پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب اور ایس ڈی پی او مہر سعید کا، ایس ایچ او میاں منیر احمد، چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ تمام محکمہ جات کے افسران کو احکامات جاری سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو گا حافظ محمد نجیب اورایس ڈی پی او مہر سعید تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب اورایس ڈی پی او مہر سعیدکا ، ایس ایچ او میاں منیر احمد،چیف آفیسر طارق جاوید کمبوہ، ایس ڈی او واپڈا را عابدبشیر، عصمت اللہ خان ، تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ، سمیت سیکورٹی برانچ کے افسران کے ہمراہ محرم الحرام کے روٹس کا معائنہ کیا اور سیکورٹی کے پیش نظر روٹ پر مختلف محکمہ جات کے افسران اراکین کو موقع پر احکامات جاری کیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) بجلی کا کرنٹ لگنے سے شادی شدہ خاتون ہلاک تفصیل کے مطابق پنڈی غازی آبادی کی رہائشی شادی شدہ خاتون اقرا زوجہ عمیر جٹ موٹر پمپ کا بٹن آن کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) نامعلوم سنگدل ماں نومولود کو جھاڑیوں میں پھینک کرفرارپولیس نے نومولود کو طبی امداد دلوائی بے اولا دجوڑے گود لینے کے لیے پہنچ گئے تفصیل کے مطابق بی پلاٹ پیرمحل نزد فائونڈیشن سکول کے قریب جھاڑیوں میں نامعلوم سنگدل خاتون اپنے نومولود بچے کو جنم دے کر جھاڑیوں میں پھینک گئی بچے کے رونے کی آواز سن کر مقامی لوگوں کی اطلاع پر تھانہ پیرمحل پولیس نے نومولود کو اپنے قبضہ میں لے کر طبی امدا د کے لیے فوری سول ہسپتال پیرمحل پہنچایاجہاں پر کئی بے اولاد جوڑے نومولود بچے کو گود لینے کے لیے پہنچ گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے قانونی کاروائی کے لیے نامعلوم سنگدل ماں کی تلاش شروع کردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کے لیے پرانا شیڈول منسوخ نیا جاری الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کا نیاشیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے 14 اور 15 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ17 اور 18 اکتوبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔. الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکیں اور 22 اکتوبر تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے. نوٹیفکیشن کے مطابق 24 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے. 25 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست اور ان کو انتخابی نشانات الاٹ کیا جائیں گے. میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور،میونسپل کارپوریشنز اور ضلع کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے لیے انتخابات 8نومبر،میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات 10 نومبر اور یونین کونسلز 12 نومبر کو ہوں گے جبکہ14 نومبر کو انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔کامیاب امیدوار 26نومبر کو حلف اٹھائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) زیادتی کے دوواقعات میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا مقدمات درج تفصیل کے مطابق چک نمبر679/20گ ب کے رہائشی صفدر حسین ولد محمد حسن نواز کو بیٹی عابدہ بی بی بعمر 16سال کو محمد اظہر ولد حبیب قوم بھرائیں سکنہ 679/20گ ب نے احاطہ مال مویشی میں زبردستی لے جاکرزیادتی کا نشانہ بناڈالا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 376ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا دوسرے واقعہ میں ملزم محمد عمران فرید ولد غلام فرید قوم گوپے را ساکن چک نمبر 675/16گ ب نے محمد عارف ولد شیر محمدکی بیٹی صائمہ بی بی کو گھاس کاٹتے ہوئے زبردستی زیادتی کانشانہ بنانے کی کوشش کی تھانہ پیرمحل پولیس نے جرم376/511 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار) دونمبر یوریا کھاد برآمد ہونے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع)اسسٹنٹ کنٹرولر فرٹیلائزر تحصیل کمالیہ ،پیرمحل نے محمد سعید ولد رشید احمد میسرز عمر ٹریڈرز غلہ منڈی پیرمحل سے دونمبر کھاد برآمد ہوئی جس کے نمونے لیبارٹری میں دونمبر آنے پر محمد سعید دکاندار سمیت ظہیر عباس ولد اللہ بخش قوم رحمانی سکنہ چک نمبر670/11گ ب سیل افیسر 302-303F (Niha Tech (pvt) Ltd)شاہ رکن عالم کالونی ملتان ۔ اور مسٹر حماد ڈائریکٹر 302-303F (Niha Tech (pvt) Ltd)شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے خلاف زیر دفعہ،18(1) دی پنجاب فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر 1973ء دفعہ 6(1)کنٹرول ایکٹ 1973ء کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Chaudhry Mohammad Munir
