پیرمحل (نامہ نگار) لاکھوں آبادی کے لیے لگایا گیا واحد فلٹریشن پلانٹس بیماریوں کی آماجگاہ بن گیا شہری گردے جگر اورآنتوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ٹی ایم اے کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے ہرماہ فلٹریشن پلانٹس فلٹرزتبدیل کرنے میں غفلت کا سامنا پلانٹ کی سروس نہ کرنے فلٹرتبدیل نہ ہونے کے باعث پلانٹ ناکارہ ہونے کے خدشات فی الفور لاکھوں لوگوں کی ضروریات کے لیے لگایا گیا واحد فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہونے سے بچایاجائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل کا زیر زمین پانی انتہائی مضرصحت اور ناقابل استعمال ہونے کے باعث سات سال قبل پیرمحل کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کے لیے ضلعی حکومت کی طرف سے فلٹریشن پلانٹ لگایا اپنی تنصیب کے آغاز میں ضلعی حکومت کی طرف سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی صفائی اور فلٹر تبدیل کیے جاتے رہے مگر ضلعی حکومتوں کے جانے کے بعد اس فلٹریشن پلانٹ کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جس سے اکلوتے فلٹر پلانٹ کے فلٹرناکارہ ہوچکے ہیں جبکہ پانی بھرنے کیلئے لگائی گئیں ٹونٹیاں بھی ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں فلٹریشن پلانٹ سے صاف پانی کی بجائے پیلااورکالے رنگ کاپانی نکل رہاہے جس سے شہری زہرآلود پانی پینے پرمجبورہیں سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب، گورنرپنجاب کمشنر فیصل آباد ، اور حکام بالا سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان ڈنڈے سوٹے کے کلچر کا متحمل نہیں ہوسکتا ،حالات کو بلاوجہ انارکی کی طرف دھکیلنے والے حکمران کسی صورت بھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمداحسان ننھا راہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ لوٹی گئی دولت کی واپسی تک ہم ملک کی دولت لوٹنے والوں کا پیچھا کریں گے اور اقتدار کے ایوان کرپٹ ٹولے کو تحفظ نہیں دے سکیں گے جن لوگوں کے دامن پر کرپشن کے دھبے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی تحر یک احتساب کا میابی سے ہمکنا ر ہوکر رہے گی اورملک کی دولت لوٹنے والوں کو قومی خزانے سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم سے جتنے بھی وعدے کیے وہ سب جھوٹ ثابت ہوئے’ کشکول توڑنے کا جھوٹا وعدہ بھی اس میں شامل ہے’غیر ملکی قرضوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا جس کا سود آئندہ کئی نسلیں ادا کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اگر کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں تو یہ کوئی غیر آئینی یا غیر قانونی اقدام نہیں اس لیے حکمرانوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی عوام کی صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے دعوے سول ہسپتال پیرمحل میں لیڈی ڈاکٹر اور میڈیکل آفیسر نہ ہونے کے باعث مکین اپنے علاج معالجہ اور میڈیکل لیگل کے لیے کمالیہ جانے پر مجبور سات ڈسپنسروں کی سیٹ پر دن رات تین ڈسپنسر کام کرنے پرمجبور ایک کروڑ 35لاکھ روپے سے اپ گریڈ کیاگیاسول ہسپتال پیرمحل مسائل کی آماجگاہ بن گیا تفصیل کے مطابق سول ہسپتال پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے باوجود فنڈ میں اضافہ ہونے سمیت تحصیل سطح پر ڈاکٹر ز اور ڈسپنسر ز اور دیگر عملہ تعینات کیاجانا تھا مگر بجائے اس کا فنڈ بڑھایاجاتا پیرمحل سول ہسپتال کا بجٹ ایک عام دیہات میں بنائی ضلعی ڈسپنسری سے بھی کم ہے تحصیل ہیڈکوآرٹر کا درجہ ملنے کے بعد پہلے سے موجو د آرایچ سی کا عملہ جو کہ سات ڈسپنسروں پر مشتمل تھا اب تین ڈسپنسر کام کررہے ہیں جن کے ذمہ ٹی بی ڈاٹس پروگرام سمیت پولیو ، ایمرجنسی ڈیوٹی ، اورآئوٹ ڈور مریض جن کی تعداد ہزاروں تک روزانہ ہوتی ہے کا کام مکمل کرنا ہوتا ہے سول ہسپتال میں سینئر میڈیکل آفیسر کے ساتھ ڈاکٹر اورنگ زیب ہارٹ سپشلسٹ تعینات تھا جس کا تبادلہ ای ڈی او ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے غیر قانونی طورپر کرکے تحصیل پیرمحل کے لاکھوں افراد کو علاج معالجہ سے محروم کردیا سول ہسپتال پیرمحل میں دولیڈی ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا جوکورس کرنے کے بہانے لمبی چھٹی لے کر ہسپتال سے فارغ ہوچکی ہے جبکہ سول ہسپتال پیرمحل میں کافی عرصہ سے لیڈی ڈاکٹر تعینات ہونے کے باعث تھانہ پیرمحل ، تھانہ اروتی کے سینکڑوں دیہات کے لاکھوں مکین لڑائی جھگڑوں میں زخمی ہونے والوں کا میڈیکل لیگل اور علاج معالجہ 60سے 70کلومیٹر کا سفر طے کرکے تحصیل ہیڈکوآرٹر کمالیہ سے کروانے پرمجبور ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، ای ڈی اوہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور سول ہسپتال پیرمحل میں عملہ کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) شادی کی تقریب پر چھاپہ لائوڈ اسپیکر پر ناچ گانا کرتے ہوئے مر د خواتین گرفتار مقدمہ درج اونچی آواز میں ٹیپ ریکارڈ چلانے پرٹریکٹر ٹرالی ڈرائیو را و ر اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مدینہ بلاک پیرمحل میں شادی کی تقریب میں لائوڈ اسپیکر پر ناچ گاناکرتے ہوئے تھانہ پیرمحل پولیس نے چھاپہ مارکر دلبر ولد مسکین ،منظور ولد نظام دین مدینہ بلاک پیرمحل ، محمدیٰسین ولد محمدطفیل ، احسان ولد سلمان ، نسیم زوجہ امیر احمد ، ثریا بی بی زوجہ عبدالستار ، مہر دختر بشیر احمد،مصباح دختر الیاس ساکنان حرم گیٹ ملتان کو گرفتار کرکے زیر دفعہ294/6PSSRکے تحت مقدمہ درج کرلیا دوسرے واقعہ میں ٹریکٹر ٹرالی اور گھر میں اونچی آواز میں ٹیپ پر فحش گانے لگانے پر محمد ساجد ولد طالب ، شہبا ز ساکنان چک733 گ ب کے خلاف مہر محمد افضل ایڈوکیٹ کی درخواست پر زیرفعہ 6PSSRکے تحت مقدمہ درج کرلیا