پیرمحل کی خبریں 13/7/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) جماعت اہلسنت پاکستان ضلعی ناظم اعلٰی مولانا محمد عبداللہ چشتی عالمی خطیب مہتمم اعلٰی دارالعلوم صاحب لولاک پیرمحل نے اپنے بیان میں کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ نسل نو کو سیرت نبوی ۖ کے تابندہ نقوش سے متعارف کروا کے ان کی اصلاح کی جائے اور بہترین تربیت کا بندوبست کیا جائے ہر مسلمان ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کرنا اپنے لیے باعث سعادت سمجھتا ہے ۔ مگر اسلام کو غلط تشریح کے ذریعے دہشت گرد وں کا دین ثابت کرنے کی کوشش کی گئی حالانکہ اسلام امن وسلامتی کادین ہے عالم اسلام متحد ہو کر اقوام متحدہ کے ذریعے اپنی طاقت کو منوائے یا پھر مسلم امہ متحد ہو کر اسلامی ممالک کی اقوام متحدہ بنائے ، اس لیے کہ اقوام متحدہ نے ہمیشہ صیہونی مفادات کا ہی تحفظ کیا ہے مسلمان ممالک ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ء رہنے کے باعث قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود آج صیہونی طاقتوں کے زیر عتاب رہنے کے باعث کمزور ہوچکے ہیں ان حالات میں مسلم امہ کو اتحاد یگانگت کے ذریعے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنا ہوگا یہود ہنود کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنا ہوگا یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب نسل نو کو سیرت نبوی ۖ کے تابندہ نقوش سے متعارف کروا کے ان کی اصلاح کی جائے گی اور بہترین تربیت کا بندوبست کیا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی شراب کشید کاسامان خام شراب برآمد ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق حاجی عدالت علی انسپکٹر کی قیادت میں پولیس کانسٹیبلان نثاراحمد ، محمد عدنان ، ساجد علی ،عمران محبوب نے بستی اوڈ سی پلاٹ پیرمحل میں چھاپہ مارکر شراب کشید کی چالو بھٹی پکڑکر خام مال شراب سامان بھٹی برآمد کرکے ملزم محمد رفیق ولد خورشید احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) سڑک کے مختلف حادثات میں خواتین سمیت 11افراد زخمی ہونے سمیت لڑائی کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی تفصیل کے مطابق سڑک کے مختلف حادثات میں خواتین سمیت 11افرادجن میں عبدالخالق ولد بدردین چک669/10گ ب عشرت زوجہ افضل ، افضل ولد یعقوب ، شہباز ولد سلطان ساکنان پیرمحل ،محمد خان ولد رمضان ، زرینہ زوجہ عمرحیات بی پلاٹ ،حلیمہ زوجہ عمرحیات ، وسیم ولد بشیراحمد سی پلاٹ زین ولد یٰسین ذوالفقار ٹائون راشد ولد سلیم پیرمحل زخمی ہوگئے لڑائی کے مختلف واقعات میں تین افراد جن میں منورحسین ولد محمد رفیق ذوالفقار ٹائون محمدارشد ولد نادر چک718گ ب ، زنیرہ زوجہ الیاس چک669/10گ ب زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال پیرمحل میں طبی امد اد دی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) وزارت صحت کی نااہلی یاملی بھگت چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ، ادویات عوام کی پہنچ سے دور ،ڈرگ قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ادویات ساز کمپنیاں قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ کررہی ہیں جو کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی ملی بھگت سے ادویات ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں خاموشی سے اضافے کاسلسلہ شروع کررکھا ہے چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث گزشتہ سولہ ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے ادویات عوام کی پہنچ سے دور کردی ہیں حکومت نے کئی مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے خام مال پر ڈیوٹی میں کمی کااعلان بھی کیاتھا مگر ادویات کی قیمتیں کم ہونے کی بجائے مرحلہ وار خاموشی سے ڈرگ کمپنیوں کی طر ف سے قیمتیں بڑھانے کاسلسلہ جاری ہے چیکنگ نہ ہونے کے باعث ادویات سازکمپنیاں غیر اعلانیہ طورپر خاموشی سے قیمتوں میں اضافہ کررہی ہیں جبکہ اس سے پہلے باقاعدہ اضافہ کا اعلان پرائس لسٹ کے ذریعے کیا جاتاتھا جوکہ مارکیٹ میں عام دستیاب تھی لیکن اب ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کاپتہ خریداری بلوں کے ذریعے دوا فروشوں کو چلتا ہے وزارت صحت کی طرف سے دی جانے والی چھوٹ ڈرگ ایکٹ کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے ادویات سازکمپنیاں خاموشی سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیںکرسکتیں گزشتہ 16ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں مرحلہ وار 150فیصدتک اضافہ کیا گیا ہے اوریہ سلسلہ جاری ہے ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے لاکھوں ادویات استعمال کرنے والے مریض پریشان ہیں جبکہ وزارت صحت نے اس سلسلے میں خاموشی سمیت ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے لاعلم ہے سماجی حلقوں نے وزارت صحت سے دوائوں میں بے تحاشہ اضافہ کو روکنے کی اپیل کی ہے