پیرمحل (نامہ نگار) جماعت اہلسنت پاکستان کے پیرمحل تحصیل عہدیداروں کا چنائو علامہ حق نواز سبحانی امیر، علامہ محمد لطف اللہ عابد نائب امیر، مولانا محمد اسدالرحمن ناظم اعلیٰ منتخب ہوگئے تفصیل کے مطابق دارالعلوم صاحب لولاک پیرمحل میںجماعت اہلسنت پاکستان کے پیرمحل تحصیل عہدیداروں کا چنائوزیر صدارت جماعت اہلسنت ضلعی امیر علامہ مفتی محمد عبداللہ چشتی کیا گیا جس میں ناظم نشرواشاعت علامہ محمد مفتی محمد وسیم سیالوی ناظم تعلیم وتبلیغ علامہ تصدق حسین گل ،قاری منظور احمد صفدر کی نگرانی میں تحصیل پیرمحل کے عہدیداروں جن میں علامہ حق نواز سبحانی آف دربارقطبیہ سندھلیانوالی کو تحصیل امیرجماعت اہلسنت ، علامہ محمد لطف اللہ عابد نائب امیر ، مولانا محمد اسدالرحمن ناظم اعلیٰ ، قاری محمد ریاض نائب ناظم ، حافظ اللہ بچایا ناظم مالیات ، علامہ آصف محمود نقشبندی ناظم نشرواشاعت ،مولانا محمد نوید رضوی آف رجووال ناظم تعلیم وتبلیغ ،مولانا محمد بشیر قطبی ناظم خدمت خلق منتخب کیا گیا جماعت اہلسنت پاکستان تحصیل پیرمحل کے چنائو کے موقع پر تحصیل پیرمحل کے کثیر تعداد میں علمائے کرام مفتیان حفاظ کرام نے شرکت کی اور تحصیل سطح پر ممبر سازی کا فیصلہ کیا گیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) سالانہ عرس پاک حضرت پیر سید خوشی محمد شاہ نقوی چشتی نظامی( رحمتہ اللہ علیہ) اور حضرت پیر سید محمد موسی شاہ نقوی چشتی نظامی (رحمتہ اللہ علیہ) مورخہ 13 مارچ بروز منگل بمقام 642مسجد بلا ک پیرمحل منعقد ہورہا ہے ۔ جس کے منتظم اعلیٰ سید محمد عرفان شاہ ہ نقوی سید ذیشان شاہ نقوی ہونگے پروگرام ختم شریف اور لنگرعام بعداز نماز عصرہوگا محفل سماع بعداز نماز عشا اختر عطاء محمد آف لاہور قوال محفل سماع پیش کریں گے شرکت کی دعوت عام ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) حکومت کا سوفیصد شرح خواندگی کا نعرہ ،چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کے باعث ، مہنگی کتابیں کاپیاں ، مہنگی یونیفارم والدین سخت پریشان حکومت فی الفور سوفیصد شرح خواندگی کوپورا کرنے کے لیے طلبہ کے متعلقہ کتب یونیفام جوتوں کی معقول پرائس مقرر کرے والدین تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے سوفیصد شرح خواندگی کا نعرہ لگاکر گورنمنٹ سکولوں کے اساتذہ کو مختلف داخلہ مہم کے تحت تعلیم سب کے لیے کا نعزہ لگاکر بچوں کے داخلہ کی مہم شروع کررکھی ہیں انگلش میڈیم کی چند مخصوص کتابیں طلبہ کو دے کر سوفیصد تعلیم مفت کا نعرہ لگاکر والدین کی بے بسی کا سرعام مذاق اڑایاجارہا ہے جبکہ سوفیصد مفت تعلیم کے برعکس حکومت پنجاب کی طرف سے اردومیڈیم کتابیں امسال طلبہ کونہ دی گئیں جبکہ جو کتابیں طلبہ کو دی گئیں ہے ان کی جلد بندی عام بازار میں 80روپے سے سوروپے فی کتاب کی جارہی ہے جبکہ اردومیڈیم کتاب اور پرائیویٹ سکولوں کی عام چھوٹی سی کتاب کی قیمت تین سوروپے سے پانچ سوروپے مقرر ہے نرسری اور پریپ کلاس کے طلبہ کی صرف بکس کی قیمت دوہزار روپے سے تین ہزار روپے تک ہے جبکہ یونیفارم اور شوز کی قیمتیں والدین کی پہنچ سے کوسوں دور ہیں جبکہ عام طبقہ اور مزدور جس کے دوتین بچے ہیں اپنے بچوں کو تعلیم دلوانے کے صرف خواب بن کر رہ گیا ہے جبکہ دوسری طرف حکومت سوفیصد شرح خواندگی اور تعلیم مفت کا نعرہ لگارہی ہے نرسری پریپ سے پنجم تک کاپیاں اور دیگر اسٹیشنری دوہز ارروپے سے کم نہیں نیا تعلیمی سیشن شروع ہونے پر ننھے طلبہ اپنے والدین سے کتابیں اور کاپیاں لینے پر اصرا رکرتے ہیں جبکہ والدین اپنے بچوں کو کتابیں کاپیاں اور یونیفارم خرید کردینے سے محروم ہے کیونکہ کتابوں کاپیوں یونیفارم کی آسمانوں پر چڑھی ہوئی قیمتیں والدین کی بے بسی کا مذاق اڑارہی ہے جس سے تنگ آکر سفید پوش طبقہ اپنے بچوں کو مجبوری کی حالت میں کام کاج پر لگانے پر مجبور ہے جبکہ حکومت کی طرف سے چیک اینڈبیلنس نہ ہونے پر دکاندار من مانے ریٹس پر بک اسٹالر کی من منای قیمتوں پر کتابیں فروخت کررہے ہیں والدین کا کہناہے کہ حکومت پنجاب اگر سوفیصد شرح خواندگی پورا کرنا چاہتی ہے تو عام بازار میں کتابوں کاپیوں یونیفارم کی معقول قیمت مقرر کرکے اس پر کنٹرول اینڈ چیک سسٹم قائم کرے تاکہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم دلواسکیں پیرمحل ( نامہ نگار ) موٹروے ٹرالیاں گذرنے سے چک نمبر321گ ب کی فصلات کو سیراب کرنے والا کھال تباہ علاقہ بھر کی آب پاشی ختم ہونے سے کسان زمیندار سخت پریشان فی الفور کھال کو تعمیر کروایاجائے کسانوں زمینداروں کی اے سی پیرمحل کو تحریری التجاتفصیل کے مطابق چک نمبر321گ ب کی طرف سے موٹر وے پر کی تعمیر کے دوران چک نمبر321گ ب کی سینکڑوں ایکڑفصلات کو سیراب کرنے والا واحد کھال موٹروے مشینری اور ٹرالیاں وغیرہ گذرنے سے مکمل طورپر تباہ ہونے کے باعث سینکڑوں ایکڑ اراضی کی آب پاشی مکمل طورپر ختم ہونے سے کسان معاشی طورپر بدحال ہوچکے ہیں منیر احمد سماجی ورکر کے توسط سے کسانوں وریام خان ، اللہ دتہ ، جاوید احمد ، شوکت نواز ،محمد رمضان ، غلام حسین ، منظور احمد کسان کونسلر اور دیگر نے چوہدری خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے نام تحریری درخواست میں موٹروے انتظامیہ سے فی الفور کھال تعمیر کرواکر آب پاشی چالو کروانے کا مطالبہ کیا ہے