پیرمحل کے عقب سے نامعلوم نومولود بچی پھینکنے والی نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج

پیرمحل : گریڈا سٹیشن سندیلیانوالی رڈ پیرمحل کے عقب سے نامعلوم نومولود بچی پھینکنے والی نامعلوم خاتون کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق گریڈا سٹیشن سندیلیانوالی رڈ پیرمحل کے عقب سے نامعلوم نومولود بچی کی نعش برآمد ہوئی جس کو کوے اور کتے نوچ رہے تھے مکینوں نے نومولود کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر نومولود بچی کی نعش کو قبضہ میں لے کر نامعلوم سنگدل ماں کے خلاف زیر دفعہ 3 ت پ مقدمہ درج کر لیا نامعلوم خاتون نے نے اپنے گناہ چھپانے کے لیے نومولود بچی کو ویرانے میں پھینکا جو ویران جگہ پر دم توڑ گئی تھی۔