پیرمحل کی خبریں 29/10/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) گیس ری فلنگ کر کے فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اصغر علی Si نے مخبر کی اطلاع پر سی پلاٹ خانجوان میں چھاپہ مارا تو محمد گلزار اپنی دکان بستی خانجوان سی پلاٹ میں گیس ری فلنگ کرنے میں مصروف ہے جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ کا باعث ہے محمدگلزار کو موقع سے گرفتار کرکے سامان گیس ری فلنگ قبضہ میں لیکرزیر دفعہ285/286ت پ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) بوگس چیک دینے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر762گ ب کے رہائشی محمد مشتاق نے تھانہ اروتی میں درخواست دی کہ مسمی علی اختر نے سائل سے ایک کار مہران اور ایک موٹر سائیکل ،موبائل کل مالیتی 3لاکھ روپے خر ید کیے اور بد لے میں چیک نمبری 37984076د یا جو مقررہ تاریخ کو ڈس آنر ہو گیا تھانہ اروتی پولیس نے علی اختر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) موٹرسائیکل چوری کی نان سٹاپ وارداتیں دونمازی موٹرسائیکلوں سے محروم تفصیل کے مطابق نامعلو م چوری غوثیہ آبا دمسجد شاہ والی کے باہر کھڑی نمازی کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے اپر کالونی پیرمحل میں مسجد اللہ اکبر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے اطلاع پر کاروائی شروع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) گھریلو حالات سے تنگ آکر خاتون کی ٹریک کے آگے کود کر خودکشی کی کوشش شدید زخمی نوجوان نے زہریلی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی تفصیل کے مطابق چک نمبر679/20گ ب کی رہائشی کنیزاں بی بی زوجہ بشیر احمد عمر 50سال نے ریلوے پھاٹک پیرمحل کے قریب چلتی ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کی کوشش کی خاتون کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال پیرمحل سے ضلع ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا جہاں پر اس کی حالت ناز ک بیان کی گئی سی پلاٹ پیرمحل کے رہائشی نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر تنگ آکر زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل( نامہ نگار) مسجدیں اللہ کے گھر ہے جس کو آباد کرنے سے حقیقی خوشی حاصل ہونے سمیت دنیا آخرت سنور جاتی ہے تحصیل پیرمحل کمپلیکس کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت مسجد کی تعمیر قابل ستائش ہی نہیں نیکیاں سمیٹنے کے بہترین مواقع بھی ہے ان خیالا ت کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل پیرمحل کمپلیکس کی مسجدکا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا جس نے اللہ کے گھر کو آباد کیا اللہ تعالیٰ اس کے لیے رحمت کے دروازے کھول دیتے ہیں جس نے اللہ کے گھر کی تعمیر میں حصہ لیا اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائیں گے انہوںنے کہا کہ مسجدیں علم ونور کا منبیٰ اور نیکیوں کی آماجگاہیں ہے جس پر خرچ کرنے سے دولت میں اضافہ ہونے سمیت انسان کی زندگی میں کسی قسم کی کمی نہیں رہتی جب تک مسجد آبادرہتی ہے اس وقت تک نیکیاں ملتی رہتی ہے اس موقع پر چوہدری خالد سردار ، چوہدری محمد سلطان ، چوہدری طارق صدر انجمن تاجران پیرمحل ،چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار چوہدری طارق کمبوہ ،چوہدری محمد اسلم ، میاں طاہر ،غلام حسین کاٹھیہ ، محبوب الحق لادی نائب تحصیلدار ، ظہور احمد نوناری ، پروفیسر محمد طارق سمیت سینکڑوں کی تعدا دمیں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوںنے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) چوہدری محمد شاہد آرائیں کسان راہنما نے اپنے بیان میں کہاحکومت پنجاب بروقت گنے کا کرشنگ سیزن شروع کروائے تاکہ گنے کی کٹائی سے خالی ہونے والے رقبہ پر گندم کاشت ہوسکے شوگر ملزمالکان سے گنے کی پوری قیمت کسا ن دلوائی جائے،اور شوگرملز کوپابند کیاجائے کہ کہ وہ جلد ازجلد گندم کی بوائی کے پیش نظر کرشنگ بروقت شروع کریں انہوںنے کہا پلاننگ نہ ہونے کے باعث گندم کی فصل کم رقبہ پر کاشت ہوتی ہے،جس کے باعث اگلے سال ملک میں غذائی کا ٹارگٹ پوراکرنا کسی طرح ممکن نہیں گندم کی قیمت بڑھانے سے نہ صرف کسان مسائل کا شکار ہوا کیونکہ اس کو مہنگے بیج کی خرید کے باعث سخت مسائل کا سامناکرنا پڑے گا اس سے ہر پاکستانی شہری متاثر ہوگا انہوںنے کہا کہ حکومت کاشتکارکوسبسڈی کے ذریعہ سستی کھاد،اور زرعی ادویات فراہم کر ے ہے ماہرین کی مشاورت سے ایسی کسان دوست پالیسی مرتب کرے جس کے نتائج جزوقتی کی بجائے دیرپا ثابت ہوسکیں کیونکہ کسانوںکے مسائل حل کئے بغیرملک خوشحال نہیںہوسکتا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) انتظامیہ کی عدم دلچسپی گدھا ریڑھیوں کے نیچے پلیاں نہ لگانے سے شہرمیں ٹیٹنس جیسے موذی مرض کا وائر س پھیلنے کا خدشہ تفصیل کے مطابق سابقہ دورمیں ایڈ منسٹریٹر کی طرف سے گدھا ریڑھیوں کے نیچے پلیاں لگا ئی گئی تھی تاکہ جگہ جگہ گوبرگرنے کے باعث مکھیاں اس گوبر پر بیٹھنے کے بعد کھانے پینے کی کھلی اشیاء جوکہ فروخت کے لیے بازار میں پڑی ہوئی ہے ان پر بیٹھتی ہے جس سے جراثیم شدہ اشیا ء استعمال کرنے سے شہری متعدد موذی امراض جن میں ٹیٹنس وغیرہ شامل ہے میں مبتلا ہورہے ہیں موجودہ انتظامیہ نے اس سنگین مسئلہ کی طرف کوئی توجہ نہ دی جس سے گدھا گاڑیوں کے مالکان نے نہ صرف پلیاں اتار دی بلکہ کئی ایسی جگہوں پر بھی گدھا ریڑھیاں کھڑی کرنی شروع کردی جہاں پر ان کی پارکنگ ممنوع ہے سماجی شخصیت حاجی اللہ دتہ کونسلر نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اپیل کی کہ فی الفور گدھا گاڑیوں کے نیچے پلیاں لگاکر شہریوں کو موذی امراض سے بچایاجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستانی موٹرسائیکل برانڈ آسان قسطوں کی آڑ میں شہری لٹنے لگے 35 ہزار کی موٹرسائیکل 54ہزار روپے میں ایڈوانس بارہ ہزارپرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے متاثرہ لوگوں کی داد رسی کی جائے شہریوں کی اپیل تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں درجنوں پرائیویٹ موٹرسائیکل ڈیلر ز جنہوں نے پاکستانی برانڈ کی موٹرسائیکلیں جن کی زیادہ سے زیاد ہ قیمت نقد 39ہزار روپے مقرر ہے جبکہ انسٹالمنٹ کی آڑ میں15ہزار روپے نقد اور دوسرے لوازمات جن میں کاغذرجسٹریشن کی فیس تین ہزار روپے علاوہ شامل ہے لے کر 64ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے جس میں سادہ لوح گاہکوںسے گارنٹی کی مد میں بنک چیک اور شخصی ضمانت لے کر خوار کیا جارہاہے حکومت کی طرف سے چھوٹے چھوٹے دکاندارجن میں فروٹ سبزی وغیرہ پر کنٹرول رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیاں کے ذریعے چیک کیا جارہا مگر آسان قسطوں کی آڑمیں شرح سود 61فیصد تک منافع حاصل کرنے والوں کے خلاف کوئی قانون نہیں بنایا گیا فلاحی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے ڈیلرز کے خلاف کاروائی کرے