پیرمحل کی خبریں 9/1/2016

Riaz Fatyana

Riaz Fatyana

پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان میں جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہے ملک میں جمہوریت کی بساط لپیٹی گئی تواس کی ذمہ داری ن لیگ کی حکومت پر ہوگی پی پی 89کے ضمنی انتخاب میںدوکروڑ روپے خرچ کرکے ہارس ٹریڈنگ کی انتہاکردی گئی پی ٹی آئی کے دعویدار امیدوار رانا شفیق خان کو کروڑوں روپے میں خرید اگیا ان خیالات کا اظہار ریاض فتیانہ سابق ایم این ا ے نے ہمراہ سوہنیا علی رضا شاہ سابق امیدوار پی پی 89کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا ڈویپلمنٹ پیکج یک طرفہ پریشر کے ساتھ حکومتی امیدوار نے پی پی 89کے ضمنی الیکشن کی دھجیاں اڑادی گئی پانچ ایم این اور درجنوں ایم پی اے سرکاری محکمہ جات کے صوبائی سیکرٹریوں کی فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشن خالی ہونے کے باوجود ٹرن آئوٹ50.9فیصد دے کر تاریخی دھاندلی کی بدترین مثال قائم کردی گئی ہر پولنگ پر ایم این اے اور ایم پی اے کی نگرانی میں رات کے وقت ووٹوں کے تھیلے کھولے گئے اور ہر پولنگ پر ایک ایک بیلٹ پیپر کی پوری کاپی چوری کرواکر پولنگ کے دن چوری شدہ بیلٹ پیپر کی کاپیوں کو مہریں لگواکرسرکاری افسران کے ذریعے ووٹ ڈلوائے گئے ہر پولنگ اسٹیشن پر حکومتی امیدوار کے کارندے زبردستی شیر کے نشان پر مہریں لگا کر ڈالتے رہے اور پولیس تماشہ دیکھتی رہی اگرالیکشن کمیشن پی پی 89میں لودھراں کے انتخاب کی طرح فوج یا رینجر کی نگرانی میں انتخاب کروایاجاتا تو پی پی 89کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ بھی لودھراں جیسا آتا بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن زیادہ تعداد میں بنائے گئے جبکہ پی پی89کے ضمنی انتخاب میں پولنگ بوتھ کو محدود کرکے ووٹروں کو انتخابی عمل سے دور رکھا گیاسرکاری عملہ کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے ضلع بھر استانیوں کو گھر گھر میں بھجواکر حکومت کے لیے ووٹ مانگنے پر مجبور کیا گیا جو فری اینڈفیئر الیکشن کی سنگین خلاف ورزی ہے خرچہ کی حد دس لاکھ روپے تک تھی مگر دوکروڑ روپے سے زائد تشہیر پر خرچ کرکے الیکشن قوانین کی دھجیاں اڑائی گئی جس پر الیکشن کمیشن کی خاموشی مجرمانہ ہے یہ درمیانہ طبقہ کو انتخابی عمل سے آئوٹ کرنے کی سازش ہے انہوںنے کہا پی ٹی آئی کے عہدیداروں کی طرف سے کوئی تعاون نہ کیا گیا حالانکہ واضح طورپر پی ٹی آئی کے عہدیداروںنے آزاد امیدوار سوہنیا علی رضا کی حمایت کا اعلان کیا تھا انہوںنے کہا پی پی 89کے ضمنی انتخابات میں سنگین دھاندلی کے پیش نظر ہم ووٹوںکی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن میں اورعدالت میں جانے کا حق رکھتے ہیں جس کے لیے وکلاء سے مشاورت جاری ہے انہوںنے کہا کہ ضمنی انتخاب تو عام انتخاب کی ریہرسل ہے آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں ہمار اپینل مل کر الیکشن لڑے گا جس کے لیے ہم نے ابھی سے بھرپور تیار یاں شروع کردی ہیں اس موقع پر محمدحسین فراز ایڈوکیٹ ، عبدالرحمن نوہانہ ، چوہدری عبدالخالق سمیت کثیرتعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی غفلت،، پنکھے استریاں اور الیکٹرانکس سامان بنانے والی فیکٹریوں کو موٹرسائیکل بنانے کی اجازت دینا اوربغیر رجسٹریشن کے ان موٹرسائیکلوں کی فروخت کی اجازت دینا شہریوں کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے 35ہزار روپے قیمت والا موٹرسائیکل قسطوں کی آڑ میں 60ہزار روپے کے عوض فروخت کرکے منافع خوری کی انتہا اور چھوٹے چھوٹے بچے موٹرسائیکل رکشہ چلاتے ہوئے سرعام شہریوں کے چلتی پھرتی موت ثابت ہورہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہی نہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی کاواضح ثبوت ہے پنجاب حکومت فی الفور موٹرسائیکل کمپنیوں کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کرے ان خیالات کا اظہارچوہدری طارق بھٹہ والے نے پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا کہ پوری دنیا میں گاڑیاں بنانے اور فروخت کرنے او ران کے معیار کاقانون موجود ہے مگر پنجاب حکومت نے چائنا موٹرسائیکل کے برانڈ کی شکل میں پنکھے استریاں الیکٹرانکس سامان بنانے والی فیکٹریوں کو موٹرسائیکل بنانے کی اجازت دے رکھی ہیں جوبغیر رجسٹریشن کے ان موٹرسائیکلوں کو عام دکانداروں کو فروخت کرتے ہوئے 35ہزار روپے قیمت والا موٹرسائیکل قسطوں کی آڑ میں 60ہزار روپے کے عوض بغیر کاغذات کے فروخت کرکے ان موٹرسائیکلوں کو وارداتوں میں اور موٹرسائیکل رکشہ جات میں استعمال کرکے نہ صرف منافع خوری کی انتہا کررہے ہیں بلکہ ٹیکس چوری کرکے ملک وقوم کا نقصان کرتے ہوئے اوران موٹرسائیکل رکشہ جات کو چھوٹے چھوٹے بچوں کے حوالے سرعام شہریوں کے چلتی پھرتی موت ثابت ہورہے ہیں انہوںنے پنجاب حکومت سے غیر قانونی غیر رجسٹرڈ شدہ برانڈ بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن نمبر کے موٹرسائیکل فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور 18سال سے کم افراد پر موٹرسائیکل بحق سرکار ضبط کرنے کا قانون لاگو کرنے سمیت غیر معیاری اور زائد قیمت پر موٹرسائیکل فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل شہر اور گردونواح میں ریسٹورنٹ اور میرج ہالوں کی بھرمار سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ڈائریکٹر پنجاب ریونیو اتھارٹی خاموش تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں درجنوں ریسٹورنٹ اور میرج ہال موجود ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر شادی ویاہ اور دیگر تقریبا ت کے فنکشن ہورہے ہیں مگر ا ن میرج ہال کے مالکان جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر واجبات اداکرنے کی بجائے سرعام ٹیکس چوری کے مرتکب ہورہے ہیں محکمہ ایکسائزاور ریونیو اتھارٹی کے علم میں ہونے کے باوجود ان میرج ہال کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی بلکہ یہ کاروائی ضلعی ہیڈکوآرٹر تک محدود ہے جس سے پیرمحل شہر اور گردونواح کے میرج ہال اور ریسٹورنٹ مال کھلے عام لاکھوں روپے ٹیکس چوری کی آڑ میں حکومتی خزانے کو نقصان پہنچارہے ہیں سماجی حلقوںنے ڈائریکٹر پنجاب ریونیو اتھارٹی سے تحصیل پیرمحل میں کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Ali Baba

Ali Baba