پیرمحل ( نامہ نگار) پولیس کا چھاپہ تین پرچی فروش گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیرمحل چوہدری محمد منیر نے بی پلاٹ میں چھاپہ مارکر محمد اختر،محمد شفیق ولد محمد صدیق قوم چوہان2۔غلام حسین ولد غلام باری قوم آرائیں ساکنان بی پلاٹ پیرمحل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نقدی نوہزار روپے اور گیس پیپر برآمد کرکے جرم 294/AB ت پ۔ 5قمار بازی آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا پیرمحل ( نامہ نگار ) عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے دن رات موثر گشت اور جوانوں کی ڈیوٹیوں کے پیش نظر شہریوں کو تحفظ کا بہترین ماحول فراہم کیے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد منیر ا یس ایچ اوتھانہ پیرمحل نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا انہوںنے کہا کہ ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایات پر عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ کو دارالامن اور مجرموں کے لیے دارالاصلاح کا عملی نمونہ بنادیا ہے جہاں پر کسی بے گناہ شخص کو کسی صورت میں مقدمات نہیں پھنسایاجاسکتا ہے انہوںنے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع نہیں کیا جاسکتا ہے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے صحافیوں اور سیاسی سماجی تنظیموں اور معاشرہ کے ہرفرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنا ناگزیر ہے پولیس کا کام عوام کے جان ومال کی حفاظت اور شہریوں کو عملی تحفظ دینا ہے جس کے لیے ہروقت کوشاں ہے کسی بھی شہری کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو انصاف کی دروازے تک فراہمی کے لیے سائل کی دہلیز تک جانے کا عزم کیے ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )بجلی کی دن رات میں ایک گھنٹے کے بعد مسلسل آٹھ آٹھ گھنٹے غیر اعلانیہ بندش کے خلاف سینکڑوں شہریوں کا احتجاج اگرصور تحال درست نہ ہوئی تو شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی شہریوں کا واپڈاکے حکام کو وارننگ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح میں بجلی کی دن رات کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 21گھنٹے طویل ہونے اور ہرآٹھ گھنٹے بجلی بند ایک گھنٹہ بجلی سپلائی دینے پر سینکڑوں شہر ی سراپا احتجاج بن گئے دن رات21گھنٹے بجلی بند ہونے کے باعث کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے مزدور اور سفید پوش طبقہ کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے جبکہ واپڈا کا عملہ طویل کی دورانیہ کی لوڈشیڈنگ کی وجہ بتانے سے قاصر ہے جبکہ تاجروں کا کاروبار بری طرح مفلوج ہو چکا ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے دوکانوں کا ماہانہ کرایہ بمشکل پیٹ کاٹ کر ادا کر رہے ہیں دوسری طرف طلباء و طالبات کو پڑھائی اور کورس کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے بجلی نہ ہونے سے لوگ پینے کے پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ سرکاری محکموں کے ملازمین بغیر تیاری کے دفاتر جانے پر مجبور ہیں جبکہ طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ کا واپڈا حکام کی طرف سے کوئی شیڈول یا اعلانات تک کرنا گوارہ نہ کیا ہے اور نہ شہریوں کو بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجوہات بتائی جارہی ہے جس سے تاجر، شہریوں،اور طلباء میں واپڈا حکام کے خلاف شدید غم، و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے شہری حلقوں نے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم پاکستان، وزیر پانی وبجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