پیرمحل (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر عشر زکوة ندیم کامران کا دورہ ہیڈسندھنائی اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کو ناقص کارکردگی پر سخت وارننگ سیلاب زدگان کی عملی خدمت کی ہدایت تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر عشرزکوة ندیم کامران نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں نواز شریف کی ہدایت پر ہیڈسندھنائی بند کا دورہ کیا متاثرین کے ملاقات کے دوران متاثرین سیلاب نے تحصیل انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے کئی روز گذرنے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی قسم کی امداد فراہم نہ کی گئی بلکہ اسسٹنٹ کمشنر خالد محمود نے اپنی خیمہ بستی لگا کر متاثرین کو اس میں رہنے پر مجبور کردیا جس پر صوبائی وزیر نے اسسٹنٹ کمشنر خالد محمود کو اپنا رویہ درست کرنے اور سیلاب زدگان کی عملی خدمت کرنے کا سخت ہدایات جاری کی اس ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پیش رفت شروع ہوگئی مگر تحصیل انتظامیہ بدستور اپنی ضد پر قائم ہے اور متاثرین کو اپنی خیمہ بستی سے راشن لینے اور اس میں رہائش رکھنے پر مجبور کررہی ہے جبکہ سیلاب متاثرین کا کہنا کہ ہم اپنے مال مویشی چھوڑکر کس طرح دوردراز سے سیلابی پانی کے اندر فاصلہ طے کرکے تحصیل انتظامیہ کے ریلیف کیمپ پر راشن لینے آسکتے ہیں ہمارے مویشی چوری ہونے کا ڈر ہے سیلاب سے متاثرہ افرادنے بتایا کہ ہم مسلسل کئی روز سے کھلے آسمان تلے پڑے موسم کی شدت برداشت کرتے چلے آ رہے ہیں اور جب کھانے پینے کی اشیاء کا فلڈ ریلیف کیمپوں سے رابطہ کیا جاتا ہے تو ہمیں یہ کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے کہ ابھی تک ہمیں انتظامیہ کی جانب سے کسی چیز کی فراہمی نہیں ہو سکی۔اگرضلعی انتظامیہ ہمیں ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم نہیں کر سکتی تو پھر فلڈ ریلیف کیمپوںکو بھی ختم کر دیا جائے۔اگر ہنگامی بنیادوں پر ہمیں ادویات فراہم نہ کی گئیں تو موذ ی امراض کے پھوٹ پڑنے سے انسانی ہلاکتوں کا اندیشہ بھی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے پر زور اپیل ہے کہ ہمیں بھی ملک کا شہری تصور کرتے ہوئے ضروری اشیاء کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے ۔کیونکہ سیلاب کی وجہ سے ہم سایہ چھت سے محروم ہو چکے ہیں ۔اگر ہمارے مال مویشی بھی خوراک اور ادویات کی قلت کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے گئے تو ہماری تمام پونجی بھی لٹ جائے گی ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے فوری طورپر اے سی ٹوبہ ٹیک سنگھ واصف بشیر کھوکھر اے سی گوجرہ تنویر مرتضیٰ شاہ کی ڈیوٹی لگا دی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نمائندہ خصوصی) سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت کرناسیاست نہیں عبادت ہے مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں تاریخ کا بدترین سیلاب بہت بڑا چیلنج ہے جس کا اﷲ کی مدد سے مقابلہ کرتے ہوئے متاثرین کو ان کے پائوں پر کھڑا کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کشف ریاض اللہ صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ نے موضع چونترہ سرگانہ ، مائی صفوراں میں سیلاب متاثرین میں خشک راشن اور پکائی ہوئی دیگیں تقسیم کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا قدرتی آفات میں پوری قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور قائد میاں نوازشریف سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سیلابی علاقوں میں طوفانی دورے کرکے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کی خود نگرانی کررہے ہیں جو قائدین کی عوام دوستی کی بہترین مثال ہے قائدین کے شانہ بشانہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں دلجمعی سے مصیبت کی اس گھڑی میں پوری تندہی سے جب تک سیلاب متاثرین کی بحالی نہیں ہوجاتی ہے امدا دکے لیے کوشاں ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ قاسم بھٹی، میاں عمراللہ سلیم پوری بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نمائندہ خصوصی) لڑائی اور سڑک کے واقعات میں خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات میں حارث آباد کی رہائشی عذراں بی بی زوجہ محمد عابد، سمیر ازوجہ غلام دستگیر سی پلاٹ کا رہائشی جاوید اقبال ولد محمد اقبال زخمی ہوگیا سڑک کے حادثہ میں موضع ڈھیڈی کی رہائشی بھاگن بی بی زوجہ مامد زخمی ہوگئی زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا ددی گئی۔