پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار و اختلاف کا کردار ادا کرنے والی یہ جماعت الزامات کے طوفان میں آج بھی پوری آب و تاب کے ساتھ میدان عمل میں آج 50 سال کی ہوگئی اس دوران اس کے بطن سے کئی پی پی پیز نے جنم لیالیکن سب پانی کا بلبلہ ہی ثابت ہوئیں کارکن کل بھٹو کے اسیر تھے اور آج اس کی اولادوں کے سحر میں مبتلا ہیں ان خیالات کا اظہار رانا محمد جمیل راہنما پاکستان پیپلزپارٹی پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا انیس سو پینسٹھ کی جنگ اور اس کے بعد معاہدہ تاشقند، پاکستان کی تاریخ کے دو اہم باب ہیں۔ ان تاریخی واقعات کے بعد اکیس جون انیس سو چھیاسٹھ کو ذوالفقار علی بھٹو سابق وزیر خارجہ کے روپ میں جب لاہور پہنچے تو زندہ دلان کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ان کا منتظر تھا۔عوام کا سیلاب اور بھٹو کا عوامی اسٹائل پاکستان کی سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کرچوک اور چوپال پر پہنچانے کا نکتہ آغاز بنا عوامی مقبولیت کے باوجود ذوالفقار بھٹو نے جلد بازی نہ کی اور تقریبا ڈیڑھ سال بعد عوام کی جماعت کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا۔ پیپلز پارٹی کا ننھا پودا 30 نومبر1967 کو لاہور میں لگایا گیا ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا تاریخی نعرہ دیا۔ پیپلز پارٹی کو اقتصادی پروگرام دینے والی پہلی جماعت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ پیپلز پارٹی نے49 سال کے دوران کئی اتار چڑھائو دیکھے۔ آمریت کے جبر و استبداد کا سامنا کیا تو سیاسی انتقام کا نشانہ بھی بنی۔بانی قائد پھانسی کے پھندے پر جھولا تو اس کی بیٹی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھی۔ ایک بیٹا بیرون ملک پراسرار موت کا شکار ہوا تو دوسرا بھائی حقیقی بہن کے دور حکومت میں مارا گیا۔ یوں نشیب و فراز آتے اور جاتے رہے لیکن جیالے آج بھی اپنی جگہ جمے ہوئے ہیںعوام آج بھی بھٹو کے ساتھ ہیں۔ کوثر نیازی سے غلام مصطفی جتوئی تک اور غلام مصطفی کھر سے فاروق لغاری تک کئی انکل داغ مفارقت دیتے رہے لیکن عوام کا جم غفیر آج بھی پارٹی کے ساتھ ہے بھٹو لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) بلاول ضیاء نے پاکستان آرمی باکسنگ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی تفصیل کے مطابق چک نمبر673/14گ ب حارث آباد کے رہائشی بلاول ضیاء جوکہ پاکستان آرمی میں نوشہرہ میں تعینات ہے نے پاکستان آرمی انٹر سنٹر باکسنگ 75KGکے مقابلہ جات منعقدہ ایبٹ آباد بلو چ سنٹر میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرلی مقابلہ جات میں پاکستان آرمی کے تمام سنٹر جن کی تعداد 17 بیان کی گئی کے کھلاڑیوںنے حصہ لیا جس میں بلاول ضیاء نے ایف ایف سنٹر اور انجنیئرسنٹر ، او ر بلوچ رجمنٹ کے کھلاڑیوں کو شکست فاش دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) مردم شماری میں تعاون قومی فریضہ ہے گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ ملکر اپنے اپنے چکو ک دیہات میں مردم شماری کو کامیاب بنائیں تاکہ مردم شماری میں کودرست کوائف کو یقینی بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ میجر طاہر تحصیل بھر کے نمبرداران سے مردم شماری کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا انہوںنے کہا چھٹی مردم شماری کے لیے گھر گھر جاکر خانہ شماری ہوگی جس میں نمبردار ان اپنے اپنے چکوک میں ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مردم شماری کو کامیاب بنائیں اور اپنے اپنے علاقہ میں آنے والے مشکوک افراد کی بروقت اطلاع سیکورٹی اداروں کو فراہم کریں انہوںنے کہا کہ مردم شماری میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار ، طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر ، حاجی محبوب الحق لادی گجر نائب تحصیلدا ر، چوہدری محمد اسلم سمیت علاقہ بھر کے نمبرداران نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار)، عوام ہی قوت کا سرچشمہ ہیں،نظریے کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے عوام کو با اختیار بنانا ہو گاجمہوریت کا سب سے بڑا مقصد غربت و افلاس کا خاتمہ اور منصفانہ معاشرہ کا قیام ہے تا کہ کوئی غریب اپنے حق سے محروم نہ رہے ـ اس سلسلے میں میاں نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف کی اصلاحات اور پالیسیاں ایک ایسے نظام حکومت کے لئے ہیں جو عوام پرور اور گڈ گورننس پر مبنی ہو اور سرکاری وسائل غریبوں کی فلاح پر خرچ ہوں کیونکہ یہی جمہوریت