پیرمحل کی خبریں 26/1/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) اساتذہ کے جائز حقوق کے لیے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج کرتے رہیں گے حکومت فی الفور اساتذہ کے مسائل حل کرے ان خیالات کا اظہار ٹیچر یونین جائنٹ ایکشن کمیٹی سعید اختر ورک ، چوہدری اقبا ل گورایہ ، ظفر آصف ،ساجد رفیق ، احسان اور چوہدری جمیل خاں نے تحصیل کے مختلف سکولوں کے دورہ کے دوران کیا ، ظفر آصف نے کہا اساتذہ قوم کے معمار ہے مگر اس قوم کا معمار اپنے مسائل کے بھنور میں پھنس کر رہ گیااساتذہ سے تدریسی کام کے علاوہ دنیا جہاں کے غیر تدریسی کام لے کر اس عزت پیشہ کو بدنام کیا جارہے دنیا بھرمیں اساتذہ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر اپنے ملک میں اساتذہ کے ساتھ نارواسلوک قابل افسوس ہے سعید اختر ورک نے کہا کہ اساتذہ کومسائل کے بھنور میں پھنسانے کی بجائے اساتذہ کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے اگر استاد خوشحال ہوگا تو ملک کا مستقبل بھی خوشحال ہوگا مگر افسوس پالیسی ساز اساتذہ پربے جا سختیاں پابندیاں عائد کرکے انہیں احتجاج پر مجبور کررہے ہیں اساتذہ کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ہم نکل کھڑے ہوئے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) سب ڈویژن اسسٹنٹ سپرنڈنٹ پوسٹ آفس کمالیہ رحمت اللہ کی بے خبری یا غفلت ،پیرمحل کو تحصیل کادرجہ ملنے پرپیرمحل ٹائون پوسٹ آفس ایک سال سے بند کرنے پر مکینوں کا شدید احتجاج فی الفورپیرمحل ٹائون پوسٹ آفس بحال کیاجائے تفصیل کے مطابق پیرمحل ٹائون پوسٹ آفس عرصہ دراز سے محکمانہ خسارہ جات کے بغیر احسن طریقہ سے کام کررہاتھا پیرمحل کو تحصیل کا درجہ ملنے کے بعد نائٹ پوسٹ کی ضرورت تھی جس کی تحریری طورپر شہریوں اور تاجروں نے ڈائریکٹر جنرل صاحب پاکستان پوسٹل سروسز اسلام آبادکوگذارش کی گئی مین پوسٹ آفس میں نائٹ پوسٹ آفس توکھول دیاگیا لیکن اے ایس پی او کمالیہ رحمت اللہ کی رپورٹ پر پیرمحل ٹائون پوسٹ آفس بند کردیا گیا حالانکہ پیرمحل ٹائون آفس شہر کے وسط میں ہونے کے باعث نہ صرف شہریوں کو شہر کے اندرسروس مل رہی تھی بلکہ عملی طورپر پیرمحل ٹائون پوسٹ آفس منافع میں جارہا تھا پیرمحل ٹائون پوسٹ آفس بند ہونے سے شہریوں کو دور دراز کا سفر طے کرکے جنرل پوسٹ آفس جانا پڑتا ہے ٹائم کی قلت کے پیش نظر شہری پرائیویٹ کوریئر کمپنیوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہے اے ایس پی او کمالیہ رحمت اللہ کو پیرمحل ٹائون پوسٹ آفس بندکرنے کی بجائے نائٹ سروس بھی پیرمحل ٹائون پوسٹ آفس میں شروع کرنی چاہیے تھی مگر ایس پی او رحمت اللہ کی غفلت لاپرواہی کے باعث عوام کو شہر کے اندر سہولت فراہم کرنے والا پیرمحل ٹائون پوسٹ آفس بھی بندکرکے نہ صرف مفاد عامہ کی سہولت ختم کردی بلکہ جدید دور میں قدیم وسائل سے محروم کردیا سیاسی سماجی فلاحی کاروباری حلقوںنے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹل سروسز اسلام آبادسے مطالبہ کیا کہ نااہل اے ایس پی او کمالیہ رحمت اللہ کو معطل کرکے پیرمحل ٹائون پوسٹ آفس بحال کیاجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) وفاقی حکومت لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کی بجائے غربت کے خاتمہ کے نام پر نوازشریف نے نوجوانوں کو قرضوں کا ، لولی پاپ دے کر انتظار کے تکلیف دہ مراحل میں پھینک دیا بہتر تو یہ تھا کہ غریبوںکے لئے بجلی پٹرول گیس اور ضروریات زندگی کی تمام اشیا میں ریلیف دیا جاتا تاکہ انہیں ملک میں جمہوری حکومت کی موجودگی کا تاثر مل سکتاتاہم موجودہ حالات میںجمہوریت اور آمریت کا موازنہ کرنا ممکن نہیںرہا ان خیالات کا اظہارخان شوکت علی بلوچ سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ حکومت ملنے کے بعدمیاں نواز شریف نے اپنے پہلے خطاب میں نوجوانوں کے لیے مختلف پیکجزکا اعلان کیا جس کے ذریعے غریب عوام کوخوشحال بنانے کے دعوے کیے ان وعدوں اور دعووں جس میں نوجوانوں کو چھوٹے قرضوں کی آسان شرائط پر فراہمی کا عندیہ دیا گیا تین سال گذرنے کے باوجود کسی قسم کی پیش رفت نہ ہوسکی حکومت کے ایسے جعلی منصوبوں سے لگتا ہے کہ وہ غربت ختم کرنے کی بجائے آئی یم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ملک سے غریب ختم کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ حالات اسی طرح رہے تو کسی بھی وقت انقلاب نکل سکتا ہے جبکہ بھوک اورننگ کی وجہ سے ڈکیتیوں کے نام پر خانہ جنگی جاری ہے جوآہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے ۔مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبورہے جبکہ حکمران لوٹ مار میںمصروف ہیںانہیں غربت اور غریبوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے انہوںنے کہا میاں نوازشریف حکومت حاصل کرنے کے لیے عام جنرل الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) تخلیق پاکستان کے بعد تکمیل پاکستان کے لئے قیادت کے فقدان کے باعث ملک سامراجی اور استبدادی غلامی میں آئے روز جکڑنے کے باعث معاشی تہذیبی دفاعی طور بحرانوں کا شکار ہوا جمہوری سیاسی نظام پر نسل در نسل جمہوریت نما آمرحکمرانوں کے قبضہ کے باعث ملک وقوم کوآئے روز بحرانوں میں مبتلا کیے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہارممتازاحمد دولتانہ سیاسی سماجی راہنما نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں خودداری ملی غیرت ہی ہماری قومی بقاء ہے ملک میں قیادت کے فقدان کے باعث آئے روز ملک کو نئے نئے مسائل کا سامنا ہے کیونکہ جتنی بھی جمہوری جماعتیں ہے ان پر نسل درنسل آمریت مسلط ہے پاکستان کوجمہوری فلاحی مملکت بنانے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان حاصل ہی نظریاتی طورپر کیا گیا تھا نظر یہ پر عمل کرنے کی بجائے68سال تاویلوں میں گذاردیے ہر آنے والے صاحب اقتدار نے اپنی اپنی پالیسیاں لاگوکرکے ملک وقوم کو بہتری کی نوید سنائی قوم اپنے آنے والے مستقبل کی خاطر بیوقوف بنتے رہے کسی نے بھی ان راہنمائوں سے نہ پوچھا کہ جس نظریہ کی بنیاد پر مسلمان قوم نے لاکھوں جانی قربانیاں دی اس کاکیا بناانہوںنے کہا سامراجی اور استبدادی غلامی میں جکڑنے والی تہذیب اقوام عالم کو اپنی معاشی تہذیبی دفاعی اورتعلیمی غلامی میں بری طرح جکڑے ہوئے ہیں اقدار کی تبدیلی سے ذہنی غلامی تک اور تہذیب وثقافت کی نام نہاد تجدید سے جمہوری سیاسی نظام کی تاسیس تک آسیب زدہ سائے اور مقروض لہجے امہ کو دوست دشمن کی پہچان سے محروم کیے ہوئے ہیں انہوںنے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اب بھی قیادت کو نظریہ پاکستان کے مطابق تکمیل پاکستان کے لیے کوشش کرنی چاہیے جمہوری جماعتوں میں آمریت ختم کرکے سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری نظام رائج کرنا ہوگا جس سیاسی جماعت نے جمہوری طرز عمل کو اپنا لیا وہی جماعت ملک میں حقیقی جمہوریت چلا سکے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)رئیس الاحرار چو ہدری غلام عباس کشمیر یوں کی شنا خت اوروقار کی علامت ہیں بعض عناصر کی طرف سے قبضہ گرو پ کی طرف سے کی جانیوا لی مذموم عزائم سے کشمیر ی قوم کو ٹھیس پہنچی ہے ان خیا لا ت کااظہا ر ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال ،اسسٹنٹ کمشنر را جہ طا رق محمود ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شا ہد انو رنے ڈسٹر کٹ کمپلیکس میں شہر یوں ،سول سوسائٹی کے نما ئندوں کے ہمراہ احتجا ج کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ غلا م عباس کا مزا ر پا کستان کی سر زمین با لخصوص راولپنڈ ی میں لینڈ ما رک ہو نے سے کشمیر یوں کیلئے اعزاز کادرجہ رکھتا ہے جس کی حفا ظت کشمیر ی دل وجا ن سے عزیز سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کی بھر پو ر مذمت کر تے ہیں جو کشمیر ی اور پا کستان عوام کے درمیا ن لازوال رشتے کو کمزور کر رہے ہیں انہوں نے وفاقی حکومت سے مطا لبہ کیا کہ قبضہ ما فیا کے خلا ف کا رروائی عمل میں لا ئے تا کہ آزاد خطے میں بسنے وا لے عوا م کی بے چینی کاازالہ ہو سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر یونین کونسل بھمبر رجانی کے جنرل سیکرٹری حاجی چوہدری محمد الیاس اور صوبیدار چوہدری محمد ہاشم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارا اباواجداد سے تعلق چوہدری طارق فاروق اور اُن کے خاندان سے ہے ۔ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ حاجی محمد یوسف مرحوم کا ساتھ دیا اور ہمارا تعلق چوہدری طارق فاروق اور مسلم لیگ نون کے ساتھ ہے جو مرتے دم تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں من گھڑت ،بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔تحریک انصاف یا ڈاکٹر انعام الحق کے ساتھ سیاسی شمولیت کا کوئی اعلان نہ کیا ہے اور نہ کریں گے اُنہوں نے کہا ڈاکٹر انعام الحق کے ساتھ ایک دعوت پر ملاقات ہوئی تھی جس میں سیاسی موضوع پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی ۔بعض لوگ جان بوجھ کر بدنیتی سے غلط خبریں اخبارات میں شائع کرا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں 2016ء کے اسمبلی انتخابات میں ڈنکے کی چوٹ پر چوہدری طارق فاروق اور مسلم لیگ نون کا ساتھ دیں گے۔