پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) دہشت گردی کا خطرہ، پولیس نے شہر کے اہم کاروباری مراکز بند کرواتے ہوئے مساجد، تعلیمی اور سرکاری اداروں پر سیکورٹی تعینات، سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذکر کے انسداد پولیو مہم روک دی جبکہ شاپر میں پڑا کفن بھی برآمد کر لیا،سرچ آپریشن کے دوران خاتون سمیت 3مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفصیل کے مطابق خفیہ ایجنسی اہلکاروں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی کہ شہر کے اہم کاروباری مراکز ،مساجد ،تعلیمی اداروں کو دہشت گرد اپنانشانہ بنا سکتے ہیںتو پولیس نے ممکنہ دہشت گردی کے واقعہ کے پیش نظر اہم کاروباری مراکز ،بارونق چوکوں کی دکانات کو فوری بند کرواتے ہوئے مساجد ،تعلیمی اداروں اور نجی بنکوں پر سیکورٹی تعینات کرتے ہوئے سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر تحصیل میں جاری 5روزہ انسداد پولیو مہم کو بھی روک دیا گیااور تعلیمی اداروں میں فوری طور پر چھٹی کر دی گئی۔حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ورثاء دیوانہ وار اپنے بچوں کو لینے کے لئے سکولز اور کالجز کی جانب دوڑ پڑے جبکہ شہر کے اہم محلہ اپر کالونی کے بسم اللہ چوک سے شاپر میں لپٹا ہوا کفن بھی برآمد کر لیا گیا۔شہر کے حساس مقامات اور کاروباری مراکز پر بم ڈسپوزل عملہ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتا رہا۔ڈی ایس پی سرکل مہر محمد سعید اور ایس ایچ او رائے فاروق کھرل نے ضلع کے دیگر تھانوں اور پولیس لائن سے مزید نفری پیرمحل طلب کرکے شہر اور مضافاتی آبادیوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سندھیلیانوالی روڈ پر واقع گائوں 685/26گ ب میں کارروائی کے دوران خاتون سمیت 3افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) شہریوں کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ہیوی ٹریفک خاص کر موٹر وے پر کام کرنے والے خونی ڈمپروں کا شہر میں داخلہ پر مکمل پابندی لگا دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خونی خادثہ سے بچاجاسکے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل اورموٹروے ملازمین محمد ساجد ڈائریکٹر اور محمد، لقمان ، چوہدری طارق جاوید چیف آفیسر اور ٹریفک پولیس سے مشترکہ میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ موٹر وے پر کام کرنے والے ڈمپروں کا شہر کے اندر مکمل داخلہ بندکردیا ہے تاکہ آئے روز پیش آنے والے حادثات کے پیش نظر جانی ومالی نقصان کو روکا جاسکے غوثیہ چوک میں ٹریفک پولیس اور موٹر وے کے فلیگ مینوں کی مستقل طورپر ڈیوٹی لگادی ہے جو ہرقسم کی ہیوی ٹریفک کو باس پاس سے گذاریں گے اور کسی بھی صورت میں ڈمپروں کو شہر کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈیمپروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے موٹر وے افسران نے یقین دہانی کروائی کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈمپرڈرائیور کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کریں ہم تحصیل انتظامیہ کے ساتھ ہے اور موٹروے پر کام کرنے والے کسی بھی ملازم کو قانون شکنی کی اجازت نہ دیں گے ہم مکمل طورپر تحصیل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے پابندہے شہریوں نے اے سی پیرمحل اور چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کے اقدام کو سراہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) بہن کے ساتھ تعلقات کا رنج حساس اداروں کو بم کی اطلاع دے کر چکر ادیا حساس اداروں نے تینوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر پہنچا دیا تفصیل کے مطابق چک نمبر685/26گ ب کے رہائشی فرمان ولد محمد رفیع کا سمیعہ دختر عبدالغفور کے ساتھ رابطہ تھا جس کے نام سے سمیعہ نے سم نکلوائی سمیعہ کے بھائی احسان ولد عبدالغفور نے فرمان کو فون کرنے سے منع کیا مگر وہ باز نہ آیا جس کا بدلہ لینے کے لیے احسان ولد عبدالغفور نے حساس اداروں کو اسی سم سے فون کرکے اللہ چوک میں بم رکھنے کی اطلاع دی اطلاع پاکر حساس اداروںنے سرچ آپریشن شروع کرکے شہر کو کلیئر کرکے تینوں کو چک نمبر685/26گ ب سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر پہنچا کر قانونی کاروائی شروع کردی شہریوں نے حساس اداروں کی بروقت کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پنجاب بارکونسل نے پیرمحل بارایسوسی ایشن کے 14 جنوری کو ہونے والے انتخاب کو معطل کرکے 19جنوری کے نوٹسز جاری کردے تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل بارایسوسی ایشن کے 14جنوری کو ہو نے والے انتخاب کو چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری اسماعیل جٹ نے ملتوی کردیا تھا لیکن سابق صدر عبدالجبار جٹ نے دو ممبران الیکشن بورڈ طاہر رضوی اور الطاف جٹو کی موجودگی میں الیکشن کازرلٹ کا اعلان کردیا یادرہے کہ چوہدری اسماعیل جٹ چیئرمین الیکشن بورڈ نے تھانہ پیرمحل سامان گم ہونے کی درخواست بھی درج کروادی تھی امیدوار صدر چوہدری شوکت گجر ایڈوکیٹ کی تحریری درخواست پر پنجاب بارکونسل نے پیرمحل بار کے الیکشن کو معطل کرکے چیئرمین بورڈ ، ممبران ، سابق صدر و جنرل سیکرٹری و دیگر کو نوٹسز جاری کرکے 19جنوری بروز جمعرات پنجاب بارکونسل لاہور کے آفس میں طلب کر لیا۔