پیرمحل کی خبری 10/10/2015

پیرمحل ( نامہ نگار ) اے ای او مرکز پیرمحل کے زیر اہتمام جماعت پنجم کے وظیفہ کی تیاری کے سلسلہ امتحانی پرچہ کا انعقاد گورنمنٹ پرائمری سکول مہر آبادسمیت پانچ سکولوں کے بچوں کو نقد انعامات تفصیل کے مطابق اے ای او مرکز پیرمحل کے زیر اہتمام جماعت پنجم کے وظیفہ کی تیاری کے سلسلہ امتحانی پرچہ کا انعقاد امتحانی سنٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر673/14 گ ب حارث آبادمیں ہو ا جس میں 35 سکولوں کے 70 طلبہ نے شرکت کی نتائج کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول مہر آباد کے طالب محمد عمر نے پہلے پوزیشن ہیڈماسٹر محمد لطیف ، جبکہ گورنمنٹ پرائمر ی سکول غریب آباد کے طالب علم علی حیدر نے دوسری پوزیشن ہیڈماسٹر سہیل محمود ، تیسری پوزیشن گورنمنٹ پرائمری سکول چک665/6گ ب کے طالب علم طارق رحمن جبکہ ہیڈماسٹر محمد یونس چوتھی پوزیشن گورنمنٹ پرائمر ی سکول چک721گ ب کے احسن شہزاد ، اور پرویز اختر ، ہیڈماسٹر خدابخش جبکہ پانچویں پوزیشن گورنمنٹ ایلمنٹری سکول چک680/21گ ب کی طالبہ آمنہ آصف ہیڈ ماسٹر بشارت علی نے حاصل کی مہمان خصوصی چوہدری محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈی او مرکز پیرمحل اور محمد علی اے ای اومرکز پیرمحل نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات جبکہ ہیڈماسٹر صاحبان کو اسناد دی گئی جماعت پنجم کے وظیفہ کی تیاری کے سلسلہ امتحانی پرچہ کا انعقاد یکم اپریل سے لے کر 30ستمبر کے سلیبس سے کیا گیا امتحان کی نگرانی آئوٹ آف مرکز اساتذہ نہ کرکے اسی دن مارکنگ کرکے نتائج کا اعلان کیا یادر ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اپنی نوعیت کا اے ای او مرکز پیرمحل کا احسن اقدام ہے جس سے طلبہ کو امتحان کی تیاری میں بھرپور مدد ملنے کے ساتھ ساتھ سربراہان ادارہ کو بھرپور پذیرائی ملے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہا ہوںکہ بلدیاتی انتخابات میں انشااللہ عوام کی ووٹ کی طاقت سے برسراقتدار آکر علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا ان خیالات کا اظہار عرفان الحسن چوہدری امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نمبر70نے ہمراہ انوار حسین شاہنی بلوچ امیدوار وائس چیئرمین،، کرنل سہیل مشتاق ، حاجی جہانگیر مہوٹا پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والوں کی بلدیاتی انتخابات میں شکست مقدر بن چکی ہے بلدیاتی انتخابات میں فتح عملی خدمت کرنے والوں کے حصے میں آئیگی اب زبانی دعوئوں سے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،وہ وقت گیا جب تھانہ کچہری ٹائوٹ ازم کی سیاست کرکے عوام کو بیوقوف بناکر ووٹ لیے جاتے تھے اب لوگ عملی کارکردگی دیکھتے ہیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے یونین کونسل نمبر70میں عملی کام کیے غریب عوام کو تعلیم صحت کی سہولیات کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کردیا انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کے تعاون سے تھانہ کچہری کی سیاست کا جنازہ نکال دینگے انہوںنے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں،یونین کونسل نمبر70کی تمام برادریوں کی جانب سے حمایت کئے جانے پر مشکور ہوں کرنل سہیل مشتاق نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت12سال سے بند ڈسپنسری کو عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت فعال کیا تو مخالفین نے عوام دشمنی کا کردار اداکرتے ہوئے اس کو سیاسی رنگ دے کر عوام کے لیے12سال سے بند ڈسپنسری کو بند کروانے کی کوشش کی جس کی حلقہ کے عوام پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا بلدیاتی انتخابات میں عوام موسمی پرندوں سے ہوشیار رہیں اور اپنا قیمتی ووٹ قوم کی امانت سمجھ کردیںاس موقع پر کرنل سہیل مشتاق ، حاجی جہانگیر مہوٹا ،سیٹھ محمد رمضان آرائیں ، چوہدری خضرحیات جٹ ، ملک محمد یعقوب ، چوہدری محمد نعیم شاد ، چوہدری نیامت ،چوہدری محمد سرور ، عابد جمیل مہوٹہ ایڈوکیٹ ،ملک محمد یعقوب کھوکھر ، چوہدری اکرام آرائیں خدابخش کھیڑا ، اللہ بخش کھیڑا سمیت سینکڑوں کی تعدا دمیں موجود تھے اس موقع پر عرفان الحسن چوہدری گروپ کے یونین کونسل نمبر70سے مختلف وارڈ ہائے جن میں رانا محمد اکمل کو چک663/4گ ب فوجی رانامحمد رفیق کو چک نمبر665/6گ ب ملک شہباز کھوکھر کوچک666/7گ ب ملک محمد یعقوب کو چک نمبر662/3گ ب سے بطور جنرل کونسلر کے امیدوار نامزد کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) احاطہ ہتھیانے کے لیے جعلی فرضی اشٹام تیار کرکے بوڑھے والدین کو مکان میں بند کرنے پر تین کس افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق محمد رمضان ولد غلام قادر قوم آرائیںمکان نمبر1336مندربلاک پیرمحل کا رہائشی ضعیف العمر بیمار شخص ہے جس کے حقیقی بیٹے محمد ارشد ولد محمد رمضان اور اسکی بیوی اختر ی زوجہ محمد ارشد اقوام آرائیں ہمراہ محمد رفیق کے ساتھ مل کر ایک اشٹام نمبر811مورخہ4-4-1998جھوٹا اور بے بنیاد اقرارنامہ بابت خرید پلاٹ تیار کرکے مکان ہتھیان کے لے بوڑھے میاںبیوی کو پانچ گھنٹے تک سخت گرمی میں ہماری مرضی کے خلاف ایک کمرہ میں بند کردیا اہل محلہ نے ہمیں مداخلت کرکے ہمیں ان کے چنگل سے بمشکل آزاد کروایا تھا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 471/342/420/468 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) کمالیہ شوگر ملز کی طرف سے گنا وصول رقم پر جاری کیے گئے چیک پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر753گ ب کے رہائشی ناصر علی ولد منظور احمد نے کمالیہ شوگر ملزکمالیہ کو سات لاکھ 55ہزار وپے کا گنا سپلائی کیا جس پر نقد رقم کی بجائے ملز نے چیک دے دیے جوبنک سے کیش کروانے پر اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر مسترد ہوگئے محمد رمضان کی درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے خالد اقبال گوندل جی ایم ،محمد یٰسین فنانس منیجر ، مسعود احمد چشتی ، اختر اعوان سرکل آفیسر ،فاروق احمد مل مالک کے خلاف زیر دفعہ489ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News