پیر محل (جیوڈیسک) پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران جھڑپ کے نتیجے میں دہشت گرد خاندان کے 3 افراد سمیت ہلاک ہوگیا۔
ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق پیرمحل ہاؤسنگ کالونی میں پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر ایک گھرمیں دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی تو سیکیورٹی اہلکاروں کودیکھ کر گھر کے اندرسے دستی بموں سے حملہ کردیا۔
جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ ہوئی، کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والوں میں مبینہ دہشت گرد کے علاوہ اس کی بیوی اور2 بچے ہلاک ہوگئے،مارے گئے دہشت گرد کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