لیڈروں اور کارکنوں میں موجود ہیں بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت اور قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دیا اور ہم بھی اپنی جانیں دے کر جمہوریت اور عوامی حقوق کا تحفظ کریںگے اس موقع پر محترمہ بے نظیر کی روح کے ایصال کے قرآن خوانی کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار )پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے پریس معاشرہ میں پائی جانے والی ہر قسم کی معاشی معاشرتی سرگرمیوں کو نمایاں کرتی ہے جبکہ پولیس اس سرگرمیو ں کے مخالف تخریبی عوامل کی بیخ کنی کرتی ہے اس طرح دونوں مل کر معاشرہ میں اصلاحی عمل پروان چڑھاتے ہیں ان خیالات کا اظہار رائے فاروق احمد ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل نے صحافیوںرانامحمد اشرف ، رانا شاہدالرحمن سے غیر رسمی گفتگو میں کیا انہوںنے کہاکہ عوام اور پریس کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ناممکن ہے کیونکہ اکیلی پولیس ہی جرائم کنٹر ول نہیں کرسکتی بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے شہری اورپریس ملکران جرائم پیشہ افرادکا خاتمہ کرسکتے ہیںانہوںنے کہا کہ عوامی شکایا ت کا جائز ہ لینے اور ان کو حل کرنے کے پیش نظر ہروقت کوشاں ہے تاکہ علاقہ کے مسائل ان کی دہلیز پر فوری حل ہوسکیں انہوںنے کہا کہ جرائم کی روک تھام پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے، تاہم مذکورہ ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کے سلسلہ میں صحافیوں کا پولیس کے ساتھ تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہے جہاں پولیس جاگتی ہے جرائم پیشہ لوگ سوتے ہیں جہاں پولیس اپنے فرائض سے پہلوتہی کرتی ہے وہاں شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ جاتی ہے تھانہ پیرمحل میں ٹائوٹ ازم سفارش کلچر ، کا خاتمہ کرکے عوام کے لیے دروازے دن رات کھلے رکھے ہیں اگر کسی کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ درپیش ہوتی ہے انصاف کی فراہمی کے لیے خود سائل کی دہلیز پر اپنا فرض سمجھ کر پہنچ جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چند دنوں کے اندر ہماری بہتر پلاننگ اور ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہنمائی سے مثبت نتائج برآمد ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے انشاء اللہ عوامی تعاون سے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے محدود وسائل کے باوجودموثر گشت اور ٹیم ورک کے تحت اپنا مشن جاری رکھتے ہوئے عوام کے مال جان کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے