پیر محل کی خبریں راحیل گجر سے 25/07/2015

پیر محل ( راحیل گجر سے ) ٹی ایم اے پیرمحل اور محکمہ صحت کے زیراہتمام ڈینگی وائرس سے بچنے کے لیے سمینار کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب نے سمینار کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ڈینگی بخار صاف پانی پر پلنے والے مادہ مچھر سے ہوتا ہے یہ مچھر شام سورج ڈھلنے اور صج سورج نکلنے سے پہلے وار کرتاہے جس سے بچائو کے لیے اپنے گھر اردگر دکے محلہ گلی کوچوں میں صفائی رکھیں سپرے مہم صاف ستھرے ماحول اور فضا کو پاک کرنے کیلئے انتہائی کارآمد ہے اس کے ذریعے معاشرے میں ڈینگی مچھراور دیگرحشرات الارض کے باعث پھیلنے والی مختلف بیماریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔طارق کمبوہ چیف آفیسر نے کہا ڈینگی سے ڈرنے کی ہرگز ضرورت نہیں بلکہ اس کے خلاف شعور وآگاہی بیدار کرنے کی ضرورت ہے ہمیں حفاظتی اقدامات اختیار کرکے اس موذی مرض سے ہمیشہ کے لئے جان چھڑانی چاہے ڈاکٹر ہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر کا کہنا تھا کہ گھر کے صحن ،ائیر کولر کے نیچے اور ایسی جگہیں جہاں پانی جمع ہونے کا احتمال ہو وہیں زیادہ سے زیادہ صفائی کرنے کی ضرورت ہے سیمینار میں سیاسی وسماجی شخصیات ،تاجر اور خواتین ومرد نعیم اخترجانباز ٹان ہیڈ کوآرٹر کے ملازمین سول سوسائٹی کے اراکین محمد ارشد داروغہ ، مرزا منور حسین ،مرزابشیر احمد سیکرٹری ، جاوید اقبال صدر اوکٹرائے یونین محمد احمد کمیونٹی سیکرٹری ، محمد اکرم سیکرٹری ، عبدالغفار احمد ، سید ذیشان شاہ، رانا اختر علی ہیلتھ انسپکٹر ، ڈاکٹر باہلک علی سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی سمینار کے بعد ڈینگی وائر س کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کی قیادت میں ڈینگی واک کی گئی واک کے شرکا ء نے ڈینگی کے خاتمہ اور احتیاطی تدابیر پر مبنی بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے واک بلدیہ پیرمحل سے شروع ہوکر اللہ چوک پہنچی جہاں پر ڈاکٹر باہلک علی اور دیگر مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) ناجائز اسلحہ برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق پولیس نے چک نمبر 746 گ ب کے رہائشی ٹکے خان ولد رحمت خان کو 53/4 موڑ پر گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) پٹرولنگ پولیس نے غیر قانونی پٹرول فروخت کرتے ہوئے دکاندار گرفتار کرکے مقدمہ درج کروادیاتفصیل کے مطابق چک نمبر 728 گ ب کا رہائشی منور ولد محمد رمضان جوکہ اڈا واہگی پر غیر قانونی طورپر پٹرول فروخت کررہا تھاکہ پٹرولنگ پولیس نے پٹرول فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرکے پٹرولیم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) جنگل امام شاہ کا نوجوان سیلابی ریلے کی نذر امدادی ملنے سے قبل ہلاک ہوگیا تفصیل کے مطابق موضع جنگل امام شاہ کا رہائشی واجد علی ولد نوشیر قوم بلوچ جوکہ دریائے راوی کو پار کرنے کے لیے یونہی چھوٹی کشتی میں سوار ہوا پانی کا بہائو تیز ہونے کے باعث کشتی الٹ گئی اور واجد علی دریا کی لہر وں کی نذر ہوگیا اردگر دکے مقامی لوگوںنے اپنی مدد آپ کے تحت واجد علی کو پانی کی لہروں سے بچانے کی کوشش کی مگر واجد علی دریا کی لہر وں کی نذر ہوکر ہلاک ہوگیا جس کی نعش دریا سے نکا ل لی گئی مقامی لوگوںنے بتلایاکہ ریسکیو کو بروقت اطلاع دی مگر ریکسیو ٹیم نہ پہنچی جس سے واجد علی بروقت امدادنہ ملنے کے باعث ہلاک ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) پنجاب حکومت کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے دعوے،، ضلع بھر میں 70بیسک ہیلتھ یونٹ 8 رورل سنٹر زکروڑوں روپے ماہانہ تنخواہیں بجٹ وصول کرنے کے باوجود فرضی اعدادوشمار کی نذر ہوگئے اکثریت بیسک ہیلتھ یونٹ میں دو سے زیادہ مریض عملی طورپر دیکھنے کی بجائے فرضی اعدادشمار کے ذریعے روزانہ سینکڑوں مریضوں کے علاج معالجہ کی انٹریاں ہونے لگی محکمہ صحت کے ضلعی افسران کی پراسرار خاموشی لمحہ فکریہ عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل ہیلتھ سنٹروں پر چیک بیلنس رکھا جائے توضلع بھر میں کوئی بھی مریض پرائیویٹ کلینک پر نہ جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے عوام کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے بیسک ہیلتھ یونٹ قائم کرکے ہر بیسک یونٹ میں ایک ڈاکٹر ، ایک ٹیکنیشن ایک ڈسپنسر ، ویکسی نیٹر ،نیوٹریریشن سپروائزر ،نائب قاصد ، سینٹری ورکر ،ایل ایچ وی سمیت دیگر سٹاف تعینات کیا جاتاہے ضلع بھر میں 70 بیسک ہیلتھ یونٹ اور آٹھ رورل ہیلتھ سنٹر موجود ہے

