پیرمحل (نامہ نگار) حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا لینڈ ریکارڈ پیرمحل پر چھاپہ صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار محکمہ مال کے ریکارڈ کو جلد سے جلد مکمل کرنے سائلین کو فرد ملکیت جاری کرنے اور انتقالات رجسٹری میں ہرقسم کی معلومات دینے سمیت ان سے خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایت عملہ کی حاضری چیک کی تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے لینڈ ریکارڈ پیرمحل کا اچانک دورہ کرکے اسسٹنٹ لینڈ ڈائریکٹر وعملہ کی حاضری کو چیک کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈ آفس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کو بہتر بنانے کی ہدایت دی تحصیل بھر کے لینڈ ریکارڈ کو چیک کرتے ہوئے نامکمل ریکارڈ کوجلد سے جلد ریکارڈمکمل کرنے کی ہدایت کی اور سائلین کو جلد سے جلد حکومت پنجاب کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق فردملکیت جاری کرنے اور انتقالات رجسٹری میں ہرقسم کی معلومات دینے سمیت ان سے خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار بنک ملازم کو لوٹ لیا نقدی موبائل فون موٹرسائیکل چھین کرفرارمقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع ڈھیڈی کا رہائشی بنک ملازم محمد امین ولد نصیر احمد ڈیوٹی کرکے واپس اپنے گھر موٹرسائیکل نمبر8582-TSKسی ڈی70ماڈل2011پر سوار آرہاتھاکہ تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوںنے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقد ی موبائل فون موٹرسائیکل چھین لیا اور فرار ہوگئے تھانہ اروتی پولیس نے نامعلوم ڈاکوئوںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) دکاندار سے نقدی چھین کر تشددکانشانہ بنانے پر سات کس افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع اکبر سہو کے رہائشی عبدالشکور ولد محمد مراد نے ہیڈسندھنائی پر چائے فروخت کرنے کا کھوکھا لگار کھا ہے ملزمان محمد نواز ولد رب نواز ،غضنفر حسین ،منظر حسین پسران حبیب الرحمن ،شاہ نواز ولد محمد نواز ،محمد رمضان ،محمد عثمان پسران امام بخش وغیرہ نے چائے کے کھوکھا پر حملہ کرکے کالنگ کارڈ نقدی وغیرہ 37400روپے چوری کرلیے تھانہ اروتی پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ379/337F4/109/L2ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Visit
پیرمحل ( نامہ نگار )خاتون کے ساتھ دست درازی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرمقدمہ درج تفصیل کے مطابق ناصر نگر کی رہائشی سید ہ شاہ گل زوجہ سید ذوالفقار علی نے مربع نمبر41نو ایکڑ زمین جوکہ سعید احمد ولد ہمایوں ساکن چک 760گ ب کو ٹھیکہ پر دے رکھی ہیں مربع نمبر41سے مونجی کی 124بوری ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ کر جارہے تھے کہ ملزمان حیدر ، ساجد ولد عبدالرحیم ، سخاوت ولد عنایت ، عامر ولد عنایت ،امام بخش وغیرہ نے ٹریکٹر ٹرالی کو روک کردست درازی شروع کردی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھانہ اروتی پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ354/341/506/109/148/149ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا پیرمحل ( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا زلزلہ کی آمد پر تحصیل بھر کے سکولوں ،کادورہ موبائل فون ٹاوروں اور کثیر منزلہ عمارتوں پر کڑی نظررکھنے کا حکم حفاظتی انتظامات کا حکم کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر عملہ کو چوکس رہنے کی ہدایات تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح تحصیل پیرمحل کمالیہ میں زلزلہ کے آفٹر شاکس کے پیش نظر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل بھر کے سرکاری وغیر سرکاری سکولوں ، سرکاری دفاتر موبائل فون ٹاورز اور کثیر منزلہ عمارتوں کاروباری مراکز میں دورہ کرکے انتظامیہ اور عمارت مالکان کو حفاظتی انتظامات کرنے سمیت ہرممکن احتیاط کی ہدایات جاری کی سکولوں کے سربراہان کو طلبہ طالبات کو سرکاری سکولوں کی کثیر منزلہ عمارتوں سے نکال کر اپنی نگرانی میں کھلے میدانوں میں رکھنے کی ہدایات جاری کی یادرہے کہ مسلسل آفٹر شاکس کے باعث شہریوں طلبہ طالبات میں سخت خوف وہراس پایا جارہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Visit
پیرمحل ( نامہ نگار) سرمایہ دارانہ جمہوریت میں عوام اپنا استحصال کرنے والے گروہ کو پہچان کر اگلے پانچ سال کے عذاب سے بچیں انقلابی تبدیلی سے سرمایہ دارانہ استحصال کے جواب میں سماجی انصاف کے حامل افراد کا چنائو کرکے سرمایہ دارانہ جمہوریت سے عوام کونجات دلائیں حاجی اللہ دتہ امیدوار جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ا ن خیالات کا اظہار کارنر میٹنگ میں کیا انہوںنے کہا پارلیمنٹ پاکستان کے عوام کے استحصال کرنے والوں کا ایک گروہ پر مشتمل ادارہ ہے جوکبھی جمہوری شکل میں کبھی غیر جمہوری شکل میں سرمایہ داروں اور سامراجی مفاد ات کے لیے مسلسل کام کررہاہے عوام کو بیل آئوٹ کرنے کی بجائے سرمایہ داروں کو بیل آئوٹ کیا جارہاہے سرمایہ دارانہ جمہوریت عوامی حمایت سے قاصر ہوتی ہے آمرانہ ادوار میں چلنے والی پالیسیاں ہی بنیادی طورپر ان تمام کمزوریوں کا باعث بنی ہے ضرورت ایسے سیاسی راہنمائوں کی ہے جوعوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی پالیسیوں کو اپنی سیاسی بنیادبنالیں اگر کوئی پارلیمنٹ کو ضرب لگانے کی کوشش کرے تو ادارے کی حمایت میں عوام میں اتنی حمایت عوام میں موجود ہونی چاہیے کہ عوام جوق درجوق اس کے دفاع کے لیے نکل سکیں اگر موجودہ بلدیاتی انتخابات میں عوام ایسے نمائندوں کا چنائو کریں جو سرمایہ دارانہ جمہوریت کی بجائے عوامی نمائندگی کے حامل ہوتو وہ دن دور نہیں جب ملک ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوکر اپنے پائوں پر کھڑا نہ ہو