پیرمحل کی خبریں 15/1/2015

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) رشتہ کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں نے کلہاڑیوں اور ٹوکے کے وار کرکے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا تفصیل کے مطابق گائوں734گ ب میں کچھ عرصہ قبل وٹہ سٹہ کے رشتہ کے تنازعہ پر معمولی تلخ کلامی ہو ئی تھی آج صبح نذرحسین اپنے بیٹے شہباز کے ہمراہ اپنے کھیتوں کو جارہا تھا کہ مبینہ طور پر چچازاد بھائی ریاض وغیرہ سے سامنے ہو گیا جوکہ اس وقت گنے کی فصل کاٹ رہے تھے کہ ان نے دونوں کو روک پر کلہاڑیوں اور ٹوکے کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جبکہ بیٹا شہباز زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ زخمی باپ کو سول ہسپتال پیرمحل طبی امداد کے لئے لایا گیا لیکن حالت تشویش ناک حالت الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا لیکن اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے پیرمحل پولیس کے ایس ایچ او چوہدری عبدالرزاق سندھو نے اپنی نگرانی میں نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال پیرمحل منتقل کرکے ملزمان کے خلاف کاروائی شرو ع کردی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) تین نامعلوم ڈاکوئوں نے د ن دیہاڑے 10لاکھ روپے اور 15تولے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق محلہ مندربلاک کے رہائشی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1پیرمحل کے ڈپٹی ہیڈ ماسٹر عبدالرزاق اپنے اہلیہ کے ہمراہ صبح کے وقت سکول چل گئے 9بجے قریب تین نامعلوم ڈاکوئوں ان کے گھر میں داخل ہو گئے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغما ل بناکر گھر میں موجود10لاکھ روپے نقدی اور 15تولے طلائی زیورات لوٹ کر دو موٹر سائیکل پر سوار ہو نے میں کامیاب ہو گئے تھانہ پیرمحل نے واقعہ کہ اطلاع پر ناملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی۔شہریوں تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پولیس کو لاکھوں روپے کا بجٹ فراہم کرتی ہے تاکہ امن و امان کو قائم کیاجاسکے اور شہریوں کو جان و مال کو محفوظ رہیں لیکن ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہو ئی واراتوں میں کمی واقع نہیں ہو رہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ دن دیہاڑے ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہو سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) پیسوں کے لالچ میں سگے باپ اور سوتیلی ماں نے اپنی دس سالہ بیٹی کو پچاس سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردی رخصتی کے وقت پولیس کی کاروائی دلہا ،دلہن ، دلہن کاوالد اور دلہن کی سوتیلی والدہ کو حراست میں لے لیا تفصیل کے مطابق نواحی بستی سی پلاٹ بلال کالونی کے رہائشی محمد حسین نے اپنی بیوی سے مل کر اپنی 10سالہ بیٹی اقرا بی بی کو 327گ ب کے رہائشی شوکت علی ولد محمد حسن کو مبینہ طور پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں فروخت کردی، 22-09-2015کو حافظ مجاہد اقبال ولد اللہ دتہ امام وخطیب بلال مسجد سی پلاٹ بلال کالونی پیرمحل نے نکاح پڑھا اور محمد عارف نے نکاح کو رجسٹرار کیا نکاح نامہ میں دلہا کی عمر 30سالہ اور دلہن کی عمر 18سالہ درج ہے آج رخصتی کی جارہی تھی اور پولیس نے عوام کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دلہا ،دلہن ، دلہن کاوالد اور دلہن کی سوتیلی والدہ کو حراست میں لے لیا پیرمحل پولیس نے دلہا اوردلہن کو عدالت میں پیش کردیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) چارہ کاٹنے والی مشین میں آکر خاتون کا ہاتھ کٹ گیا زخمی خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 323گ ب کی رہائشی خاتون زبیدہ بی بی گھر میں الیکٹرک ٹوکہ مشین میں چارہ بنا رہی تھی کہ اچانک اس کا دیاں ہاتھ مشین کے اندر چلا گیا جس سے اس کا ہاتھ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اسے فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی پیرمحل کے 18نومنتخب کونسلروں اور یونین کونسل نمبر71-72-79-80-81-82کے پانچ چیئرمین اور پانچ وائس چیئرمین اور36نومنتخب کونسلروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا تفصیل کے مطابق حلف برادری کی تقریب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل آفس کے سبزہ زار منعقد کی گئی نو منتخب18 کونسلروں سے ریٹرنگ آفیسر حافظ محمد نجیب نے ان سے حلف لیا۔حافظ نجیب نے خطاب کرتے ہوئے کہامیں تمام کونسلروں کو منتخب ہو نے پر مبارک باد پیش کرتاہوں مجھے پوری امید ہے کہ آپ پوری دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے ۔پیرمحل کی تعمیروترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے عوام کو بہترسہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسرنہ اٹھا نہیں رکھیں گے۔ حلف برادری کی دوسری تقریب گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری کالج فریدآباد میں منعقد کی گئی نومنتخب پانچ چیئرمینوں اور پانچ وائس چیئرمینوں اور36 کونسلروں سے ریٹرنگ آفیسر چوہدری نثار احمد نے ان حلف لیا جب کہ یونین کونسل نمبر80سے نومنتخب چیئرمین چوہدری ریاض الحق اور وائس چیئرمین سمیع اللہ چوہدری کا الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔ حلف برادری کی تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی چوہدری نثار احمد نے کہاکہ عوام نے آپ کو اپنے مسائل کے حل کے لئے منتخب کر کے یہاں بھیج ہے آپ لوگوں پوری دل جمائی کے ساتھ عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔،جس میں مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت ،،حلف اٹھانے کے بعد نومنتخب امیداورں کو مبارکبادیں پیش کی گئی۔

Pirmahal

Pirmahal

Pirmahal

Pirmahal