کا اصل مقصد ہےـان خیالات کا اظہاعبدالشفیق میو ضلعی چیئرمین بیت المال نے اپنے بیان میں کیا انہو ںنے کہا کہ جمہوریت قانون کی حکمرانی کا نام ہے جبکہ آمریت معاشرہ میں بے انصافی ، جبر اور لاقانونیت کو آگے بڑھاتی ہے پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں پر کسی ڈکٹیٹر کی کوئی گنجائش نہیں ہے پاکستان کی بقا اور ترقی جمہوریت سے مشروط ہے اور وزیر اعلی شہباز شریف کا سیاسی وژن بھی یہی ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق فلاحی معاشرہ بنایا جائے جہا ںپر عدل و انصاف کی حکمرانی ہو اور فراہمی انصاف کے قانونی ذرائع تک ہر بے آسرا مظلوم کی مکمل رسائی ہو ـ یہی اسلامی نظریہ ہے اور جمہوریت کی اصل ذمہ داری بھی ہے ـانہوں نے کہا کہ اسلام کے سنہرے اصولوں کی روشنی میںپاکستان میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لئے مسلم لیگ (ن) کو شاں ہے اور انشاء اللہ جمہوریت کے تسلسل سے قیام پاکستان کے مقاصد پورے ہونگے انہو ںنے کہا کہ شریف برادران ہمارا قیمتی و قومی اثاثہ ہیںجنہو ںنے جمہوریت اور عوام کی خاطر بے پناہ قربانیا ںدی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) برگیڈیئر محمد احمد ملک نے کہا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ کی ادائیگی تمام متعلقہ آفیسران اس عمل کوشفاف اورصحیح بنانے کے لئے محنت اورایمانداری سے کام کریں،انہوں نے ہدایت کی کہ سکیورٹی پلان وسٹاف کی فہرسیں مرتب کرکے محکمہ مردم شماری کو فراہم کی جائیں تاکہ پندہ مارچ کو شروع ہونے والی مردم شماری میں کوئی دشواری نہ آئے اور مردم شماری کاعمل بروقت مکمل ہوسکے، برگیڈیئر محمد احمد ملک نے یہ بات ڈی سی کمپلیکس کمیٹی روم میں مردم شماری کے حوالہ سے کئے جانے والے انتظامات بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی، اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمدخاور شہزاد ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل ،اسسٹنٹ کمشنرز محمد شفیق،حافظ محمد نجیب،سید تنویر مرتضیٰ شاہ ،سی ٹی ڈی آفیسر، اسسٹنٹ سنس آفیسر ظہور احمد، چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی سید واحید الدین شاہ،چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد نوازرانجھا،ڈسٹرکٹ آفیسر ایمر جنسی میاں فراز منیر،سول ڈیفنس آفیسر ریحان وڑائچ ، سکیورٹی آفیسر شہباز احمد ورک ،ڈی او انڈسٹریرز میاں محمد عرفان، تحصیلدارز،پاکستان آرمی افسران کے علائوہ متعلقہ محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے، اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمدخاور شہزاد ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ہونے والی مردم وخانہ شماری کے لئے فول پروف سیکورٹی ودیگر انتظامات مکمل کر لے گئے ہیں اور کنٹرول روم بھی قائم گئے جا چکے ہیں ،برگیڈیئر محمد احمد ملک نے کہا کہ ضلع بھر کی چاروں تحصیلوںمیں سیکورٹی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور بہتر ڈویوٹیاں سرانجام دینے والوں کو کارکردگی سرٹیفیکٹ دئے جائیں گے۔ ہینڈآوٹ نمبر:72 محمدریحان وڑائچ /محمود ناصر ملک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبدالغفور چوہدری نے چک نمبر 271 گ ب میں ڈرپ ایریگیشن سائٹ نوید اکبر خاں منگلہ کی افتتاحی تقریب پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کو دی جانے والی ساٹھ فیصد سبسیڈی کسان دوستی کی نشانی ہے، انہوں نے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت کانہایت اہم ستون ہے اوراس کی ترقی وترویج اورکسانوں کی فلاح وبہبودحکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبدالغفور چوہدری نے کہاکہ آبپاشی زراعت کی پیداواربڑ ھانے کے منصوبہ کی کاشتکاری سے کسان خوشحال ہوں گے اورمعیشت میں مزیدبہتری آئے گی، اس موقع پرڈائریکٹرفیصل آباد ( واٹرمینجمنٹ ) چوہدری محمد آصف اقبال ،ڈپٹی ڈائریکٹرواٹرمینجمنٹ غلام شبیر ، ڈرپ ایر یگیشن سائٹ نوید اکبر خاں اور ڈپٹی ڈائر یکٹر طارق مقبول نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر پیداوار کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے سے پانی اور کھاد کے اخراجات میں ساٹھ فیصد تک بچت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ ڈرپ سسٹم سے پوری طرح فائدہ حاصل کرنے سے فصل کی فی ایکڑ پیداوار اضافہ حاصل کر سکتے ہیں، بعدازاںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عبدالغفور چوہدری نے ڈرپ ایریگیشن سائٹ نوید اکبر خاں منگلہ میں لگائی گئی سبزیوں کا معائنہ کیا۔