پیرمحل کی خبریں 2/3/2017

 MNA

MNA

پیرمحل (نامہ نگار) یونین کونسل نمبر 72 سی پلاٹ کے دفتر کا افتتاح ایم این اے چوہدری اسدالرحمن چوہدری خالد سردار چیئرمین نے کردیاتفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل کی یونین کونسل نمبر 72 سی پلاٹ کے دفتر کا افتتاح ایم این اے چوہدری اسد الرحمن چوہدری خالد سردار چیئرمین نے ہمراہ چوہدری، محمد نعیم ہاشم چیئرمین ، کے ہمراہ کیا جس میں حاجی محمد ریاض وائس کونسلر امجد حفیظ ، مہر جاوید کھمان ،مشتاق سعیدی ، سیکرٹری سید محمد ذیشان شاہ چیئرمین آل پنجاب سیکرٹری ایسوسی ایشن ، محمد عظیم شہباز سیکرٹری ،ر انا عمران خان سیکرٹری ، سید مراتب علی شاہ ،ندیم عباس بھٹی ، علی گوہر ، محمد شہباز انجم ، مرزابشیر احمد سیکرٹری، محمد احمد سیکرٹری ساجد محمود آف سعودیہ ، محمد رمضان ، حافظ بشارت علی ، عمران منظور ، جاوید اقبال صدر اوکٹرائے یونین نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری اسدالرحمن ایم این اے نے سیکرٹری سید محمد ذیشان شاہ چیئرمین آل پنجاب سیکرٹری ایسوسی ایشن کی خدمات کو سراہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال کا سیاسی سماجی صحافتی و جوڈیشنری شخصیات کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تفصیل کے مطابق عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال نے اپنی رہائش گاہ چک نمبر675/16گ ب میں سیاسی سماجی صحافتی و جوڈیشنری شخصیات کے اعزاز میں پروقار عشائیہ دیا گیا جس میں میاں رفیق ایم پی اے ،سمیت رانا عمران حفیظ منج ایڈوکیٹ سابق صدر پیرمحل بار ،ر انا سعیداحمدرضا ایڈوکیٹ پیرغلام وارث شاہ، حاجی لطیف جان ، ظفریاب ایڈوکیٹ ، چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار ، غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر ، سمیت کثیرتعداد میں شخصیات نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )ایس ایچ او تھانہ پیر محل رائے فاروق احمد کی نواحی علاقہ کوہل کلاں میں نفری کے ھمراہ کاروائی چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتارتفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیر محل رائے فاروق احمدنے موضع کوہل میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارکر چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان گرفتارکرکے قانونی کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )حکمران ہر15روز عوام پر پیٹرولیم بم گرا کر کس بات کا انتقام لے رہے ہیں؟،دو ماہ میں قیمتوں میں فی لیٹر 7روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے ۔ حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بہاولپور کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں نبیل الرحمن نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مہنگائی کا سونامی لا کر عوام کی توجہ پانامہ کیس سے ہٹانا چاہتے ہیں لیکن ان کی تمام تدبیریں ناکام رہیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر عوام کو خوشحالی اور آسودگی دینے اور دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کے دعویدارعوام کے منہ کا نوالہ بھی چھیننے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے اپنی من مرضی کیلئے خود مختار ادارے اوگرا کو اپنے ماتحت کیا اب عدالت کا واضح حکم آ چکا ہے لیکن اس کے باوجود اختیارات واپس نہیں کئے گئے اور عوام کی جیبوں پر گھنٹوں کے حساب سے ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ حکومت فی الفور اوگرا کو خود مختاری دے اور قیمتوں میں دو ماہ میں کیا جانے والا ضافہ واپس لیا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفور چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال سے نمٹنے کے لئے شہری دفاع کی تربیت ہر شہر ی کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع کا دفاع کیا جاسکے ،انہوں نے یہ بات محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام صنعت زار میں منعقدہ عالمی یوم دفاع کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میاں محمد زاہد، خان محمد صدیق جندران، انسٹرکٹر محمد شکور،گورنمنٹ کالج برائے خواتین، سپرئیر گروپ آف کالجز ،پنجاب کالج ،محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکاران کے علائوہ طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفور چوہدری نے کہا کہ ملک دوشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے دیگر اداروںکے ساتھ ملکر کاررائی کے عمل کو تیز کیا جائے کیونکہ عوالناس کو تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس عالمی یوم دفاع کے حوالہ سے سٹال ،بینرز اور شہری دفاع کی اہمیت بارے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گے ، منعقدہ تقریب سے چیف انسٹرکٹر محکمہ سول ڈیفنس محمد الیاس احمد ، انسٹرکٹر محمد شکور کے علائوہ طلبہ نے بھی خطاب کیا ،بعدازاں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عبدالغفور چوہدری نے انعامات تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 Shafiq

Shafiq

پیرمحل ( نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر میا ں فراز منیر نے گذشتہ ماہ کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تحت نئی شروع ہونے والی پیشنٹ ریفرل سروس کے ذریعے ما ہ فروری میں 314 مریضوں کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال شفٹ کیاجن میں ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 191 ، ٹی ایچ کیو گوجرہ سے 106اور ٹی ایچ کیو کمالیہ سے 17 مریضوں کو فیصل آباد شفٹ کیاگیا۔اس کے علاوہ ریسکیو1122ٹوبہ ٹیک سنگھ کو گذشتہ ماہ میں مجموعی طورپر 11504کالیں موصول ہوئیں، جن میں858 ایمرجنسی کال،657معلوماتی کالز،02 فیک کال اور9 ہزار9 سو87 رانگ کالز تھیں،ریسکیو 1122 ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے سات منٹ کے اوسط رسپونس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے ماہ فروری کے دوران 1013 ایمرجنسیزپر ریسپونڈ کیاجن میں235ٹریفک حادثات، 502میڈیکل،07آگ لگنے کے واقعات،29کرائم ،01 ڈوبنے ،01بلڈنگ گرنے اور83مختلف ایمرجنسیزڈیل کی ہیں۔جن میں ریسکیو 1122 ٹو بہ ٹیک سنگھ نے ٹو ٹل 961 مریضوں کو ڈیل کیا جن میں127 مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور800 مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا گیا۔جبکہ34مریض موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر میا ں فراز منیر نے بتایا کہ ریسکیو 1122 نے ہر لمحہ عوام کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سرشارریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریںتا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جا سکیںاور محفوظ معاشرے کے اس مشن کو آگے بڑھانے میںہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران کیا،اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر بشارت حمید،کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی اور میڈیاکوارڈینیٹر ملک ابرار بھی موجود تھے۔