پیرمحل (نامہ نگار) اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانا ہے تو ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے تعاون کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ، ڈاکٹر ہارون مجید ایس ایم او کے ہمراہ رانا اختر علی تحصیل سینٹری انسپکٹر سول ہسپتال پیرمحل میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی کے لئے صرف محکمہ صحت ہی کافی نہیں بلکہ عوام کو بھی آگے آنا ہو گاپولیو مہم کی کامیابی کے لئے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا چوہدری محمد خالد گجرسسٹنٹ کمشنرپیرمحل نے کہا کہ صحت اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ریاست تمام شہریوں کو بلا امتیاز صحت،تعلیم اور انصاف سمیت تمام حقو ق بروقت ادا کررہی ہے جبکہ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ ریاستی اداروں کی اچھی کارکردگی کو سراہیں اور غلطیوں کی مثبت انداز میں نشاندہی کر یں۔انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ریاستی اداروں کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پیرمحل نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تحصیل بھرمیں تین دنوں میں پولیو ٹیمیں گھر گھر پہنچ رہی ہیں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف پورا کیا جائیگا ۔ ۔ جہا ں جہاں پولیو ٹیمیں نہ پہنچیں محکمہ صحت کو آگاہ کیا جائے تاکہ پولیو ٹیموں کو بھجوایا جا سکے ا س موقع رانا اختر ہیلتھ انسپکٹر ، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر سمیت کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت کی چوہدری محمد خالد گجراسسٹنٹ کمشنرپیرمحل نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر تحصیل بھر میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) چارکس افرادنے حرام کاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی اغوا کرلی طلائی زیورات نقدی چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر673/14گ ب تحصیل پیرمحل کی رہائشی فوزیہ بی بی دختر نذیر احمد قوم آرائیں کی بہن انیشہ عمر16/17سال کو چار کس نامعلوم کارسوار ورغلا پھسلا کر حرام کاری کی نیت سے اغواکرکے لے گئے گھر سے نقدی 30ہزار روپے طلائی زیورات چار بالیاں دو تولہ اور کپڑے سلے ہوئے تین جوڑے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی
پیرمحل ( نامہ نگار ) چارکس افرادگاڑی خریدنے کے بہانے گاڑی لے کر فرار ایک شخص گرفتار تفصیل کے مطابق چک نمبر673/14گ ب کے رہائشی محمد وسیم ولد محمد حلیم کی گاڑی نمبرLEB-6203قسم ٹیوٹا کرولا XLIما ڈل2016 چار کس افراد گاڑی خریدنے کے بہانے آئے اور اپنے ساتھی محمد جاوید ولد نذیر احمد کو گاڑی مالک کے پاس کھڑا کرکے گاڑی لے کر فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے 15کال پر محمد جاوید کو گرفتار کرکے باقی تین نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) جاگیردار ٹولہ اپنی دولت کے بل بوتے پر اسمبلیوں میں جاکر کسانوں زمینداروں اور متوسط طبقے کا استحصال کرتا رہا متوسط طبقہ کی نمائند گی کے لیے سیاست کے میدان میں قدم رکھا انشاء اللہ عوامی حمایت سے دولت کے پجاریوں کو دریا برد کردیں گے ان خیالات کا اظہا ر سابق اولمپین رانامحمد شفیق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 89 نے حلقہ میں سپورٹروں سے دوران گفتگو کیا انہوںنے کہا کہ ملک کی زیادہ تر آبادی دیہی زندگی پر مشتمل ہے جوکہ ملکی پیدوار کا نصف پیدا کرتی ہے مگر ملکی عنان حکومت میں اس کی نمائندگی دوفیصد سے بھی کم ہے جبکہ جاگیردار ٹولہ اپنی دولت کے بل بوتے پر اسمبلیوں میں جاکر کسانوں زمینداروں اور متوسط طبقے کا استحصال کرتا ہے جس سے 71سال گذرنے کے باوجود کسان زمیندار اور متوسط طبقہ ترقی کرنے کی بجائے پسماندگی اور معاشی مسائل کا شکار