پیرمحل کی خبریں 9/8/2016

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل (نامہ نگار) سانحہ کوئٹہ کی گھنائونی واردات نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے قومی’ سیاسی’ عسکری قیادتیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے حکومت اس سانحہ عظیم کے بعد روایتی الفاظ دہرانے کی بجائے نیشنل ایکشن پلان کو موثر انداز میں نافذ کرے۔ان خیالات کا اظہارعبدالجبار جٹ صدر پیرمحل بار نے ہمراہ رانا عمران حفیظ منج ایڈوکیٹ بانی وسابق صدر پیرمحل بار کے ہمراہ پیرمحل بارکونسل کی طرف سے نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب میں میں کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اسکول کے بچوں کے بعد وکلاء ، صحافیوں اور پولیس اور نہتے مریضوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،دہشت گرد پاکستان میں غیر معمولی صورتحال ظاہر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں آپریشن ضرب عضب اور حکومتی ادارے ان کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے، کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے پیچھے بھارتی سازش لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں نہتے وکلاء ، صحافیوں پر خود کش حملہ کرنے والوں کا انسانیت سے بھی دور دور تک کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے متحد ہو چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار)سول ہسپتال کوئٹہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاء پر پوری پاکستانی عوام رنجید ہے، دہشت گرد اور انکے سہولت کار بچ نہیں پائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار عبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ14 اگست سے پہلے قوم اور برسر پیکار فوجی جوانوں کو ڈرانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے.۔ایسے بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک امن ممکن نہیں ہے ۔فائرنگ اور بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر کوئٹہ میںخون کی ہولی کھیل کر پاکستانی عوام کی ہمت ،جذبے اورحوصلوں کوپست کرنے کی ناکام کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ بلند ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی عوام متحد ہو چکی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے غیر ملکی طاقتیں متحد ہو چکی ہیں۔اس لئے اب وقت آن پہنچا ہے کہ پاکستانی عوام ذات،پات،مسلک اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کران دہشت گردوں کو منتقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاک فوج اور دیگر قانونی نافذ کرنے والے ادروں کا ساتھ دیں اور ملک سے ان دہشت گردوں کا قلع قمع کریں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سول ہسپتال میں مریضوں کو نشانہ بنانیوالے بزدل اور انسانیت کے دشمن ہیں،کوئٹہ خود کش دھماکے میں ملوث دہشت گرد انشااللہ جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) پاک فوج کی کامیاب کارروائیوں سے دہشتگرد بوکھلا گئے ہیں اور وہ سکولوں ‘مساجد اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے،سانحہ کوئٹہ کی طرح کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ‘ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار مزید وسیع کرنیکی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رانا غلام سرور بابر مرکزی صدر جرنلسٹ ایکشن کونسل پاکستان نے تعزیتی اجلاس جس میں رانا محمد اشرف جنر ل سیکرٹری ، رانا شاہدالرحمن ، محمد اقبال بل، محمد سلیم گل ، رانامدثر اقبال ، رانا وحید نسیم ، رانا محمدا رشاد سمیت مرکزی عہدیداران جملہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی محمد سلیم گل نائب صدر نے کہا پاکستانی باہمت قوم ہیں وہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہونگے کوئٹہ میں صحافیوں وکلاء سمیت ستر سے زائد انسانوں کی ہلاکت درندگی کی انتہا ہے اس سانحہ میں ملوث ”را” کے ملوث ہونیکا قوی امکان ہے ۔ بالخصوص بلوچستان میں انڈین خفیہ ایجنسی ”را” اور اس کے ایجنٹوں کو پوری دنیا میں رسوا کرنا چاہیے ۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے دہشت گرد اب آخری سانس لے رہے ہیں ان کا قلع قمع کرنا ضروری ہے ۔اس موقع پر لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعابھی کی گئی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کوئٹہ کی دہشت گردی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے پیچھے بھرپور منصوبہ بندی کی گئی ہے اور بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پروگرام پر ابھی تک اسکی روح کے مطابق عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت تشکیل دی گئی خصوصی فوجی عدالتیں تو اپنی میعاد پوری ہونے کے باعث ختم ہوچکی ہیں مگر دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں تک کی سرکوبی اور انتہاء پسند تنظیموں کی بیرونی فنڈنگ کی سکروٹنی کرنے سے متعلق شقیں ابھی تک عملدرآمد کی منتظر ہی نظر آتی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت محض زبانی جمع خرچ کی نہیں’ عملیت پسندی اور مشترکہ عملی اقدامات کرے جس میں اب کسی پس و پیش کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دہشت گردی ملکی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو معاف نہ کیا جائے۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کر کے دہشت گردی سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارمتحدہ محاذ بہاول پور کے رہنمائوںمسز آسیہ کامل ، ہمایوں گلزار،راجہ شفقت محمود،ڈاکٹر مدحت کامل ،طارق مجید،تیمور ثمین اور نغمہ نازلی نے کوئٹہ دھماکے سے متعلق ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سول ہسپتال میں دھماکہ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔طویل عرصہ سے ملک میں جاری دہشت گردی اور بدامنی سکیورٹی اور حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔یہ ایک قومی سانحہ ہے جس کی شفاف عدالتی تحقیق ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی سے پوری دنیا میں ملک و قوم کی بدنامی ہو رہی ہے۔کوئٹہ میں دہشت گردی کی وجہ سے پورے ملک میں خوف وہراس کی فضا قائم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔انتظامی بنیاد پر مزید صوبوں کا قیام اور بحالی عمل میں لائی جائے تو پاکستان میں قیام امن کے لیے مزید آسانی پیدا ہوجائے گی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ کوئٹہ کی مکمل تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ پرامن پاکستان کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