جس میں اکثر بیسک ہیلتھ یونٹ اور رورل ہیلتھ یونٹ چکوک میں موجود ہونے کے باعث ان بیسک ہیلتھ سنٹروں میں تعینات عملہ ڈاکٹر سمیت اکثر اپنے گھریلو کام کاج میں مصروف رہتا ہے بیسک ہیلتھ یونٹس میں ڈلیوری آپریشن سمیت ان ڈور آئوٹ ڈور مریضوں کا علاج معالجہ کے لیے سالانہ لاکھوں روپے کا بجٹ فراہم کیا جاتا ہے جس میں ایل پی سمیت ادویات کی مقامی سطح پر خرید کا اختیار ڈاکٹر کو حاصل ہوتا ہے ان بیسک ہیلتھ یونٹس میں علاج معالجہ کے لیے اکثر اوقات ڈاکٹر ز اور عملہ کے دستیاب نہ ہونے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر دوسے زیادہ مریضوں کاعلاج بھی نہیں کیاجاتا جبکہ ڈلیوری آپریشن قصہ پارینہ بن چکے ہیں بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل ہیلتھ سنٹروں میں روزانہ کی بنیاد سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کے علاج معالجہ کی فرضی انٹری کی جارہی ہے اگر ضلعی افسران ضلع بھر میں موجود 70بیسک ہیلتھ یونٹ 8 رورل سنٹر ز کی روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کو دی جانے والی سروس کی مانیٹرنگ کریں تو پورے ضلع بھر میں ایک بھی مریض پرائیویٹ کلینک کا رخ نہ کرسکے گا ان بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل سنٹر زمیں لیڈی ڈاکٹر سمیت نرسز کی فوج موجود ہونے کے باوجود ہر قسم کے علاج معالجہ آپریشن کی سہولیات نہ ہونے کے باعث لاکھوں کروڑوں کا بجٹ ضلعی انتظامیہ کی غفلت کی نذر ہونے سمیت 70بیسک ہیلتھ یونٹ 8 رورل سنٹر زسفید ہاتھی بن چکے ہیںسماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ ضلع بھرمیں موجود بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل سنٹر ز کو عوامی مفاد کے پیش نظر عملی طور پر علاج معالجہ کے لیے مانیٹر کیا جائے جبکہ ای ڈی او ہیلتھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بہتری کی کوشش کررہے ہیں غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف کاروائی کی ہے کوئی شکایت ملی تو کاروائی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) جوڈیشل کمیشن کی انتخابات کے حوالہ سے پیش کی جانے والی رپورٹ عوامی مینڈیٹ کی توثیق ہے انکوائری کمیشن کا تاریخی فیصلہ جمہوریت آئینی نظام پر اعتماد اور جھوٹ غیرملکی افراد کی اعانت ، بے دریغ سرمایہ خرچ کرنے کے باوجود ناکام جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کی سیاست کے خاتمہ کا تاریخی فیصلہ ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری اسدالرحمن ایم این اے چیئرمین استحقاق کمیٹی نے محمد صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم ، محمد طارق چوہدری سینئر نائب صدر انجمن تاجران کے وفد کی قیادت سے ملاقات میں کیا انہوںنے کہا جوڈیشل کمیشن کی انتخابات کے حوالہ سے پیش کی جانے والی رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ سال 2013ء میں عام انتخابات صاف شفاف منعقد ہوئے ہیں انتخابات کے نتائج نہ مان کر اقتدار کے خواب دیکھنے والی سیاسی جماعتوں نے ملک کی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کو کوشش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھرنے ناچ گانے کی سیاست ہمیشہ کے لئے ختم ہو گئی ہے نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنے اور لوگوں کو خوشحال بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں مل کر اپنا کردار ادا کریں موجودہ حکومت انشااللہ اپنی مدت پورا کر تے ہوئے ملک میں جاری بحرانوں کو ختم کرتے ہوئے ملک کو ایک دفعہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی انہوںنے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں اس وقت حلقہ این اے 94 کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز منظور کیے گئے ہیںجن پر کام جاری ہے انشاء اللہ حلقہ این اے 94 میں تعلیم صحت سڑکیں اور بنیادی ضروریات کے فراہمی سے ترقی کا ایک نیا باب رقم ہوگا جو مخالفین کے سیاست کے خاتمہ کا باعث بنے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News