پیرمحل (نامہ نگار) ملکی قوانین سے بالاتر سمجھنے والے آمروں نے قائد اعظم کے پاکستان کو انتشار و افتراق کے سوا کچھ نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہماری قوم کو بدترین دہشت گردی’ بدعنوانی اور دیگر بحرانوں کا سامنا ہے ملک کی 70 سالہ تاریخ میں پے درپے فوجی مداخلتوں نے نہ تو پاکستانی قوم کی سیاسی تربیت کو صحیح خطوط پر استوار ہونے دیا اور نہ ہی جمہوری اقدار اور روایات کو اس انداز میں پنپنے دیا جو بابائے قوم کا خواب تھا ان خیالات کا اظہارچوہدری عبدالرزاق بگا راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ن لیگ اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے اور اس کے لئے کچھ بھی کرنے کے لئے تیار ہے بابائے قوم نے حصول پاکستان کی جنگ آئین اور قانون کے ہتھیاروں سے جیتی تھی اور اگر ہم نے بھی ملک میں آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا ہوتا تو کسی طالع آزما کو بندوق کے زور پر آئین پاکستان کی بے حرمتی کی جرات نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بدقسمتی سے ہمارے دامن میں کامیابیاں کم اور ناکامیاں زیادہ ہیں لیکن آج قائد عوام میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی طرف سے ملکی بھاگ دوڑ سنبھالنے پر پاکستان کے عوام مطمئین ہے کیونکہ ملک میں جاری بحرانوں کے خاتمہ سمیت عام آدمی کو ریلیف ملنے کی توقع ہے پچھلے ادوار میں پاکستان میں عام آدمی کا استحصال جاری رہاقومی وسائل پر ایک مخصوص طبقہ قابض ہوکر 193 ارب روپے کے قرض شیرمادر سمجھ کر ہڑپ کر گیا۔ اگر یہ قرضے سیاسی بنیادوں پر ہڑپ نہ کئے جاتے تو ہمیں اس طرح اغیار کے سامنے کشکول لئے نہ پھرنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ 1971ء سے معاف کیے گئے قرضے جرمانے کے ساتھ وصول کئے جائیں تو چار’ پانچ سو ارب روپے کے ان قرضوں کی واپسی سے قوم کی تقدیر بدل جائے گی اور غربت کا خاتمہ ہو گا اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والوں کے پاس آج بھی محلات ‘ کارخانے اور لگژری کاریں بھی موجود ہیں اور وہ اپنے آپ کو ممتاز اور اشرافیہ کا حصہ کہلاتے ہیں پاکستانی عوام کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ وہ قوم اور وطن کے ان لٹیروں سے انہیں بچنا ہے دوبارہ ان کے پرفریب دوام میں پھنسنے کی بجائے ملکی سلامتی کی قیادت کا ساتھ دینا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) دن دیہاڑے نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے دن دیہاڑے اللہ چوک سے نوجوان سے نقدی او رموبائل ٹیپ چھین لیا تفصیل کے مطابق محمد عبداللہ ولد غلام محی الدین حافظ جی موبائل صدربازار پیرمحل پر کام کرتاہے علی الصبح دوکس نامعلوم موٹرسائیکل سواروںنے عبداللہ کو روک کر ڈاکٹر خالد کے کلینک کا پوچھنے کے بہانے یرغمال بناکر جیب سے نقدی1500روپے کیوٹیب V3مالیت ساڑھے 14ہزار روپے ایمی نمبر356499070120468اور سم نمبر0307-0579710چھین لیا اور چھینے گئے ٹیب اور نقدی سمیت فرارہوگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) تخریب کاری یا انتظامیہ کے خلاف سازش ،، سول ہسپتال پیرمحل کے جنریٹرکی بیٹری چوری،، ایمبولینس کے سلف سوئچ میں ایلفی ڈال کر فرار تفصیل کے مطابق نامعلوم چوروںنے سول ہسپتال پیرمحل کے جنریٹر کی بیٹری مالیت دس ہزار روپے چوری کرلی جبکہ سول ہسپتال پیرمحل کی سرکاری ایمبولینس کے سلف سوئچ میں ایلفی ڈال کر ناکارہ بنادیا تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس سٹار ٹ نہ ہو اور ایس ایم او اور ہسپتال کے عملہ کے خلاف عوامی نفرت کی صورتحال پیدا ہو،، خیال کیا جارہاہے کہ ہسپتال کے کسی شرپسند نے ہسپتال عملہ کے خلاف عوامی احتجاج پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) تین کس نامعلوم نوسربازوں نے محنت کش کو نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا تفصیل کے مطابق چک333گ ب محمدانور ولد غلام محمد قوم سرویا چاپنے بھائی محمد خان جوکہ سعودی عرب میں مقیم ہے کی طرف سے یوبی ایل بنک پیرمحل میں بھیجی رقم مبلغ 70ہزار روپے نکلواکر یونہی بنک سے نکلا دوکس نامعلوم نوسربازوں نے گھیرکر کوئی نشہ آور چیز سونگھا کر نیم بے ہوش کرکے اقبال پارک روڈ نزدگرلز ہائرسیکنڈری سکول پیرمحل کے قریب لے گئے جہاں پرنوسربازوں کا ایک ساتھی موجو دتھا نے محنت کش سے نقدی 70ہزار روپے موبائل فون سام سنگ مالیت دس ہزار روپے ، شناختی کارڈ چھین لیا اور چھینے گئے سامان نقدی سمیت فرارہوگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی غفلت،، پنکھے استریاں اور الیکٹرانکس سامان بنانے والی فیکٹریوں کو موٹرسائیکل بنانے کی اجازت دینا اوربغیر رجسٹریشن کے ان موٹرسائیکلوں کی فروخت کی اجازت دینا شہریوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے 35ہزار روپے قیمت والا موٹرسائیکل قسطوں کی آڑ میں 60ہزار روپے کے عوض فروخت کرکے منافع خوری کی انتہا اور چھوٹے چھوٹے بچے موٹرسائیکل رکشہ چلاتے ہوئے سرعام شہریوں کے چلتی پھرتی موت ثابت ہورہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہی نہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کاواضح ثبوت ہے پنجاب حکومت فی الفور موٹرسائیکل کمپنیوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کرے ان خیالات کا اظہارچوہدری طارق بھٹہ والے نے پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا کہ پوری دنیا میں گاڑیاں بنانے اور فروخت کرنے او ران کے معیار کاقانون موجود ہے مگر پنجاب حکومت نے چائنا موٹرسائیکل کے برانڈ کی شکل میں پنکھے استریاں الیکٹرانکس سامان بنانے والی فیکٹریوں کو موٹرسائیکل بنانے کی اجازت دے رکھی ہیں جوبغیر رجسٹریشن کے ان موٹرسائیکلوں کو عام دکانداروں کو فروخت کرتے ہوئے 35ہزار روپے قیمت والا موٹرسائیکل قسطوں کی آڑ میں 60ہزار روپے کے عوض بغیر کاغذات کے فروخت کرکے ان موٹرسائیکلوں کو وارداتوں میں اور موٹرسائیکل رکشہ جات میں استعمال کرکے نہ صرف منافع خوری کی انتہا کررہے ہیں بلکہ ٹیکس چوری کرکے ملک وقوم کا نقصان کرتے ہوئے اوران موٹرسائیکل رکشہ جات کو چھوٹے چھوٹے بچوں کے حوالے سرعام شہریوں کے چلتی پھرتی موت ثابت ہورہے ہیں انہوںنے پنجاب حکومت سے غیر قانونی غیر رجسٹرڈ شدہ برانڈ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن نمبر کے موٹرسائیکل فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور 18سال سے کم افراد پر موٹرسائیکل بحق سرکار ضبط کرنے کا قانون لاگو کرنے سمیت غیر معیاری اور زائد قیمت پر موٹرسائیکل فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل شہر اور گردونواح میں ریسٹورنٹ اور میرج ہالوں کی بھرمار سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ڈائریکٹر پنجاب ریونیو اتھارٹی خاموش تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں درجنوں ریسٹورنٹ اور میرج ہال موجود ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر شادی ویاہ اور دیگر تقریبا ت کے فنکشن ہورہے ہیں مگر ا ن میرج ہال کے مالکان جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر واجبات اداکرنے کی بجائے سرعام ٹیکس چوری کے مرتکب ہورہے ہیں محکمہ ایکسائزاور ریونیو اتھارٹی کے علم میں ہونے کے باوجود ان میرج ہال کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی بلکہ یہ کاروائی ضلعی ہیڈکوآرٹر تک محدود ہے جس سے پیرمحل شہر اور گردونواح کے میرج ہال اور ریسٹورنٹ مال کھلے عام لاکھوں روپے ٹیکس چوری کی آڑ میں حکومتی خزانے کو نقصان پہنچارہے ہیں سماجی حلقوںنے ڈائریکٹر پنجاب ریونیو اتھارٹی سے تحصیل پیرمحل میں کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) امپرومنٹ روڈ چک نمبر321گ ب ،322گ ب تاشورکوٹ کینٹ کی 10کروڑ روپے سے تعمیر میں بلاوجہ تاخیر ناقص میٹریل کا استعمال مکینوں کا احتجاج مجاز اتھارٹی بلاوجہ تاخیر اور ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا نوٹس لے رفاقت گجر سماجی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق وفاقی گرانٹ سے امپرومنٹ روڈ چک نمبر321گ ب ،322گ ب تاشورکوٹ کینٹ کی 10کروڑ روپے سے تعمیر کی جارہی ہے سڑک کی تعمیر مجوزہ قواعد کے برعکس بغیر کسی چیکنگ کے کی جارہی ہے جس میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل استعمال کیاجارہا ہے علاقہ سیم زدہ ہونے کے باعث جلد ہی سڑک کے بیٹھ جانے کا خطرہ ہے جس کی ٹھیکیدار نے پلاننگ نہ کی جس سے دس کروڑ روپے کی خطیر رقم کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ٹھیکیدار نے مبینہ طورپر ضلعی انتظامیہ سے سازباز ہوکر تمام رقم ماہ جون میں جاری کروارکھی ہیں جبکہ سڑک کی تعمیر تاحال جاری ہے جس میں بلاوجہ تاخیر سے مکین سخت مشکلا ت کاشکار ہے رفاقت گجر سمیت سماجی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کو رکواتے ہوئے فی الفور سیم زدہ علاقہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے سڑک کی تعمیر کروائی جائے۔