چلا آرہا ہے یہی وجہ ہے کہ آج یہ طبقہ روٹی کپڑا مکان کے چکر میں پھنسا ہوا ہے جبکہ ہر دور میں ان سے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگا کر ووٹ حاصل کرکے اقتدار کے مزے لے کر دوبارہ انہیں دلفریب نعروں کے ساتھ پارٹیاں بدل کر ان کو معاشی ترقی کے نام پر ووٹ دینے کی کوشش کی جاتی ہے حالانکہ یہ تمام ضروریات فراہم کرنا حکومتوں کا بنیادی فرض ہوتا ہے کسانوں زمینداروں اور متوسط طبقہ کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے میں نے حلقہ کے عوام کے پروزورمطالبہ پرسیاست کے میدان میں قدم رکھا جس کو تمام مکتبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی ہے انشاء اللہ حلقہ کے عوام کی حمایت سے عام انتخابات میں متوسط طبقے کا استحصال کرنے والے جاگیرداروں کو شکست سے دوچار کرونگا دولت کے بل بوتے پر اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کوایک محنت کش کی اہمیت کا پتہ جائے گا
پیرمحل ( نامہ نگار ) تیزرفتار انٹرنیٹ گلوبل دور میں محکمہ ڈاک کی ترقی کے دعوے لاکھوں کی آبادی پر مشتمل شہر پیرمحل تعینات پوسٹ مین بنیادی سہولتوں سے محروم یوٹیلٹی بلوں کی تقسیم ڈاک امتحانی رول نمبر سلپس سمیت ہرقسم کے امور کے لیے تعینات پوسٹ مینوں کو موٹرسائیکل فراہم کیے جائیں سماجی حلقے تفصیل کے مطابق ترقی کے دور میں محکمہ ڈاک جوقدیم اثاثہ ہونے کے ساتھ جدید دورمیں بھی انسانی ضروریات کا بہترین مصرف سمجھا جاتا ہے ہر قسم کی سرکاری ڈاک سمیت یوٹیلٹی بلوں کی تقسیم ڈاک امتحانی رول نمبر سلپس سمیت ہرقسم کے امور کے لیے آج بھی محکمہ ڈاک کے قدیم پوسٹ مینوں پر انحصار کیا جاتا ہے تمام امور انجام دینے کے لیے محکمہ ڈاک کے اعلیٰ افسران نے شہروں کی وسعت اور دوردراز کے مقامات پر ڈاک پہنچانے کے لیے پوسٹ مینوں کو کسی قسم کی ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کے لیے پالیسیاں بناناتو درکار انہیں کرایہ کی مد میں کسی قسم کا الائونس بھی نہیں دیا جاتا جس پر پوسٹ مین پیدل ، ذاتی سائیکلوں پر اور دیگر ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اپنی مدد ڈاک کے تمام فرائض انجام دے رہے ہیں بڑے شہروں میں پوسٹ مینوں کو موٹرسائیکلیں دی جارہی ہے جبکہ چھوٹے شہروں میں پوسٹ مینوں کو پیدل بھی کسی قسم کا الائونس نہیں دیا جاتا سیاسی سماجی فلاحی حلقوںنے ڈائریکٹر جنرل پوسٹ آفس لاہور ، ریجنل ڈائریکٹر پوسٹ آفس فیصل آباد ، سپرنڈنٹ پوسٹ آفس جھنگ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل کی آباد ی کو مدنظر رکھتے ہوئے کم ازکم تین موٹرسائیکل پوسٹ مینوں کو دیے جائیں تاکہ محکمہ ڈاک کو لاکھوں روپے سالانہ کا ریونیو حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ بروقت ڈاک کی ترسیل ممکن ہوسکے
پیرمحل ( نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کی عدم توجہی سلاٹر ہائوس پیرمحل کے اردگرد کوڑے اور گندگی کے ڈھیر شہریوںاور قصابوں ویٹنرینری ڈاکٹروں کے لیے وبال جان بن گئے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کئی قصاب زخمی ہوچکے ہیں تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر جس کی آبادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے جانوروں کے ذبخ کرنے کے لیے بائی پاس کے قریب ذبح خانہ تعمیر کیا گیاجس میں صفائی کے لیے کوئی انتظام نہ ہے پہلے اس میں صفائی کے لیے ایک مستقل ملازم تعینات رہتا تھا مگر اب وہ بھی نہیں رہا جس وجہ سے سلاٹر ہائوس کے اردگرد گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں مناسب انتظام نہ ہونے کے باعث سلاٹر ہائوس کے ارد گرد آوارہ کتوں کی بھرما رکی وجہ سے قصاب اور ویٹرینری ہسپتال کا عملہ سخت پریشان ہے سماجی فلاحی حلقوں نے پیرمحل سلاٹر ہائوس میں آوارہ کتو ں کو تلف کرنے سمیت گندگی کے ڈھیر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے