پیرمحل کی خبریں 11/11/2014

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گورنمنٹ فرید بخش سائنس ڈگری کالج فرید آباد کے ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب جمعرات منعقد ہو گئی تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے گورنمنٹ فرید بخش سائنس ڈگری کالج فریدآباد کے45 ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب 13-11-2014بروز جمعرات دن 11بجے منعقد ہو گئی جس میںممبر قومی اسمبلی میاں اسد الرحمن ، ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق ، ڈائریکٹر کالجز رانا منور خان،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میاں ارشد اقبال، چیئرمین فیصل آباد بورڈ پروفیسر غلام محمد جھکڑ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ محمد نجیب، پرنسپل بشارت جاوید سمیت اساتذہ،والدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیاتفصیل کے مطابق نواحی گائوں 684/25گ ب کے رہائشی ایوب خان کا آٹھ سالہ بچہ محبوب خان سٹرک پر کھیل رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھانہ پیرمحل پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے کر کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) تین نامعلوم ڈاکوئوں نے شہری سے موٹر سائیکل، نقدی رقم ، موبائل فون چھین کرفرار ہو گئے تفصیل کے مطابق درکھانہ روڈ پر 321گ ب کے قریب ناکہ لگاکر شہری محمدارشد ولد طالب حسین سے تین نامعلوم ڈاکوئوں موٹر سائیکل نمبری SLL-1825، نقدی رقم 10ہزار روپے ، دو موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھانہ پیرمحل نے متاثرہ شخص کی تحریری درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر کی عمارت اور کوارٹرز خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے،، اسسٹنٹ کمشنر ،ٹی ایم اے عملہ خستہ حال بوسیدہ عمارت میں ایک ہی چھت تلے فرائض سر انجام دینے پر مجبور،،تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود عمارتوں کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا،، تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کو تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود پیرمحل تحصیل ہیڈ کوارٹرکی عمارت اور ملازمین کوارٹرز کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ پیرمحل شہر کو میرٹ پر ترجیحی بنادوں پر تحصیل کا درجہ تو مل گیا مگر پنجاب حکومت کی جانب سے بلڈننگ کے لیے فنڈز جاری نہ ہو سکے جس کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنر ،ٹی ایم اے عملہ خستہ بوسیدہ عمارت میں ایک ہی چھت تلے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں پیرمحل نان ہیڈ کوارٹر کی عمارت اور اس کے رہائشی کوارٹرز مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکے ہیںاسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر کی رہائش پر بورڈ تو آویزاں ہیں مگر ناقابل رہائشیں ہونے کے پیش نظر کرایہ کے مکانوں میں رہائش پذیر ہیں سرکاری رہائشگاہوں کے فرش ،دیواریں ، چھتیں خستہ حال ہوچکی ہیں رہائش گاہ کے صحن میںبڑی بڑی جھاڑیاں، گھاس، کوڑاکرکٹ کے ڈھیر موجو د ہیں پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے بعد جو فنڈز تحصیل کمالیہ میں پیرمحل حصہ کے پڑے تھے وہ پیرمحل تحصیل کو نہ مل سکے تحصیل کونسل کمالیہ کی طرف سے پیر محل میں ترقیا تی کا مو ں کے لیے ہر گز کو ئی فنڈ نہیں رکھے جا تے جس کی وجہ سے نا ن ہیڈ کو ارٹر کی تما م عمارتیں بد ترین خستہ حالی کا شکا ر ہو چکی ہیںشہری حلقوں و فلاحی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرمحل کو فوری طور تحصیل ہیڈ کوارٹر پیرمحل کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ عمارتوں کو اپ گریڈ کیاجائے سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)صنعتی ترقی کیلئے توانائی بحران کا خاتمہ ازحد ضروری ہے وزیراعظم نواز شریف کا دورہ چین اور پاک چین معاہدوں سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہوگاان خیالات کااظہار میاں محمد طارق مرکزی صدر انجمن تاجران پیرمحل نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں سے پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ سے لاکھوںبے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی میسر آئے گا انہوں نے کہا کہ 34ارب ڈالر کے منصوبے بجلی کی پیداوار سے متعلق ہونااس امرکو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ توانائی بحران کے خاتمہ کی جانب مرکوز ہے اور وہ ترجیحی بنیادوں پر نئے منصوبوں کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچا کر ملک کو اندھیروں سے نجات دلا کر روشنیوں کی جانب گامزن کرنا چاہتی ہے۔معاہدوں سے معیشت بہتری کی طرف گامزن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین توانائی بحران کے خاتمہ کے منصوبوں سے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ گا ۔جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کا ر پاکستان کا رخ کریں گے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک کے ریونیو میں اضافہ ہوگا اور ملک معاشی بحران سے باہر نکل آئے گا،نیزبیرونی سرمایہ کاری سے مزید صنعتیں لگیں گی اور لاکھوں لوگوں کو روزگار مہیا ہونے سے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)شراب برآمد ہونے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی بستی بی پلاٹ کارہائشی محمدافضل ولد رشید کو تھانہ پیرمحل پولیس دوران گشت چیک کیا تو اس سے قبضہ سے 5لیٹر شراب ہو نے پر تھانہ پیرمحل پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) چرس برآمد ہو نے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مخبر کی اطلاع پر تھانہ پیرمحل پولیس نے ریڈ کر عبدالرشید ولد لعل دین سے 120گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