پیرمحل کی خبریں 25/1/2016

khalid waraich

khalid waraich

پیرمحل (نامہ نگار) دوکس ڈاکو موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار دیہاتیوں نے پیچھا کیا تو ڈاکوں نے قریب جنگل میں پناہ لے کر فائرنگ شروع کردی دیہاتیوں اورڈاکوں کے درمیان تبادلہ دونوں ڈاکو گرفتار تفصیل کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوںنے چک نمبر 728گ ب کے رہائشی امجد علی نامی شخص سے موٹرسائیکل چھین کر فرارہونے لگے تو دیہاتیوںنے ڈاکوئوں کا تعاقب شروع کیا تو ڈاکو جنگل بھسی میں داخل ہوکر فائرنگ کرنے لگے پولیس کی بھاری نفری اطلاع پاکر پہنچ گئی پولیس نے دونوں ڈاکوئوں کا گھیر اڈال کر گرفتار کرلیا پولیس ڈاکوئوں کا نام صیغہ راز میں رکھے ہوئے ہیں گرفتار ملزمان سے سنگین نوعیت کی وارداتوں کے انکشاف کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں ناکہ اسلحہ کے زور پر رجانہ روڈ پر موضع کوئل کلاں کے قریب ناکہ لگاکر متعدد کارسواروں اور مسافروں سے نقدی رقم ، موبائل فونز لوٹ کرفرار تفصیل کے مطابق رات کے وقت تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے موضع کوہل کلاں رجانہ روڈ پر ناکہ لگاکر آنے جانے والے کارسواروں اور موٹرسائیکل سواروں سے نقدی موبائل فون چھین لیے اور فرارہوگئے پولیس نے اطلاع پر راستوں کی ناکہ بند ی کردی مگر مسلح ڈاکو چھینے گئے مال سمیت فرارہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) فوزیہ وڑائچ انشاء اللہ ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی متوقع چیئرمین ہوں گی مقامی ممبران اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کی بھی آشیر باد حاصل ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیاسی بو نے ہمارا راستہ نہیںروک سکتے ان خیالات کا اظہار گوجرہ سے قومی اسمبلی کے رکن چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے صحافیوں رانامحمداشرف راناشاہدالرحمن کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمیں چوہدری اسدالرحمن MNAکے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی سید قطب علی شاہ المعروف علی بابا ،نازیہ راحیل اور عبدالقدیر اعوان کی بھرپور حمایت کے ساتھ ساتھ پارٹی قیادت کی طرف سے بھی گرین سگنل مل چکا ہے الحمداللہ ہمارے پاس مطلوبہ تعداد بھی پوری ہے جنہیں وقت آنے پر شو کر دیا جائے گا واضح رہے فوزیہ وڑائچ ممبر قومی اسمبلی خالد جاوید وڑائچ کی اہلیہ ہے جو ضلع بھر میں واحد خاتون منتخب چئیر مین یونین کونسل ہیں جو برا ہ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر میدان سیاست میں اتری ہے موصوفہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والی خاتون ہیں اور بڑی تیزی کے ساتھ ضلع کی سیاست میں اپنی جگہ بناء رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) پاکستان امیروں کیلئے نہیں بنا بلکہ اس پر غریبوں، مزدوروں، بیوائوں، یتیموں، ریڑھی بانوں، مزدوروں اور کسانوں کا بھی حق ہے امعاشی و اقتصادی بدحالی کو روکنے ملک کے استحکام اور پائیدار امن کیلئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ان خیالات کا اظہار نعیم اخترجانباز صدر لیبر پاکستان لیبر اتحاد یونین نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہاپاکستان کی سلامتی وبقاء میں ہی ہماری بقاء ہے ملک معاشی واقتصادی طور پر مسائل سے دوچار ہے ایسی صورتحال میں الزام تراشی کے بجائے ملک کو آگے کی طرف لیجانے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی جانب حکومت اور تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں عملی کردار ادا کریں ۔ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ماحول کو ناصرف سازگار بنانا ہوگا بلکہ یکجا ہوکر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے یک زبان ہونا ہوگا سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا جائے تو یقیناملک میں انقلاب لایا جاسکتا ہے ۔ بیرونی قوتوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ پرامن ومستحکم پاکستان ہی خطے کی ترقی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جمہوریت کو مضبوط وتوانا کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کو ہر حال میں ممکن بنائے کیونکہ پائیدار جمہوریت میں ہی ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ میں دن بدن ہوتے اضافے نے حکومتی کارکردگی کاپول کھول دیا ہے ایک طرف بجلی عوام کو میسر نہیں تو دوسری جانب آئے روز بلوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ان خیالات کا اظہارسیٹھ شبیر عبداللہ ہوشیار پوری راہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا بجلی کی لوڈشیڈنگ میں دن بدن ہوتے اضافے نے حکومتی کارکردگی کاپول کھول دیا ہے ایک طرف بجلی عوام کو میسر نہیں تو دوسری جانب آئے روز بلوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے توانائی بحران پرحکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے صنعتی یونٹس مکمل طور پر بند ہوچکے ہیںبے روزگاری نے غریب مزدوروں کے گھروں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔فاقوں کی بدولت پاکستان میں خود کشیوں کارجحان تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم پتھرکے دور میں رہ رہوں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔مہنگائی کاجن بے قابو ہونے سے اشیاء خوردونوش کی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔۔جب تک متوسط قیادت کوآگے آنے کاموقع نہیں فراہم کیا جاتاتب تک ملک وقوم کودرپیش مسائل کاقلع قمع ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسیوں کی بدولت حکومت ڈیڑھ سال میںہی اپنی مقبولیت کھوچکی ہے۔جاگیرداروں،وڈیروں اور سرمایہ داروں نے ملکی وسائل پر قبضہ کررکھاہے پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت پر تنقید کرنے والے آج کس منہ سے غریبوں کے منہ سے آخری نوالہ تک چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