پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سانحہ یوحنا آباد کیخلاف پیرمحل کی مسیحی برادری نے احتجاجی ریلی نکالی ریلی کی قیادت کے کتھیولک چرچ کے فادرجان جوزف نے کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے جن پر مسیحیوں کو تحفظ دینے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے مطالبات درج تھے۔ احتجاجی ریلی چرچ سے شروع ہوکر شادمان کالونی کے مین چوک میں اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں مسیحی بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی اس موقعہ پر مقررین فادر جان جوزف، ماسٹر بشیر گل، شہباز سہوترا اور دیگر نے یوحنا آباد واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں پاکستان امن پسندوں کا ملک ہے اور اس ملک میں فساد برپا کرنے والا ،خونریزی کرنے والا مسلمانوں، مسیحیوں، ہندوئوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں کا مشترکہ دشمن ہے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کو جلد ازجلد ختم کیا جائے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے مسیحی برادری حکومت کے ساتھ ہے دریں اثناء کتھیولک چرچ میں یوحنا آباد واقعہ میں جانیں گنوانے والے مسیحیوں کی یاد میں دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر چوکی پولیس نے سیکیورٹی پولیس کے سخت انتظامات کر رکھا تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تیزرفتار ٹریکٹرٹرالی کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر دو افراد زخمی ہو گئے تفصیل کے مطابق نواحی گائوں کے رہائشی اسلم اور عابد اپنے موٹر سائیکل رکشہ پر سوار ہو کر پیرمحل سے گائوں کے طرف جا رہے تھے کہ کمالیہ روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا دونوں باپ بیٹا زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امداد دی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) سماجی سیاسی مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں نے چیف آفیسر بلدیہ طارق جاوید کمبوہ کے والدہ محمد یوسف کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل شہر اور گردونواح میں موٹرسائیکلوں اور موٹرسائیکل رکشہ جات پر پریشر ہارن لگا رکھے ہیں جوکہ بریک سے لنک ہونے کے باعث چلتے ہوئے ایمرجنسی کا گمان پید اکرتے ہیں جس سے سڑک پر چلنے والے راہگیر خوف زدہ ہوجاتے ہیں منچلے موٹرسائیکلوں پر پریشر ہارن لگاکر چھٹی کے وقت گرلز سکول کالجز کے اردگرد منڈلاتے نظر آتے ہیں جس سے نہ صرف طلبہ وطالبات عدم تحفظ کا شکا رہوچکی ہے بلکہ ان پریشر ہارنوں کی وجہ شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ٹریفک پولیس کے علم میں ہونے کے باوجود سنگین مسئلہ کی روک تھام کے لیے کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی کچھ عرصہ قبل مجاز اتھارٹی کی طرف سے چھوٹی بڑی گاڑیوں پر مہم کے تحت پریشر ہارن اتا ردیے گئے اور پریشر ہارن لگانے پر بھاری جرمانے کی شرط عائد تھی مگر موجودہ انتظامیہ نے اس مہم کو جاری رکھنے کی بجائے منچلوں کو قانو ن کو پامال کرنے کی کھلی چھٹی دے دی ۔ ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی یالاپرواہی موٹرسائیکل ، موٹرسائیکل رکشہ جات پر پریشر ہارن شہریوں اور طلبہ وطالبات کی زندگی اجیرن بنا دی ہے سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈی ایس پی ٹریفک ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پریشر ہارن کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں شہبا ز شر یف اور وزیر اعظم میا ں نو از شر یف کی قیادت میں ملک تر قی کے راستو ں پر گا مز ن ہے ، فیصل آباد سے گوجرہ موٹر وے سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہو گا اس سے لاہور اور اسلام آباد کے سفر میں آسانی پید اہو گئی ان خیالات کااظہاررکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی ٰ پنجاب کی انتھک محنتوں کی وجہ سے فیصل آباد سے گوجرہ موٹر وے مکمل ہو نے سے ٹو بہ ٹیک سنگھ کے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہو گا انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پیرمحل کے عو ام کو ر یلیف کی فر اہمی کیلئے اربو ں رو پے کی لا گت سے طو ل و عر ض تر قیا تی منصو بو ں کی منظو ر ی لے لی ہے ، جس سے پیرمحل کے عو ام کی خد مت کا سفر نئے جذ بے اور محنت سے جا ر ی و