پیرمحل کی خبریں 11/8/2014

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل: پروٹوکول نہ دینے پر علاج معالجہ کا بہانہ بنا کر شرپسند عناصر کا سول ہسپتال پیرمحل کے ڈیوٹی ڈاکٹر پر ایمرجنسی وارڈ میں حملہ ہسپتال میں توڑپھوڑ ڈاکٹر ز، عملہ کا ڈیوٹی ڈاکٹر کے ساتھ کھلی دہشت گردی پر شدید احتجاج ہم اپنے ماتحت ڈاکٹروں وعملہ کا تحفظ یقینی بنائیں گے ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شفیق خان ، فی الفور مقدمہ درج کیاجائے متاثرہ ڈاکٹر ز تفصیل کے مطابق چک نمبر674/15گ ب کے قریب دوموٹرسائیکلوں کا آمنے سامنے تصادم ہو اجس میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال میں موجود ڈیوٹی ڈاکٹر ہارون مجید نے ضروری طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال کردیا دوران طبی امداد غیر متعلقہ افراد نے مداخلت کی اور پروٹول مانگا جس پر ڈاکٹر ہارون مجید نے مریضوں کو طبی امداد کی بروقت فراہمی کے پیش نظر کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو ایمرجنسی میں داخل ہونے سے روک دیا جس پر طیش میں آکر شرپسند عناصر جن میں وقاص ولد حمید سی پلاٹ ، امجد علی ، مظہر اقبال گوانس وغیرہ شامل تھے زخمیوں کی مرہم پٹی کے دوران ہی ڈاکٹر ہارون مجید پر حملہ کردیا ایمرجنسی میں توڑ پھوڑ کی اور سول ہسپتال کے عملہ کو خوف زدہ کیا اطلاع پاکر چوکی پولیس پیرمحل کے آنے پر حملہ آور فرارہوگئے قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے حملہ آوروں نے بعدازاں بروقت طبی امدا دفراہم کرنے والے ڈاکٹر ہارون مجید پر غفلت کا الزام عائد کردیا حالانکہ ڈاکٹر نے زخمیوں کے ہسپتال میں پہنچنے کے چند منٹ کے اندر طبی امداد فراہم کرکے انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفر کردیا ریفر کرنے کے دوران ہی حملہ آوروںنے پر تشددکاروائی کرڈالی سول ہسپتال کے عملہ میڈیکل آفیسر اور سٹاف نے حملہ آوروں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مقدمہ کے اندراج کامطالبہ کیا ہے جبکہ سماجی وفلاحی حلقوں نے کھلی دہشت گردی کرتے ہوئے مسیحا ڈاکٹر ہارون مجید پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ملزموں کو کیفر کردارتک پہنچانے کا مطالبہ کیا ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شفیق خان نے کہا کہ اپنے ماتحت افسران ڈاکٹرز عملہ کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے حملہ آوروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کروائیں گے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) چارکس افراد نے کار چوری کرلی پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق کچی کوٹھی پیرمحل کے رہائشی محمدیٰسین رحمانی ولد فقیر محمد کی ملکیت کار نمبرAEE-774ٹیوٹا کرولا ماڈل 2002 انجن نمبرAH334114چیسز نمبرCE0002519 جس پر ڈرائیور پرویز ولد شیر علی قوم جوئیہ کے حوالے کررکھی ہے جو کہ کار اسٹینڈپر بطور ٹیکسی چلاتا ہے ٹیکسی ڈرائیورپرویز کا راسٹینڈ پر لے کر گیا اور دودن تک واپس نہ آیا دودن کے بعد پرویز نے کارمالک محمد یٰسین کو بتلایا کہ کار سرینا ہوٹل فیصل آباد کے قریب ایک شخص نے چھین لی چوکی پولیس پیرمحل نے ڈرائیور پرویز ولد شیر علی قوم جوئیہ ، مظفر ولد سعیدکو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) چار کس مسلح ڈاکوئوںنے دوسیلزمینوں سے لاکھوں روپے کی نقدی چھین لی تفصیل کے مطابق محمد بشیر کی ملکیت گورمے کولا کی سیلزمین غضنفر علی ،محمد عاطف سپلائی والی گاڑی میں جارہے تھے کہ چک نمبر680/21گ ب کے قریب تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے یرغمال بناکر نقدی ایک لاکھ 25ہزار روپے چھین لی سیلزمینوں کو مزاحمت پر گاڑی سے نکال کر تشددکانشانہ بنایا اور چھینی گئی رقم سمیت فرارہوگئے تھانہ صدر پولیس نے کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ہسپتال کے سامنے سے چور موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا شہریوںنے درگت کے بعد پولیس کے حوالے کردیاتین مسروقہ موبائل فون برآمد چور کا ساتھی فرارتفصیل کے مطابق غلہ منڈی پیرمحل میں واقع طارق ہسپتال کے سامنے سے موٹرسائیکل چوری کرتے ہوئے شہریوںنے علی نامی چور کو رنگے ہاتھوں پکڑکر درگت کے بعد پولیس کے حوالے کردیا چور کاساتھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگیا گرفتار چور سے تین مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیے مزید تفتیش جاری ہے سنگین وارداتوں کے انکشاف کی توقع ہے۔۔