پیرمحل کی خبریں 12/8/2014

پیرمحل (نامہ نگار ) بی کام کی طالبہ کا تمام تر واجبات ادا ہونے کے باوجود کالج انتظامیہ نے جان بوجھ کر داخلہ نہ بھیجنے پر سال ضائع ہونے پر عدالت نے کالج انتظامیہ کے خلاف فوجداری مقدمہ کا حکم دے دیا محکمہ ایجوکیشن کو کالج کے خلاف کاروائی کاحکم بھی دے دیا تفصیل کے مطابق مندربلاک پیرمحل کی رہائشی صدف افتخاردختر افتخار علی جوکہ اقراء ڈگری کالج پیرمحل میں بی کام کی طالبہ ہے جس سے کالج پرنسپل محمد اعظم وغیرہ نے سال بھرکی ٹیوشن فیس داخلہ فیس اور دیگر واجبات وصول کرنے کے باوجود فائنل امتحان میں داخلہ نہ بھیجا جس پر طالبہ صدف افتخار کاسال ضائع ہوگیا طالبہ صدف افتخار نے بعدالت جناب زاہد حسین بختیار ایڈیشنل سیشن جج صاحب کمالیہ پیرمحل میں رٹ پٹیشن برخلاف پرنسپل محمد اعظم ، محسن ستارمنیجنگ ڈائریکٹر اقراء ڈگری گذاری معزز عدالت نے کالج انتظامیہ کی غفلت کے باعث طالبہ کا سال ضائع ہونے پر تھانہ پیرمحل ایس ایچ او کو براہ راست کالج انتظامیہ پر فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا اور محکمہ ایجوکیشن کو بھی کالج انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ہمارا پیارا وطن پاکستان ہمیں جان سے بھی پیارا ہے۔ ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیر محل میں زیر تعلیم سپیشل بچوں نے سنیئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر بشیر احمد ربانی، صائمہ تصور اور ممتاز حسین کے ہمراہ ”جشنِ آزادی” واک کے موقع پر کیا۔ والدین نے بھی واک میں شرکت کی۔ ننھے منے بچوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ایک جسمانی ناہموار ننھی منی بچی اریبہ سرور نے قومی پرچم کو چومتے ہوئے کہا ”یہ تیرا پاکستان ہے، یہ میرا پاکستان ہے۔” بشیر ربانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل بچوں میں وطن سے محبت کا جذبہ فطری طور پر موجود ہے جس کا اظہار وہ بہت دلکش انداز میں کرتے ہیں۔ اس طرح کی تقریبات اور سرگرمیاں ان کی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہیں۔ تربیت اور حوصلہ افزائی سے ان میں چھپی صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سپیشل ایجوکیشن کے سات ادارے قائم ہیں جن میں سے پیر محل اور گوجرہ میں ایک ایک، کمالیہ میںدو اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تین ادارے ہیں ۔ انہوں نے لوگوں بالخصوص ایسے والدین سے جن کے بچے کسی جسمانی یا ذہنی کمزوری یا ناہمواری کے شکار ہیں اپیل کی کہ وہ انہیں بلاتاخیر قریبی سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں داخل کروائیں۔ ان اداروں میں مفت داخلہ، مفت کتب و تدریسی معاونات، تعلیم و تربیت، مفت یونیفارم اور ماہانہ 70 فیصد حاضری پر 800 روپے ماہانہ وظیفہ سمیت بیشمار سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ گھروں سے لانے اور واپس پہنچانے کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سپیشل بچے عام بچوں سے کسی طرح کم نہیں۔ اس لیے والدین انہیں نظر انداز کرنے کی بجائے ان کے بہتر مستقبل کے لیے ان کی تعلیم و تربیت کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) انقلاب مارچ سے نیانظام لانے کے دعوے کرنے والے قدم قدم پر جھوٹ بول کرقوم کو گمراہ نہیں کرسکتے طاہر القادری کا پنجاب کے ایم پی اے کو 50کارکنوں کو اکٹھا کرنے کا دعو ی ہم نے یوم آزادی کی تقریب میں پسماندہ علاقے کی پانچ سوزائد خواتین کوچند گھنٹوںمیں ایک جگہ اکٹھاکرکے عام ورکرز کی حیثیت سے طاہر القادری کے جھوٹے دعوے کی نفی کردی عبدالشفیق میو تحصیل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ، ڈاکٹر کشف ریاض اللہ صوبائی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ، نے خواتین ونگ کے زیر اہتمام سی پلاٹ حارث آباد میں جشن آزادی کے سلسلہ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا ملک میں بگاڑ پید اکرکے اقتدار حاصل کرنے والے احمقوں کی جنت میں ہے اب کسی بھی غیر آئینی اقدام کے نتیجہ میں جمہوریت کوپامال کرکے اقتدار کی منزل حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا قوم جمہوریت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ان کے بغل بچوں سمیت ملک بدر کردیں گے انہوںنے کہا پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا جس کی سالمیت کے لیے پاکستان کابچہ بچہ مرد خواتین فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ سینہ سپر ہوچکا ہے اب ملک دشمن عناصر کی کوئی گنجائش نہیں اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی رہنمائوں نے بھی شرکاء جلسہ سے خطاب کیا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) انصاف لائیرز فورم کے ضلعی صدر و چئیر مین لیگل ایڈ کمیٹی پاکستان تحریک انصاف ٹوبہ ٹیک سنگھ سردار محمد اقبال ڈوگر ایڈو وکیٹ ہائی کورٹ کا پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار کار کنان اور ان کے لواحقین کو پولیس کی حراست سے چھڑوانے کے لئے سر گرم ہو گئے ،اور اس سلسلہ میں انہوں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے خصوصی ملاقات کی ، اور گوجرہ ،کمالیہ ،ٹوبہ ،پیر محل تحصیلوں میں گرفتار کار کنان پاکستان تحریک انصاف پولیس حراست سے رہا کروایا اور ڈی پی او ٹوبہ سے اس سلسلہ میں پر امن کار کنان اور انکے رشتہ داروں کوگرفتا ر نہ کرنے کے سلسلہ میں بات چیت کی ، علاوہ ازیں انہوں نے سیشن کورٹ ٹوبہ میںحراسمنٹ پٹیشن دائر کی تاکہ کارکنان پی ٹی آئی کو گرفتا ر ہونے سے بچایا جائے،تاکہ کارکنان پی ٹی آئی کو گرفتار ہونے سے بچایا جائے ،جس میں جناب عامر حبیب صاحب فاضل ایڈیشنل سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پٹیشن سماعت کے لئے منظور کرتے ہو ئے مور خہ 13اگست 2014ء کے لئے ڈی پی او ٹو بہ ٹیک سنگھ کو طلب فرمایا۔۔

Pir Mahal

Pir Mahal