پیرمحل ( نامہ نگار) محکمہ پوسٹ آفس سپرنڈنٹ جھنگ کی من مرضیاں، محکمہ ڈاک کی ترقی کے دعوے پیرمحل شہر،، جنرل پوسٹ آفس میں تمام امور کے ایک کلرک،، بہترین سروس مہیا کرنے والا عملہ دوردراز کے دیہات میں تبدیل،، دیہاتوں کے پوسٹ مین شہروں میں تعینات ہونے کے باعث صارفین سخت مشکلات کا شکار ڈائریکٹر جنرل منیجر فی الفور سٹ سپرنڈنٹ جھنگ کو تبدیل کرتے ہوئے پیرمحل پوسٹ آفس میں عملہ تعینات کرے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کو تحصیل کادرجہ ملنے اور شہریوں کے اصر ارپر جنرل پوسٹ آفس میں نائٹ سروس کا اجراء کر دیا گیا مگر عرصہ دراز سے منافع دینے والا جنرل پوسٹ پیرمحل میں تعینات پوسٹ آفیسر سمیت تمام عملہ کو بغیر کسی وجہ کے سپرنڈنٹ جھنگ نے دوردراز کے دیہات اور شہروں میں تبدیل کردیا جنرل پوسٹ آفس پیرمحل میں تمام امور انجام دینے کے لیے ایک کلرک جویوٹیلٹی بلز کی وصولی سمیت ڈاک کے تمام امور سرانجام دینے سے قاصر ہے ضعیف العمر بوڑھے خواتین پنشنر ہولڈ ر سار اسارا دن اپنی باری کے انتظار میں پنشن وصولی کے لیے انتظار کے تکلیف دہ مراحل سے گذرتے ہیں جبکہ صارفین اپنے عزیز اقرباء کی طرف سے بھیجی گئی رقوم اور خطوط اور دیگر امور کے لیے سخت مشکلات کا شکار ہے پیرمحل اور گردونواح سے خطیر لوگ دیار غیر میں محنت مزدوری کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم ہے جہاں سے اپنی رقوم اور خطوط بذریعہ پوسٹ اپنے عزیز اقرباء کو بھجواتے ہیں مگر سپرنڈنٹ جھنگ اور اس کے ماتحت عملہ کی غفلت لاپرواہی سے یہ رقم بروقت ملنے کی بجائے کئی منزلیں طے کر کے واپس چلی جاتی ہے جس سے صارفین کو سخت مشکلات پیش آنے سمیت محکمہ پوسٹ آفس کو ماہانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جنرل پوسٹ آفس میں عملہ کی تعیناتی کرنے کے لیے شہریوںنے نے متعلقہ حکام کوتحریر درخواستیں بھی ارسال کی مگر پیش رفت نہ ہوسکی سپرنڈنٹ جھنگ کا کہنا ہے کہ ہم نے محکمانہ قانون کے مطابق تبادلے کیے ہیں ہم بہتر سمجھتے ہیں ہم نے کیا کرنا ہے سماجی فلاحی حلقوںنے جنرل منیجر پاکستان پوسٹ آفس سے مطالبہ کیاکہ سپرنڈنٹ جھنگ کو محکمہ پوسٹ آفس کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے اور عوام کو بلاوجہ تنگ کرنے کے لیے پیرمحل جنرل پوسٹ آفس سمیت ڈویژن بھر کے ملازمین کو دوردراز کے اسٹیشن پر غیر ضروری تبادلہ جات کرکے تنگ کرنے اور صارفین کو مشکلات سے دوچار کرنے پر فی الفور محکمہ بدر کیاجائے پیرمحل جنرل پوسٹ آفس میں فی الفور مکمل عملہ تعینات کیا جائے
پیرمحل( نامہ نگار) نواحی گائوں 320گ ب کے قریب ڈاکو ناکہ کار سوار فیملی سمیت درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیاڈاکو چار گھنٹے راہگیروں کو یرغمال بناکر رقم کم نکلنے پر تشدد بھی کرتے رہے تفصیل کے مطابق چک نمبر680/21گ ب کارہائشی ساجد علی ولد بشیر احمدکراچی میں چکن سپلائی کا کام کرتا ہے کار نمبری AVL-651پر سوار چک نمبر320گ ب سے بطر ف چک نمبر319گ ب روڈ پر جارہے تھے کہ ایک مربع کے فاصلہ پر تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے سڑک پر ناکہ لگا رکھا تھا کار سواروں کواسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر ساجد علی سے ایک عدد موبائل S7Hپلس مالیت 80ہزار روپے نقدی 70ہزار روپے جبکہ محمد اسلم سے ساڑھے چھ ہزار روپے ، عدنان سے ایک عدد موبائل فون نقدی 1500روپے ، والد ہ عدنان سے طلائی بالیاں ، طلائی کوکا ، مالیت 55ہزار روپے چھین لیا موٹرسائیکل رکشہ نمبر FSC-1671پر سوارچک نمبر333گ ب کارہائشی وقاص احمد ولد فرمان علی قوم گجر جو المونیم کا کام کرتا ہے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جارہا تھاکہ ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر وقاص احمدولد فرمان علی سے ایک عدد موبائل ہواوے 14ہزار روپے نقدی 800 روپے جبکہ محمد ابراہیم ولد محمد اسماعیل ایک عدد موبائل فون سام سنگ دس ہزار روپے نقدی پانچ سوروپے ، محمد اعظم ولد محمد یونس ایک عدد موبائل نقدی دوہزار ، امجد علی ولد نذیر احمد موبائل فون ہواوے ،محمد شہباز ولد محمد نواز ، تین سوروپے نقدی محمد شاہزیب ولد بشارت علی موبائل فون سام سنگ ، وقار ریاض ولد محمد ریاض موبائل فون ہواوے اور دیگر سامان بیگ دوعدد جس میں ڈرلز چار عدد ۔ ٹول کٹ وغیر ہ مالیت 25ہزار روپے چھین لیانقدی کم نکلنے پر ہم سب کو تشدد کانشانہ بناتے رہے اور ہم سب کو قریبی کھیت میں باندھ کر نقدی موبائل فون اور چھینے گئے سامان سمیت فرارہوگئے کار سوار فیملی کے علاوہ درجنوں راہگیروں کو یرغمال بناکر نقدی اور موبائل فون چھین لیے کئی گھنٹے یرغمال بناکر رسیوں سے باندھ کر قریبی کھیتوںمیں پھینک دیا رقم کم نکلنے پر ڈاکو راہگیروں پر تشدد بھی کرتے رہے پیرمحل( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا کا ڈی پی او عثمان اکرم گوندل ،محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ رمضان بازار پیرمحل سندھلیانوالی کا دورہ کرکے دکانداروں سے ریٹ معلوم کیے عوام کو زیادہ سے زیادہ رمضان سے مستفید کرنے کے لیے آگاہی دیں دکانداروں اور عملہ کو سخت وارننگ، معیار مقدار اور پرائس پر کسی قسم کاسمجھوتانہیں کریںگے تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا کا ڈی پی او عثمان اکرم گوندل ،محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ رمضان بازار پیرمحل اور رمضان بازار سندھلیانوالی کا دورہ کرکے آٹا ، چینی اور سبزی وفروٹ کے سٹال پر اشیائے خوردنوش کی قیمتیں چیک کرتے ہوئے معیار مقدار کو پورا پور اتولنے اور اشیاء کی قیمتیں مناسب رکھنے کا حکم دیا اس موقع پر رمضان بازار میں عوام الناس کی دلچسپی اور آگاہی کے لیے ذرائع ابلاغ اور مشتری منادی سمیت تمام تر وسائل استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی انہوںنے رمضان بازار سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مستفید کرنے کے لیے تمام افسران کو مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی علاوہ ازیں رمضا ن بازار میں اشیائے خورد نوش کا عام بازار کی قیمتوں سے موازنہ کرتے اشیائے خوردنوش آٹا دالیں وغیرہ کو مکمل محفوظ طریقہ سے بہتر کوالٹی میں رکھنے کا عندیہ دیا اس موقع پرحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل محبو ب الحق لادی گجر نائب تحصیلدار چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری محمد طارق کوٹلی والے صدر انجمن تاجران پیرمحل ، ، محمد سجاد سیکرٹری بھی موجودتھے
پیرمحل ( نامہ نگار ) ذہنی اور بیمار قومیں کبھی بھی عالمی سطح پر لازوال کارکردگی کی صلاحیت نہیں رکھتی علی بابا چالیس چور جیسی افسانوی داستانوں کے ذریعے احتساب کرنے اور لوٹی ہوئی دولت برآمد کروانے کے دعوے کرنے والے حکمران آج کہاں ہے وہ خادم اعلیٰ جو پچھلے ادوار میں وفاقی حکومت کے خلاف خود تو بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر احتجاجی ریلیوں کی قیادت کرتے ہی رہے آج تک صوبے میں بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ان کی اپنی کارکردگی صفر ہے’ ہر بجٹ میں بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے لیے فنڈز رکھنے کے سوا کوئی کام سرانجام نہیں دیا ان خیالات کا اظہار رانامحمد جمیل تحصیل صدر پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا وفاقی صوبائی حکمرانوںنے غریب عوام کی فلاح و بہبود کی بجائے لولی پاپ دے کر عوام کو بحرانوں کا شکار کررکھا ہے لوڈشیڈنگ ،بے روز گاری اور بڑھتی ہوئی غربت ترقی کے حکومتی دعووں کی نفی کررہے ہیں ملکی تاریخ کی بد ترین لوڈ شیڈنگ عوام بدحال اور ذہنی مریض بن گئے ہیںکیے ہوئے ہیں ایسے حالات میں پاکستان کیسے ترقی کرسکتاہے انہوںنے کہا انتخابات میں پلاننگ کے تحت عوامی مینڈیٹ چوری کرکے آج حکومت کے حواری اقتدار کو بچانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں اقتدار پارٹی کے اندر دراڑیں حکمرانوں کے اقتدار کو ٹمٹماتا ہوا ظاہر کررہی ہے کل تک علی بابا چالیس چور کا راگ الاپنے والے آج خود علی بابا چالیس چور وں کے روپ میں ملک میں بدعنوانی کا بیج بورہے ہیں بدعنوانی آخری حدوں کو چھورہی ہے پاکستان پیپلزپارٹی نے ایک عام کارکن کو سیاسی شعور دے کر وڈیرہ شاہی کے خلاف کارکن کے حقوق کی جنگ لڑی انشاء اللہ لیکس کے ایشوز پیدا کرکے اپنا اقتدار بچانے والد جلد عوامی سیلاب کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہونگے