پیرمحل کی خبریں 4/11/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) آلودگی بڑے پیمانے پر لوگوں میں سانس آنکھوں اور گلے کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ جس میں آنکھوں اور گلے کا انفیکشن جلن اور سانس کی تکالیف شامل ہے دھواں گرد اور دھند کی آمیزش کو سموگ کہتے ہیں۔ اس سے بچنے کیلئے کم سے کم گھروں سے نکلیں۔عینک اور فیس ماسک کا استعمال کریں اپنے ارد گرد گردوغبار والی جگہ پر پانی کا چھڑکائو کریںان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ رانا اختر ہیلتھ انسپکٹر ، زاہد فاروق چوہدری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ،طاہر سلیم ایس ڈی پی ،کنسرین اختر ڈپٹی ایجوکیشن زنانہ ،فرخندہ کوکب پرنسپل کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیرمحل اور ہائی سکول نمبر1پیرمحل میں طلبہ طالبات اور اساتذہ ورکشاپ برائے سکول شماری سے آگاہی مہم کے تحت خطاب میں کیا انہوںنے کہا پائی جانے والی دھند (fog)، دھند نہیں بلکہ سموگ (Smog) ہے جو کہ دھند نما دھویں اور گردو غبار کی باریک تہوں پر مشتمل ایک قسم کی آلودگی ہے اور دھند کی طرح ہی محسوس ہوتی ہے۔ یہ سموگ صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے کھلی جگہوں کے علاوہ گھروں میں بھی محسوس ہو رہا ہے …. یہ آلودگی بڑے پیمانے پر لوگوں میں سانس آنکھوں اور گلے کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ جس میں آنکھوں اور گلے کا انفیکشن جلن اور سانس کی تکالیف شامل ہے۔ تعلیمی ادارے میں اور عوامی مقامات پر کم سے کم نکلیں کو ماسک استعمال کریں اور کم سے کم سفر کریں انہوںنے طلبہ طالبات اور اساتذہ سے کہا کہ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں سے درخواست کریں کہ اس صورتحال میں گھروں سے کم نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خصوصا بچوں کی بہت احتیاط کرنی چاہئے۔ ماسک اور گلاسز استعمال کرنے کی کوشش کریں اور آنکھوں کو وقتا فوقتا تازہ پانی یا آئی واش سے دھوئیں۔ کھانے پینے کی اشیا کھلے سڑالز سے لیکر مت کھائیںحکومت کو اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہوا کے معیار اور علامات کی پیمائش کرنی چاہئے اور اس کے مطابق مناسب اقدامات کرنے چاہیں۔سب سے بڑھ کر ہم سب کو دعا کرنی چاہئے کہ اللہ پاک ہمارے گناہوں کی مغفرت فرمائے اور اپنی رحمت کی صورت میں جلدی بارش برسائے۔اس موقع پر رانا محمد اختر ہیلتھ انسپکٹر ، شوکت حسین ایم اے ای ، محمد ایوب ایم اے ای ، جاوید اختر ایم اے ای ، ، رانانصیب احمد ، رستم علی ایم اے ای ، فضل حسین ایم اے ای سمیت طلبہ اساتذہ کی کثیرتعداد میں شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Ac School

Ac School

پیرمحل ( نامہ نگار ) کسانوں زمینداروں کو حکومت پنجاب کی سبسٹڈی اسکیموں سے مستفید کرنے کے لیے محکمہ مال اور محکمہ زراعت کی ٹیمیں گھر گھر سروے کرکے کسانوں کو سب سٹڈی کارڈ مہیاکرنے کے لیے کام کا آغاز کردیا ہے تحصیل بھر میں ایک ایکٹر سے لے کر ساڑھے بارہ ایکڑ کے تمام زمینداروں کو کاشتکاروں کو سبسٹڈی کارڈ فراہم کرکے تاحیات حکومت کی اسکیموں سے مستفید کریں گے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلدا رپیرمحل ، شاہد افتخار بخاری ڈی او ایکریکلچرل ،خالد محمو دڈپٹی ڈی او محمد شکیل زراعت آفیسر ، غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر کے ہمراہ تحصیل کونسل پیرمحل کے محکمہ مال کے پٹواریاں گرداور ، اور محکمہ زراعت کے ملازمین سے خصوصی خطاب میں کیا انہوںنے کہا کسان زمیندار کسان پیکج کے لیے اپنی رجسٹریشن اراضی سنٹر پیرمحل کروائیں تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر کسان پیکج کے تحت رقوم جاری کی جاسکیں جبکہ حکومت پنجاب کی طر ف سے کسانوں کو سبسٹڈی کارڈ فراہمی کے لیے محکمہ مال اور محکمہ زراعت کے ملازمین ہر چک کے نمبردار کی مشاورت سے ایک ایکٹر سے ساڑھے بارہ ایکڑ کے کسان زمیندا ر کا سروے کریں گے سبسٹڈی کارڈ کے سروے کے لیے کسان زمیندا رمحکمہ مال اور محکمہ زراعت کے عملہ سے تعاون کریں تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے کسانوں زمینداروں کو دی گئی سبسٹڈی کی رقوم اس سبسٹڈی کارڈ کے ذریعے گھر بیٹھے کسان زمیند ارحاصل کرسکیں اس موقع پر ان کے ہمراہ محبوب الحق لادی گجر نائب تحصیلدار ،بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) نامعلوم چور محنت کش کا گارمنٹس سے لوڈ ٹھیلہ چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق غلہ منڈی پیرمحل سے رات کے وقت محمد بوٹا ولد محمد صدیق رحمانی کا گارمنٹس سے لوڈ ٹھیلہ مالیت 60ہزار روپے نامعلوم چوری کرکے لے گئے