پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان پوسٹ ملک بھر میں پھیلے ہوئے 13 ہزار آفسز کے ذریعے 2 کروڑ گھروں، سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، بزنس سنٹرز، پرائیویٹ اداروں سے منسلک ہے پاکستان پوسٹ اپنے صارفین کویوٹیلیٹی بلز پانی، بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون بلز، خطوط، پارسل، رجسٹری، منی آرڈر وغیرہ کی سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ویسٹرن یونین ادائیگی، پنشن ادائیگی،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ادائیگی،گرلز سٹیپنڈکی سہولیات احسن طریقے سے فراہم کرنے میں روز اول سے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار پوسٹ ماسٹر پیرمحل محمد صدیق نسیم نے ورلڈ پوسٹل ڈے ،ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ اپنے ہم وطنوں کی بہتر خدمات فراہم کے لئے اپنے جد و جہد کو مزید ترقی و ترویج دیناوقت کا تقاضاہے جدید دور میں قدیم وسائل کے ساتھ محکمہ پنجاب ڈاک سندھ بلوچستان پختونخواہ ، آزاد کشمیر فاٹا سمیت ملک کے طول وعرض میں سہولیات پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہے جواس محکمہ کی افادیت کی زندہ مثال ہے انہوںنے کہا فیکس منی آرڈ رارجنٹ سیل سروس ، ویسٹرن یونین ادائیگی Bispادائیگی کررہاہے انہوںنے کہا کہ وہ محکمہ ڈاک کی سہولیات سے فائدہ حاصل کریںسمینار میں مقامی تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ معززین شہر اور مقامی سکولز کے طلباء طالبات پوسٹ ماسٹر نادر خان ،پوسٹ ماسٹر چک نمبر333گ ب محمد منیر پوسٹ ماسٹر 316گ ب محمد اسلم زاہد پوسٹ ماسٹر اڈا بھسی محمد خورشید ، سٹاف ممبران محمد افتخار محمد نذیر محمد اعجاز ،مس انیسہ ، حق نواز ، بابر حسین شاہ ، محمد نصیر ،محمد ریاض ، محمد طاہر ، عبدالرحیم شرف خان ، لیاقت علی ، پوسٹ ماسٹر ،سید عابد حسین شاہ نیلم ، اے ایس پی او پوسٹل لائف سید الیاس حسین شاہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
Project
پیرمحل( نامہ نگار)29کروڑروپے سے زیرزمین سیوریج سمیت چارمیگا پراجیکٹ کروڑوں روپے سے تعمیر کردہ لائبریری پٹوا رخانہ میں تبدیل چھ کروڑ روپے سے بے نظیر بھٹو پارک میں پودے نہ سایہ نہ بیٹھنے کے لیے بنچ پلاٹ میں قدآور گھاس میں زہریلے سانپوں نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ساڑھے 32کروڑ روپے سے میٹھے پانی کامیگا پراجیکٹ ناقص منصوبہ بندی کے باعث چند گھنٹے پانی مہیاکرنے سے قاصر تفصیل کے مطابق چوہدری اسدالرحمن ایم این اے کی ذاتی کاوش سے 29کروڑروپے سے زیرزمین سیوریج جس پر تاحال کام شروع نہ ہوسکا جبکہ ساڑھے 32کروڑ روپے سے پیرمحل تحصیل کے میٹھے پانی کے میگا پراجیکٹ سمیت ساڑھے تین کروڑ روپے سے لائبریری کی تعمیر اور چھ کروڑ روپے سے بے نظیر بھٹو پارک کی تعمیرکاکام شروع ہوا چاروں میگا پراجیکٹ میں سے ایک بھی منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا ایم این اے کی ذاتی کاوش سے ساڑھے 32کروڑ روپے سے میٹھے پانی کامیگا پراجیکٹ مکمل کرنے کا عندیہ دیا گیا جو بااثر ٹھیکیدار کی طرف سے عام مزدوروں کے ذریعے ناقص پائپ استعمال کیا گیا جو پانی کا تھوڑا سا پریشر بھی برداشت نہیں کرسکتے 24گھنٹے میں صرف ایک گھنٹہ پانی چھوڑکر مکینوں کو دوہرے عذاب میں مبتلا کردیا گیا ساڑھے 32کروڑ روپے کا منصوبہ چند گھنٹے پانی دینے سے قاصر ہے ٹھیکیدار کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث ٹربائنوںسے پانی ٹینکی میں جانے کی بجائے براہ راست چھوڑاجاتا ہے جس سے جگہ جگہ سے پائپ لائن پھٹنے کے باعث اپنے آغاز میں ہی ساڑھے 32کروڑ روپے کا میٹھے پانی کا میگا پراجیکٹ ناقص پلاننگ کا شکارہوگیا جبکہ ساڑھے تین کروڑ روپے سے تعمیر کردہ لائبریری مکمل ہونے کے باوجود کتابیں مہیانہ ہونے کے باعث پٹواریوںنے کروڑوں روپے کی لائبریری کو پٹوار خانے میں تبدیل کرلیا ہے اگر لائبریری کے لیے کتابیں مہیانہیں کرنی تو لائبریری کی بلڈنگ کو پیرمحل بار کے حوالے کرکے جوڈیشل کیمپ میں عارضی طور پر تبدیل کیاجاسکتا ہے چھ کروڑ روپے سے بے نظیر بھٹو پارک کی تعمیرہوئی جس میں کسی بھی قسم کا کوئی آرائشی پود اجات لگانے کی بجائے قدآور گھاس جس میں زہریلے سانپ سمیت زہریلے جانور افزائش پارہے ہیں پارک میں بیٹھنے کے لیے کسی بھی قسم کا انتظام نہ کیا گیا چند لائٹیں لگاکر عوام اور انتظامیہ کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی ے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑوں روپے کے عوامی منصوبہ جات کو عوام کے لیے کھولاجائے اور ناقص منصوبہ بندی کے حامل ذمہ دار ان کے خلاف کاروائی کی جائے پیرمحل ( نامہ نگار)سڑک کے مختلف حادثات میں11افراد زخمی ہونے سمیت لڑائی کے مختلف واقعات میں 12افراد تفصیل کے مطابق سڑک کے مختلف حادثات میں11افراد جن میں عامر سعید ولد غلام محمد ، عمر اصغرو لد اصغر ساکنان چک340گ ب ،اجمل حسین ولد عبداللطیف ساکن چک334گ ب ، عاصم علی ولد ناصر ،نظا م ولد عبدالحمید موٹروے پیرمحل ، رمضان ولد منظور اسد علی ولد غلام حسین ، دانش ولد ظفر اقبال بی پلاٹ ،محمد عمران ولد محمد صادق کوہل ، منصب خان ولد غلام محمد چک287گ ب زخمی ہوگئے جبکہ عبدالغفار ولد فضل محمد ، اور ساڑھے تین سالہ بچہ محمد احمد غفار ولد کاشف غفار کو تیز رفتار ویگن نمبرTPT-291نے ٹکر مارکر زخمی کرڈالا لڑائی کے مختلف واقعات میںچک نمبر676/17گ ب کے رہائشی پہلوان ولد حامد کو رمضان اور عابد نے اینٹوں سے زخمی کرڈالا موضع کوہل کے رہائشی محمد ارشد ولدسارنگ خان کو ریاض نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک57/1ٹکڑا میں گھریلو تنازعہ پر ریاض ولد اقبال ، ظفر ولد محمد اقبال شدید زخمی ہوگئے چک نمبر665/6گ ب میں منیر احمد ولد نذیر احمد کو راستہ کے تنازعہ پر گلو وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر663/4گ ب میں کھیت میں بکریاں داخل ہونے کے تنازعہ پر مظہر اقبال ولد محمد رمضان کو کالی ولد نور اکبر نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر662/3گ ب میں احمدعلی ولد محمد الیاس کو مظہر رمضان نے تشددکرکے زخمی کرڈالا سی پلاٹ میں موبائل فون کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں محمد آصف ، کاشف ، محمد احسان پسران عبدالغفور ،محمد اجمل ولد محمدا فضل ،شدید زخمی ہوگئے چک نمبر321گ ب میں فضل الہٰی ولد وریام کو شہزاد ولدنجم الحسن نے تشددکرکے زخمی کر ڈالا زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی۔