پیرمحل کی خبریں 20/10/2014

Punjab Bar Association

Punjab Bar Association

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پنجاب بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2015/2014 ء کے قریب آتے ہی پیرمحل بارایسوسی ایشن میں انتخابی سرگرمیاں دن بدن تیز ہونے لگیں۔ امیدوار اور ان کے سپوٹرز ووٹرز کو تعارف کروانے میں ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے میں مگن ہوگئے۔ پنجاب بار ایسوسی ایشن کی فیصل آباد سیٹ کے امیدوار چوہدری محمد عالم گیر عالم ایڈوکیٹ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران پیرمحل بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں میاں نثار احمد ، شاہد زیب سرگانہ، لیاقت علی بھٹی،محمد حسین فراز ،سلطان احمد خاں سمیت ممبران سے حمایت حاصل کرنے کے لئے ملاقات کی چوہدری محمد عالم گیر عالم ایڈوکیٹ نے بتایا کہ وہ پر امید ہیں کیونکہ اس بار نوجوان وکلاء کی ایک بڑی تعداد نے انہیں حمایت کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے اس کے علاوہ سینئر وکلاء اور خواتین وکلاء کی ہمدردیاں بھی ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ وکلاء کے مسائل کو حل کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور پیشہ ور انہ وکیل ہونے کے باعث انہیں وکلاء کو در پیش مسائل سے بخوبی واقف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر وکلاء نے انہیں موقع دیا تو وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل کمالیہ روڈ گہرے کھڈوں میں تبدیل ،حادثات معمول بن گئے ، محکمہ ہائی وے کی عدم توجہ لاپرواہی سے کروڑوں روپے کی لاگت سے پختہ روڈ تباہ برباد تفصیلات کے مطابق پیرمحل سے کمالیہ جانے والی سٹرک کھڈوں میں تبدیل ہونے سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی پختہ سٹرک حادثات سے دو چار متعدد افراد زندگی باز ہار چکے ہیں اور کئی ایک جسمانی اعضاء سے محروم سے ہو گئے چک نمبر665/6 سے سٹاپ سے لیکرچک 663/4 تک تین کلومیٹر کا حصہ بارشوںکے پانی سے بہہ گئی جس کی اطلاع بذریعہ درخواستیں گئی مرتبہ محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ افسران کو گزاری گئیں مگر محکمہ ہائی وے کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث روی کی ٹوکری کی زینت بن گئیں سیاسی ، عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنرفیصل آبادم ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) غیر قانونی طورپر پریس کی پلیٹ لگاکر بلاجواز گھومنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف گرینڈ آپریشن وقت کا اہم تقاضاہے صحافیوںکا مطالبہ پیرمحل شہر میں پریس کی تختیاں فیشن بن چکی ہے صحافیوں کو دیکھتے دیکھتے وہ لوگ بھی اپنی گاڑیوں کے سامنے پریس کے بورڈ لگا دیتے ہیں جن کے مقاصد کچھ اور ہوتے ہیں، اس اقدام سے اگر کوئی صحافی پریشان ہوتا ہے تو وہ صحافی ہی نہیں کیونکہ صحافی کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہوتی، یہی وجہ ہے کہ پریس کی پلیٹ لگا کر گھومنے والے صحافی نہیں ہوتے بلکہ یہ عزائم والے لوگ ہوتے ہیں۔ صحافیوں نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پرپریس کی پلیٹ لگاکر بلاجواز گھومنے والی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف ایکشن لیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) اسلحہ برآمد ہو نے پر مقدمہ در ج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ ڈکیتی میں گرفتار ملزم محمد فیصل کی نشاندہی پر 12بور رپیٹر اور 2عدد کارتو س برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو نے شخص کی نماز جنازہ اداکردی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ریلوے اسٹیشن چٹیانہ کے قریب ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر نواحی گائوں 720گ ب کا رہائشی ذوالفقار احمدز ندگی کی بازی ہار گیا تھا اس کی نماز جنازہ آبائی گائوں میں اداکر دی گئی ،