سا ر ی ر ہے گا ، انہو ں نے کہاکہ پیرمحل میں واٹر سپلائی سیکم کی تعمیر کا کا م تیز ی سے جا ر ی ہے اور انشا اللہ جو ن تک اس کو مکمل کر لیا جا ئے گا ، اس کے علا وہ پیرمحل کی عو ام کے ر یلیف کیلئے خا دم اعلیٰ رجانہ روڈ کو ون وے کرنے کے منصوبہ پر کا م شروع ہو چکا ہے ایسے پر و جیکٹ عو ام کے ر یلیف کیلئے ہم لا تے ر ہے ہیں ، اور اللہ کے فضل و کر م سے پیرمحل کی عو ام کی خد مت دل و جا ن سے کر تے ر ہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ترقی کارازتعلیم میںپوشیدہ ہے اورنجی تعلیمی ادارے نونہالان قوم کوزیور تعلیم سے آراستہ کرنے میںاہم کرداراداکررہے ہیںٹیچر میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہونی چاہئیں جن سے وہ اپنے سٹوڈنٹس کو مضمون کے حوالے سے مطمئن کر سکے اور انہیں اچھا انسان بنانے کی تربیت دے سکے ان خیالات کااظہار پرنسپل چوہدری خاور سلہر ی الائیڈ سکول پیرمحل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ سکول کے بچوں کو بہتر اور لائق اساتذہ سے تعلیم دلوانا چاہتا ہوں اس سلسلہ میں ٹیچر ٹریننگ کو اہمیت دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اچھا استاد وہ ہے جس کا شاگر اس کے سبق سے مطمئن ہو کر شکریہ ٹیچر بولے۔ میں نے اس سلسلہ میں ہمیشہ کوشش کی ہے کہ جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ٹیچر ٹریننگ سے اساتذہ بہتر انداز میں کام کر سکتے ہیں، ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے بچوں کو بہتر انداز میں ٹرینڈ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) لاہوریوحنا آباد چرچ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید میں مذمت کرتے ہیںدھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار، دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے سکیورٹی اداروں کو بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف پیرمحل کے رہنما ڈاکٹر کشف ریاض اللہ، مہر ممتاز دولتانہ، میاں اختر جاوید ،شاہ زیب، منصور خان ، ملک ثاقب سہیل اور دیگر نے کیا ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کو دہشت گرد عناصر اور گروہوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنی چاہیں تا کہ جلد از جلد ملک دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا پا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) لاہور کے علا قے یو حنا آباد میں کرائسٹ چرچ اور کیتھولک چرچ میں دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے د کھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ان خیالات کااظہار مسیحی رہنما ماسٹر بشیر گل، شہبازسہوترا نے اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ چرچ میں دھما کے پاکستان کو بدنام کرنے کی گہری سازش ہے اقلیتی برادری صبر و تحمل کا مظا ہرہ کرے پوری قوم ان کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ معصوم انسانی جانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے کسی معافی کے حق دار نہیں ، ان درندوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) یوحنا آباد میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر بم دھماکوں کی شدیدمذمت کی اور بم دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ولواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں دہشت گردی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں چوہدری خالد سردار، چوہدری امان اللہ، میاں طارق کوٹلی والے، اسرار احمد پھلوری، چوہدری عبدالغفار، محمد جمیل، میاں رضوان طارق ، شیخ محمد افضل راہی، مرزا اعظم ،حکیم محمد رفیق ارشد، عاطف ضیائ، محمد صدیق پیارا،اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان لاتعداد قربانیوں کے بعد حاصل کیاملک میں بد امنی پھیلانے والوںکو سخت سزا ملنی چاہیے۔دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پورے ملک کے عوام متحد ہیں اور وہ ملک میں امن چاہتے ہیں ۔جب تک دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوگایہاں معاشی ترقی نہیں ہوسکے گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک کی ترقی کے لئے منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے اور ہرطرف تعمیراتی کام جاری ہیں۔عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر سطح پر کام ہورہا ہے