پیر محل کی خبریں 28/10/2014

پیر محل (میاں اسد حفیظ سے) محکمہ ریلوے کی بے حسی کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن پیر محل بنیادی سہولتوں سے محروم اور ویران ہو گیا، ٹرینوں کی بندش کی وجہ پیر محل کی عوام کے لیے ریلوے سفر خواب بن کر رہ گیا بسوں کی نجی کمپنیوںنے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا تفصیل کے مطابق پیرمحل ریلوے اسٹیشن 1906میں انگریز دور میں تعمیر ہوا انگریز دور سے لے کر آج تک اس اسٹیشن پر محکمہ ریلوے کی طرف سے کوئی روپے خرچ نہ ہو سکااسٹیشن پر مسافروں کے لیے نہ کوئی لیٹرین ہے نہ ہی پینے کے لیے میٹھے صاف پانی کا بندوبست ہے گرمیوں میں پلیٹ فارم پر بیٹھنے کے لیے کوئی شیڈ اور مسافر خانہ نہ ہے جب کہ مسافروں کے لیے بینچ تک نایاب ہیں ریلوے ملازمین کے لیے کلاس فور کی کوئی رہائشیں نہیں ہیں اسٹیشن ماسٹر اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کی رہائشیں نہ ہونے کے برابر ہیں ریلوے اسٹیشن کی پرانی عمارتیں بھوت بنگلے کا منظر پیش کرتیں ہیںعرصہ دراز قبل اس روٹ پر شورکوٹ کینٹ اور لاہور کے درمیان براستہ جڑانوالہ بارہ مسافر ٹرینیں چلتی تھیں پیرمحل ریلوے اسٹیشن مصروف ترین اسٹیشن تھا جس سے روزانہ لاکھوں روپے کرایہ اور کیرج سامان کی مد میں اکٹھا ہوتا تھا مگر اب اس روٹ پر آٹھ مسافرٹرینیں بند کر دیں اب صرف دوٹرینیں اپ ڈائون چلتی ہیں یہ ٹرینیںناکارہ ٹریک کی وجہ سے سست رفتار میں پیرمحل سے دس سے بارہ گھنٹوں بعد لاہور پہنچتی ہیں جس سے مسافر راستے میں ذلیل و خوار ہوجاتے ہیں تین سال قبل مردان سے لاہور جڑانوالہ براستہ پیرمحل شورکوٹ کینٹ کراچی تک تیز رو ایکسپریس ٹرین چلائی گئی مگرنا گزیر وجوہات کی بناء پر بند کردی جس کی وجہ سے علاقہ کے ہزاروں مسافر ٹرین کے سستے اور محفوظ سفر سے محروم ہو گئے اسی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور اے سی نجی کمپنیوں کی بسوں کے مالکان نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے عوامی ،مذہبی ،سماجی و تاجران تنظیموں کے نمائندوں نے وزیر ریلوے اور وزیراعظم ،صدر پاکستان سے فوری نوٹس لے کر ریلوے اسٹیشن پیرمحل کوبنیادی سہولتوں فراہم کرنے اور نئی ٹرینیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) چار نامعلوم ڈاکوئوں نے شہری سے موٹر سائیکل نقدی رقم اورمو با ئل فون چھین کر فرار مقدمہ درج تفصیل کے مطا بق نواحی گائوں 700/44گ ب کا رہا ئشی عا بد حسین اپنے ساتھی شاکر حسین اوراقبا ل کے ہمراہ مو ٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ چا ر نا معلو م ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مو ٹر سائیکل ،نقدی رقم اور تین عدد مو با ئل فون چھین کر فرار ہو گئے متاثرہ شخص کی تحریری درخواست پرتھا نہ صدر پو لیس نے مقد مہ درج کر کے کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) شراب کی چا لو بھٹی پکڑ لی ایک ملزم گرفتارتیارشراب اور لاہن برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مخبر کی اطلاع پر نواحی گائوں 721 گ ب کامصطفی اپنے احاطہ مو یشا ں میں شراب کشید کررہا تھاکہ ایس ایچ او تھا نہ پیر محل محمدوسیم سرور نے بھاری نفری کے ہمراہ چھا پہ مار کر شراب کشید کرنے والا چا لو پلا نٹ ، تیار شراب 80لیٹر اوربڑی مقدار میں لاہن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کروادیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گھریلو تنازعہ پر بہنو ئی نے سالے کو خنجر کے وار کر کے شدید زخمی کردیاتفصیل کے مطابق پیرمحل کے معروف صدر بازار میں رنگ سازی کا کام کرنے والا محمد طارق اپنی دوکان پر کا م کر تے ہیں کہ گھریلو تنازعہ پر مبینہ طور اس کے بہنوئی عبدالجبار نے خنجر کے وار کر کے طارق کو زخمی کر فرار ہو گیا زخمی کو سول ہسپتا ل لا یا گیا تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹر کٹ ہیڈ کواوٹر ہسپتال ٹو بہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیاگیا جہاں پر اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) نامعلوم چور مو ٹر سا ئیکل چو ری کرکے لے گئے تفصیل کے مطا بق محکمہ مال کا پٹواری محمد رمضان اپنے دفتر میں کام میں مصروف تھا کہ دفتر کے باہر کھڑی موٹر سا ئیکل نمبریTSK6079 کو نامعلوم چور چوری کر کے فرار ہو گیامتاثرہ شخص کی تحریری درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے کاروائی شروع کردی۔

Pir Mahal Railway Station

Pir Mahal Railway Station