پیرمحل کی خبریں 18/2/2017

Meeting

Meeting

پیرمحل ( نامہ نگار) ساڑھے 32 کروڑ روپے سے پانی کے میگا پراجیکٹ کی نامکمل تعمیر اے سی پیرمحل نے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اور انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو طلب کرلیا تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ساڑھے 32کروڑ روپے سے پانی کے میگا پراجیکٹ کی نامکمل تعمیرکا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ عبدالخالق اور مشتاق احمد سب انجنیئراور دیگر انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو طلب کرکے پانی کے میگاپراجیکٹ کو جلد سے جلد چالو کرنے کا حکم دیا جس پر ایس ڈی او پبلک ہیلتھ عبدالخالق اور مشتاق احمد سب انجنیئراور دیگر انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے بتلایاکہ بجلی کے ٹرانسفارمر کے لیے واپڈا کو رقم دی جاچکی ہے مگر محکمہ واپڈا کی طرف سے تاخیر سمیت تکنیگی خرابی کو فی الفور دور کرکے میگاپراجیکٹ کو جلد سے جلد عوام کے لیے کھول دیاجائے گا تکنیکی امور کے لیے ماہرین بیرون ملک سے منگوائے جن کی مشاورت سے پورے پیرمحل کو جلد سے جلد میٹھے پانی کی سپلائی دی جائے گی سماجی حلقوںنے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے اقدام کو سراہا اس موقع پر طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) بذریعہ ٹرک بجلی کا ٹرانسفارمر تباہ کرنے پر ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق عمر فاروق کالونی پیرمحل میں واپڈا کا نصب بجلی ٹرانسفارمر مالیت پونے دولاکھ روپے جس کو ٹرک نمبر903-TLRڈرائیور محمد قاسم چلا رہا تھا نے غفلت لاپرواہی سے ٹرک کی ٹکر مارکر واپڈا کا ٹرانسفارمر تباہ کرڈالا اہل محلہ کی تین دن بند ہونے پر واپڈا کے ایس ڈی او ذوالفقا رکاٹھیہ نے ٹرک ڈرائیور محمد قاسم کے خلاف تھانہ پیرمحل میں زیردفعہ46/279/427الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) عدالت میں پیشی کے لیے آئے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنانے کپڑے پھاڑنے اور نقدی چھیننے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر320 گ ب کا رہائشی بشیر احمد ولد محمد قوم آرائیں مقدمہ نمبر141/14بجرم 149/511/440/447/148/ت پ سول کورٹ پیرمحل میں زیر سماعت مقدمہ میں ضمانت خانہ نمبر4کا ملزم ہے مقامی عدالت میں مقدمہ کی پیروی کے لیے آیا توارشد ولد شیرمحمد ، سلم ولد محمد شریف ، فوجی محمد اختر نے احافہ کچہری کے بیرونی گیٹ پر دھمکیاں دیتے ہوئے تھپڑ مارے اور کپڑے پھاڑڈالے اور نقدی چھین لی تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 506/355ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور صدر بازار پیرمحل سے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر308گ ب کارہائشی انوارالحق ولد محمد شفیع قوم آرائیں صدر بازار پیرمحل میں چاچوگارمنٹس پر آیا اور اپنی موٹرسائیکل نمبرTSK-3946دکان کے باہر کھڑی کرکے دکان کے اندر چلاگیا جس کو نامعلوم چوروں ، چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )گھریلو تنازعہ پر موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور نے خودکشی کرلی تفصیل کے مطابق چک نمبر331 گ ب نور پور کے رہائشی ندیم مسیح ولد مختار مسیح نے گھریلو تنازعہ پر اپنے آپ کو فائر مارکر خودکشی کرلی خودکشی کی وجہ گھریلو تنازعہ بتائی گئی ہے تھانہ چٹیانہ پولیس نے قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثا ء کے حوالے کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم مسلح ڈاکوئوںکی بائی پا س ریلوے پھاٹک پرڈکیتی کی واردات مزاحمت پر تشدد کرکے زخمی کرڈالا تفصیل کے مطابق اختر نامی راہگیر کو نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے چک نمبر668/9گ ب بائی پاس پھاٹک پر گھیر کر لوٹ لیا اور مزاحمت پر تشددکانشانہ بنایا تھانہ پیرمحل پولیس نے اطلا ع پر ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) معروف سماجی شخصیت وارث علی کھمان کے بیٹے محمد عثمان وارث محکمہ انکم ٹیکس میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہوگئے تفصیل کے مطابق چک نمبر321گ ب کی معروف سماجی شخصیت وارث علی کھمان کے بیٹے محمد عثمان وارث جوکہ محکمہ انکم ٹیکس میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہوگئے جنہیں اہم ذمہ داریاں سنبھالنے پر