پیرمحل (نامہ نگار) ہزاروں روپے مالیت کا بیل چوری ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر319گ ب کے رہائشی غلام شبیر ولد اللہ یار کا بیل مالیت 40ہزار وپے جوملزم یٰسین ولد محرم نے رات کے وقت چوری کرلیا تھانہ صدر پولیس نے مدعی غلام شبیر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے مسروقہ بیل برآمد کرلیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) مشکو ک موٹرسائیکل سوار سے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق بھسی روڈ چک نمبر670/11گ ب کے قریب تھانہ صدر پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سوار محمد ادریس ولد نواز علی فقیر ساکن چک نمبر341گ ب کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور مع گولیاں برآمد کے موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ قبضہ میں لے کر ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) حکومت پنجاب کا اشٹام ہائے کا نیا شیڈول اشٹام فروشوں کے لیے درد سربن گیازیر ایکٹ 7،1870 ء کے تحت اشٹام نان جوڈیشل رسومات عدالت مالیتی ایک ہزارروپے تک ایک وقت میں ایک مقصد کے لیے ایک شخص کے ہاتھ فروخت کرنے کی پالیسی کے باعث پنجاب بھر کے ہزاروں اشٹام فروشوں کے بے روزگارہونے کا خد شہ وزیراعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب فی الفور فی الفور نا ن جوڈیشل قوانین زیر ایکٹ 7،1870 ء پر نظر ثانی کرتے ہوئے اشٹام فروشوں کے لیے اشٹام فروخت کرنے کی حدکم ازکم تین ہزار روپے تک ایک وقت میں ایک مقصد کے لیے ایک شخص کے ہاتھ فروخت کرنے کا حکم جاری کیا جائے اشٹام فروش یونین کا مطالبہ تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے اشٹام ہائے کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت بیان حلفی 20روپے مالیت کے اشٹام کی بجائے 50روپے جبکہ اقرارنامہ بیع پہلے 100سوروپے کے اشٹام پیپر پر تحریرکیاجاتا ہے اب اس کو1200سوروپے مالیت کے اشٹام پیپر پر جبکہ مختار خاص ایک ہزاروپے جبکہ مختار عام 1500سوروپے کے اشٹام پیپر پر تحریرکرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ اشٹام فروش جوزیر ایکٹ 7،1870 ء کے تحت اشٹام نان جوڈیشل رسومات عدالت مالیتی ایک ہزارروپے تک ایک وقت میں ایک مقصد کے لیے ایک شخص کے ہاتھ فروخت کیاجاسکتاہے نئے شیڈول کے تحت ماسوائے بیان حلفی کے اشٹام فروشوں کے تمام اختیارات تحصیل وڈسٹرکٹ خزانہ کو چلے گئے جس سے نہ صرف خزانہ پر بوجھ بڑھ گیا بلکہ پنجاب بھر کے ہزاروں اشٹام فروش نان جوڈیشل قوانین زیر ایکٹ 7،1870 ء کا شکار ہونے کے باعث بے روزگاری ان کا مقدر بن گئی اشٹام فروشوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نا ن جوڈیشل قوانین زیر ایکٹ 7،1870 ء پر نظر ثانی کرتے ہوئے اشٹام فروشوں کے لیے اشٹام فروخت کرنے کی حدکم ازکم تین ہزار روپے تک ایک وقت میں ایک مقصد کے لیے ایک شخص کے ہاتھ فروخت کرنے کا حکم جاری کیا جائے تاکہ پنجاب بھر کے اشٹام فروش بے روزگاری سے بچ سکیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) تین کس نامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائر مارکر موٹرسائیکل سوار کو زخمی کرڈالا سبزی فروش کو تشددکرکے زخمی کرڈالا تفصیل کے مطابق موضع درگاہی پور کا موٹرسائیکل سوار غلام یٰسین ولد محمد شفیع ڈسپنسر جوکہ موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ تین کس نامعلوم مسلح افراد نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کرکے زخمی کرڈالا غلام یٰسین کو سول ہسپتال میں طبی امدا ددی حالت نازک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا چک نمبر665/6گ ب کے رہائشی علی احمد ولد ولی محمد سبزی فروش کو لین دین کے تنازعہ پر شیر ولد مختار نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر700/42گ ب کے رہائشی عامر قیوم ولد راجہ عبدالقیوم جوکہ میڈیکل ریپ کا کام کرتاہے نسیم عباس نے تشددکرکے زخمی کرڈالا زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا د دی گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) مملکتِ خداداد” پاکستان” بر صغیر کے کروڑوںمسلمانوں کی مخلصانہ جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی جانوں کے نذرانے کے طفیل حاصل کیا گیا۔ اس لئے اس کی حفاظت اپنی جان سے بڑھ کر کرنا ہمارا دینی اور ملّی فریضہ ہے ہمارے لئے سرمایہ افتخارہے کہ ہم نے ایک پرامن جمہوری تحریک کے نتیجے میںآزاد ی حاصل کی اس کے لئے قائداعظم محمد علی جناحاور تحریک پاکستان کے کارکنوں کی مسلسل جدوجہد لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار رانامحمد شفیق سابق امیدوارپنجاب اسمبلی نے یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ پروقارتقریب میں شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا با نی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا خواب صرف اس وقت شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جب ارضِ وطن میں صحیح معنوں میں عوامی جمہوریت رائج ہوگی پاکستان کی بقا ء کو آج بھی اندرونی و بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ہمیں باہمی اتفاق و ملی جذبے کے تحت مملکت کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے ہمت و استقامت کا مظاہرہ کرنا ہوگا پاکستان کو اس وقت دہشت گردی،شدت پسندی،معاشی مسائل ،امن و امان ،کرپشن کے عفریت ،مہنگائی ، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کی غلامی کا سامنا ہے جس سے ہم آزادی پاکر ہی قیام پاکستان کے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور خود بھی آزاد محسوس کرسکیں گے۔آزادی کی جنگ آج بھی کراچی تاخیبر شدت پسندوں اور لسانی دہشت گردوں سے لڑی جاری ہے جب تک ملک دشمن عناصر کی مکمل سر کوبی کرکے مملکت کو ترقی کے راستے پر نہیں ڈالا جاسکا انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس عہد کا اعادہ کرنا ہو گا کہ ہم پاکستان کو ایک جمہوری ،پرامن،خوشحال ،طاقتور،بنانے اور قائداعظم محمد علی جناح کی سوچ، علامہ اقبال اور سرسید احمد خان کے دیئے ہوئے عوامی فلسفہ کے مطابق بنانے میں اپنا اپنا کردار کریں گے انہوں نے کہا یوم آزادی تقاریرکرنے بلند وبانگ دعوے کرنے ہلڑبازی کرنے کا نام نہیں بلکہ اس عہد کا نام ہے کہ وطن عزیز کے حصول کے لیے اپنے آبائو اجداد کی پیش کردہ قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیںگے ‘ آزادی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں گے اور ملک کو خوشحال ، تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم بنانے میں اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے یہاں بھائی چارے کی فضاء قائم کریںگے’ہمارا وطن بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ان سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے’معاشی انصاف کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ملکی مفاد کے خلاف کار فرما ہاتھوں کو روکنے کے لیے اپنا کردار اداکریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگا ر) شریف برادران اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر ملکی نظام کو تباہ کررہے ہیںعوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ن لیگ ایشوء کا سوشہ چھوڑکر مہنگائی بے روزگاری بدامنی سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہے مگر ایشوز کی سیاست زیادہ دیر نہیں چل سکتی ان خیالات کا اظہار ممتاز دولتانہ ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے آزادی مارچ سے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوںنے کہا کہ طبقاتی نظام ختم کر کے تمام افراد کو بلا امتیاز انصاف مہیا کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے موجودہ حالات کو چہروں اور نظام کی تبدیلی سے بہترکیاجاسکتا ہے پاکستان ایک امیر ملک ہے جسے چھوٹے سے ٹولے نے اپنے مفادات کے لئے غریب بنا دیاپاکستانی عوام کو اس ٹولے سے چھٹکار احاصل کرنا چاہتے ہیں حقیقی احتساب اور انصاف سمیت تعلیمی و معاشی انصاف کا مطالبہ عوام کا اہم مشن ہے جس سے تبھی تعلیمی و معاشی انقلاب برپا ہوگا انہوںنے کہا ملکی نظام بدلنے کے لئے قا ئد عمران خان نے آزادی مارچ کرکے حقیقی تبدیلی کا آغاز کردیا ہے تا کہ ملکی تقدیر بدل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انقلاب لانے کے لیے حقیقی قیادت قا ئد عمران خان کے دست و بازو بن کر پاکستان کو مزید تباہی سے بچالیں۔