محمد صدیق پیارا سابق نائب تحصیل ناظم ، چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ، کونسلر ز سیاسی سماجی حلقوںنے نیک تمنائوں کا اظہا رکرتے ہوئے امید ظاہر کی موصوف اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وقوم کے لیے خدمات انجام دیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان میں ہر سال تقریبا 280,000 ہیپاٹائٹس کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے ملک کی صرف ایک کمپنی کو مارکیٹنگ اور فروخت کی اجازت دے کر عام آدمی کو علاج کروانے کی پہنچ سے دورکردیاہے حکومت فی الفور ہیپاٹائٹس کے انتہائی خطرناک مرض کو روکنے کے لیے فی الفور اقدامات کرے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اسد ذیشان معروف معالج نے آگاہی بیان میں کیا انہوںنے کہا ہیپاٹائٹس کا مرض انتہائی خطرناک ہے اور اس کے مختلف وائرس A,B,C الگ الگ خطرات کے حامل ہیں تاہم ہیپاٹائٹس سی کا وائرس اس لحاظ سے زیادہ خطرناک ہے کہ یہ متاثرہ شخص کے جگر کو اندر ہی اندر ختم کرتا رہتا ہے اور مریض کے آخری سٹیج پر پہنچنے سے پہلے اس کے اثرات بھی نظر نہیں آتے اور جب تک اس وائرس کا علم ہوتا ہے تب تک بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے تاہم ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کیلئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اس مرض پر جادوئی اثر کرنے والی دوائی Sovaldi کی پاکستان میں درآمد شروع ہو گئی ہے لیکن بری خبر یہ ہے کہ یہ دوائی انتہائی مہنگی ہے اور صرف 28 گولیوں کی قیمت 55,000 روپے ہے۔ پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس دوائی کی رجسٹریشن کے بعد اس کی قیمت مقرر کی اور پاکستان کی صرف ایک میڈیسن کمپنی فیروز سنز کو اس کی مارکیٹنگ اور فروخت کی اجازت دی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس دوائی کی قیمت بہت زیادہ ہے اور یہ غریبوں کی دسترس سے باہر ہے۔ اس کمپنی نے صرف ایک گولی کی قیمت 1,940 روپے مقرر کی ہے اور 28 گولیوں پر مشتمل پیکٹ کو 55,000 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے صرف ایک کمپنی کو اس دوائی کی درآمد اور فروخت کی اجازت دینا ہی اس کی قیمت زیادہ ہونے کا سبب ہے کیونکہ اگر دوسری کمپنیوں کو اس کی فروخت کی اجازت دے دی جائے تو مارکیٹ میں مقابلے کا رجحان ہو گا جس کے باعث قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی۔ واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے تقریبا70 لاکھ مریض ایسے ہیں جنہیں اس دوائی کی اشد ضرورت ہے ۔اس دوائی میں مریض کے صحت یاب ہونے کے امکانات 80 فیصدتک ہیں جبکہ اس کے سائیڈ ایفیکٹ نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریبا 280,000 ہیپاٹائٹس کے نئے کیسز سامنے آتے ہیں اور اگر اس بیماری کے سدباب کیلئے کچھ نہ کیا گیا تو اس شرح میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سے پہلے رائج طریقہ کار کے مطابق مریض کو ٹیکوں کا کورس کرایا جاتا تھا تاہم اس طریقہ کار کے ذریعے بیماری کو شکست دینے کی شرح محض 45 فیصد ہے جبکہ ٹیکوں کے کورس کے دوران مریض کا رنگ سیاہ ہوجاتا ہے اور اس کے بال گرنے کے ساتھ اس کا وزن بھی تیزی سے کم ہوتا ہے اور وہ چلتا پھرتا ڈھانچہ معلوم ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے اس طریقہ علاج کو دنیا بھر کے ممالک میں ختم کر کے اس کی جگہ “Sovaldi” گولیوں کا استعمال شروع کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) گوالوں نے دودھ میں پانی ملانے کی بجائے پانی میں دود ملنا شروع کر دیا ہے پیرمحل اور گردو نواح میں خالص دودھ کا حصول عوام کیلئے خواب بن کر راہ گیا ہے ، انگوالوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں من مانے ریٹ وصول کر کے عوام کو دودھ کی بجائے کچی لسی دے رہے ہیں مجبور عوام بے بس ہو کر پانی وصول کر کے دودھ کی قیمت ادا کر رہے ہیں ، یہی حالات ہوٹلوںپر بھی ہیں ، ہوٹل مالکان کے مطابق دودھ میں اتنا زیادہ پانی ملایا جتا ہے کہ دہی بھی نہیں بنتا جو کہ دود میں پانی کی ملاوٹ کا منہ بولتا ثبوت اور زندہ ثبوت ہے ، اس کے ساتھ ساتھ چائے بھی صحیح نہیں بنتی جس سے ہمارے گاہک کم ہو رہے ہیں ، مگر خالص دودھ ہمیں نہیں مل رہا جس گوالے سے شکایت کریں وہ دوسرے روز ہمیں دودھ نہیں دیتا جس سے ہمیں بہت بڑا نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے ، عوامی حلقوں اور ہوٹل مالکان ذمہ دار افسران سے بھرپور اپیل کرتے ہیں کہ دودھ کی کوالٹی چیک کی جائے اور عوام کو خالص دودھ فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائے کیونکہ دودھ میں زیادہ پانی ملانے سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں عوام کو ان موذی امراض سے بھی بچایا جائے ، گوالوں کی رائے کے مطابق ہم جہاں سے دودھ خریدتے وہاں سے ہی پانی کی ملاوٹ ہوتی ہے ، ہم خود زیادہ پانی نہیں ملاتے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کا ڈرگ ایکٹ پر عملدرآمد رنہ کروانے سے انسانی جانوں کو بچانے کی ادویات کی قیمتوں میں 100سے دوسوفیصد تک اضافہ ، حکومت پنجاب فی الفور ڈرگ ایکٹ پر عملدرآمد کروائے انجمن صارفین صدر حاجی اللہ دتہ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت ڈرگ ایکٹ کے تحت کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کو اپنی من مرضی کے انسانی جانوں کو بچانے والی ادویات کے ریٹس مقرر کرنے کے لیے قانون بنایا جس پر فی الفور چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کے باعث کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ہڑتال کی آڑ میں اپنی مرضی سے ادویات کی قیمتیں وصول کررہے ہیں قیمت بڑھانے کے لیے مانگ والی ادویات کی قلت پیدا کررکھی ہے جس پر مریضوں کے لواحقین ادویات لینے کے لیے منہ مانگی قیمت دینے پرمجبور ہوجاتے ہیں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ چند روز بلیک میں ادویات فروخت کرکے اپنا سٹاک ختم کرکے کم مقدار والی وہی دوائی نئی پیکنگ میں لے آتے ہیں تاکہ کسی بھی قسم قانون ان پر لاگو نہ ہوسکے جبکہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے رہنمائوںکا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے جان بچانے والی ادویات پر بے تحاشا ٹیکس کے باعث ادویات عام انسانوں کی پہنچ سے باہر ہورہی ہے حکومت جلد ازجلدفوری اقدامات کرکے انسانی جانوں کو بچانے کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور ادویات کو ٹیکس فری کرے تاکہ ادویات کی قیمتوں میں کمی ہوانجمن صارفین کے صدر حاجی اللہ دتہ نے وفاقی صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور حکومت انسانی جانوں کو بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو روکنے اور ڈرگ ایکٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) مسیحی کمیونٹی کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے تاکہ سابقہ ادورمیں محرومیوں کا ازالہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کنول شہزاد سربراہ ہولی ہیومن رائٹس ڈویپلمنٹ پاکستان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مسیحی کمیونٹی کو سابقہ دور میں نظر انداز کیا گیامحرومیوں کے ازالہ کے لیے آزاد فورم تشکیل دیا تاکہ مسیحی کمیونٹی کے مسائل جو کسی بھی سطح پرہوں انہیں حل کروایاجائے انہوںنے کہا کہ منتخب ارکان خواہ وہ ایم این اے ہوں یا ممبر صوبائی اسمبلی ان کی کامیابی میں مسیحی برادری نے کلیدی کردار اداکیا مگر منتخب ہوکر تمام لوگ کرسچیئن کمیونٹی کو بھول گئے حالانکہ انہوں نے مسلمانوں کی طرح کرسچیئن کمیونٹی سے بھی ووٹ حاصل کیے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام ضلع بھرکی مسیحی کالونیوںمیں ترقیاتی کام جو کہ فوری توجہ طلب ہے کروائے جائیں گے مسیحی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے تاکہ مسیحی کمیونٹی کو درپیش مسائل ان کے نمائندوں کے ذریعے حل ہوسکیں انہوںنے کہا کہ آنے والے جنرل الیکشن میں ہر یونین کونسل سے اقلیتی عوام اپنے حلقہ میں موجود اقلیتی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے والے نمائندوں کو ووٹ دیں گے اور صرف اور صرف عوامی خدمت کے حامل نمائندگان کا چنائو کیا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )عبادت گاہوں ، مزارات، بازاروں میں معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گرد سفاک درندے ہیں،معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے وحشی درندوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے ۔ خود کش حملے میں قیمتی جانوں کاضیاع انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں ملت اسلامیان پاکستان کے عزم وحوصلے کو ختم نہیں کرسکتیں ان خیالات کا اظہار محمد صدر تحصیل صدر پاکستان پیپلزبیور و نے لعل شہباز قلندر مزار سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاوائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاسیاسی وعسکری قیادت معصوم اور بے گناہ جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کو مقام عبرت تک پہنچائے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی حالیہ لہر میں بیرون ہاتھ کوخارج از امکان قرارنہیں دیاجاسکتا ۔دشمن قوتوں کوملک میں امن وامان کی بہترہوتی ہوئی صورتحال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔حکومت لاہور اور پشاور اور سہو ن شریف سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی خاطر خواہ مالی امداد اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرے۔انہوں نے کہاکہ آئے روز دہشتگردی کی وارداتیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سنجیدگی سے اقدامات کیے جائیں۔ملک سے رائ، موساد اور سی آئی اے کا گٹھ جوڑختم کیا جائے اور خارجہ وداخلہ پالیسیوں کو ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے عوام کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ملک میں جاری ہونے والی دہشت گردی کی لہر سے یہ ثابت ہوگیا کہ پاکستانی قوم آج بھی حالت جنگ میں ہے مگر اس کے باوجود پاکستان کے عوام ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیںـ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور انشاء اللہ ساری قوم متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے گی اور جیت پاکستان کی ہوگیـ ان خیالا ت کا اظہار محمد اسلم مجاہد جٹ کونسلر ہمراہ ملک کوکب کونسلر ، کاشف جان میو کونسلر نے لعل شہباز قلندر مزار سمیت ملک کے چاروں صوبوں میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاوائیوں اور معصوم بچوں کی شہادتوں پر اظہار افسو س کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا اس حالت میں بھی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیں یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں متحد ہوکر دہشت گردی کے ناسور سے لڑنے کا ہے، عوام اپنی فوج ، رینجرز اور پولیس کے ساتھ ہیں ـ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست پاکستان کے خلاف سرگرم عمل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور دہشت گرد جہاں کہیں کسی بھی پردے میں چھپے ہوں انہیں نکال باہر کیا جائے انہوں سانحہ سہیون خود کش دھماکے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدرد ی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے ورثاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے مضبوط ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیںـ دہشت گردوں کو معصوم پاکستانیوں کے بہائے گئے خون کے ہر قطرے کا حساب دینا ہو گا، بیرونی اشاروں پر سفاک دہشت گرد حملہ آوروں نے ایک بار پھر آگ و خون کا کھیل دوبارہ شروع کردیا ہے لیکن سول و عسکری قیادت امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے ایک لمحہ کیلئے بھی غافل نہیں ہے اورایسے بچے کُچے عناصر کو کچل کر ہی رہے گی۔
پیرمحل ( نامہ نگار )حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونیوالا حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے،بزرگانِ دین کے مزار پر حملہ کرنیوالے دین وملت کے دشمن ہیں۔ان خیالات کا اظہار خان شوکت علی بلوچ نے سہون شریف میں درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونیوالی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ چند دنوں کے دوران ملک میں دہشت گردی کی جو لہر پیدا ہوئی ہے اس کا مقصد ملک کے امن کو تباہ کرنا ہے مگر دشمنان دین وملت اپنے مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے پہلے بھی دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے تھے اور اب بھی ہمیں اس کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد ہے۔ پوری قوم دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہے دشمنوں کے بزدلانہ حملے قوم کو تقسیم نہیں کر سکتے بلکہ قوم پہلے سے متحد ہے۔انہوں نے کہاکہ بے گناہ انسانوں کو خون میں نہلانے والوں کا کوئی مذہب اور ملک نہیں ہوتا ایسے افراد کیلئے انسانیت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوںنے کہا حضرت لعل شہباز قلندر بزرگانِ دین کے مزار پر حملہ کرنیوالے دین وملت کے دشمن ہیں