پیرمحل کی خبریں 12/9/2016

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل ( نامہ نگار) عید الضحیٰ کے موقع پر شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں و دیگر فضلات بروقت اٹھانے اور منتقل کرنے کے لیے بلدیہ پیرمحل نے ”عید صفائی پلان” کو حتمی شکل دے دی ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب نے ہمراہ چیف آفیسر طارق کمبوہ عید کے ایام میں صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اکٹھا کرنے اور بہترین طریقے سے منتقل کرکے تلف کرنے کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات پر آگاہی بیان میں کیاانہوںنے کہا عید الضحیٰ کے تینوں ایام میں تمام افسران اور سینیٹری سٹاف کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی ورکرز اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیںگے عید قربان کے موقع پر شہر بھر میں26 سے زائد آلائش سنٹر قائم کردیے گئے ہیں شہر کی دویونین کونسل کے لیے الگ الگ پوائنٹ بنادیے گئے جہاں پر سینیٹری انسپکٹر کے علاوہ ورکرز عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گے ۔جانوروں کی آلائشیں و دیگر فضلات کوبروقت اٹھانے اور منتقل کرنے کے لیے نان تحصیل ہیڈکوآرٹر کی گاڑیوں کے علاوہ دو اضافی گاڑیاں بھی کرائے پر حا صل کی جا رہی ہیں تاکہ جانوروں کی باقیات کو صحیح طریقے سے زمین میں دفن کیا جا سکے عوامی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالہ کے لیے کنٹرول روم 13تا15ستمبر 2016کو 24گھنٹے کھلا رہے گا اور ہیلپ لائن046-3361421 مکمل طور پر متحرک رہے گی جہاں بلدیہ پیرمحل کے ملازمین چوبیس گھنٹے لوگوں کی خدمت کے لیے موجود رہیں گے چیف آفیسر طارق کمبوہ نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کی اولین ترجیح جانوروں کی آلائشیں بروقت منتقل کرکے لوگوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے ہر طرح کی سہولیات کو بروئے کار لایا جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) عید الضحیٰ مسلمانوں کو ایثار ومحبت اور قربانی کا درس دیتی ہے۔اس موقع پر ہمیں بحیثیت مسلمان اپنے غریب ناداراور مستحق بھائیوں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار الطاف حسین شہزاد ضلعی صدر پیس اینڈ جسٹس کونسل پاکستان نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا عیدا لضحیٰ کا مقصد صرف جانوروں کی قربانی کرنا نہیں بلکہ اصل مقصد اللہ تعالیٰ کی راہ میں اُس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے کا عہد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ اسلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اپنے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ اسلام کو ذبح کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا اسی طرح ہمیں بھی اسلام کی سربلندی کے لیے ہر وقت اور ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا چاہیے انہوںنے کہا بحیثیت مسلمان اپنے غریب ناداراور مستحق بھائیوں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) بلڈپریشر عارضہ قلب کے مریض قربانی کے گوشت کو اعتدال سے چبا کر کھائیں قربانی کے جانور کا گوشت ذبح ہونے کے چند گھنٹے بعد استعمال کریں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر معروف معالج نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا صحت مند افراد کیلئے دن بھر میںسو گرام گوشت کا استعمال نقصان دہ نہیں جبکہ اس سے زیادہ مقدار نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔گوشت کو نقصان دہ یا غیر نقصان دہ سمجھنے کی بجائے یہ سمجھنا زیادہ اہم ہے کہ غیر متوازن غذامرض اور متوازن غذا صحت کی علامت ہے عید الاضحیٰ کے موقع پر گوشت کھانے میں بے اعتدالی اور غیر محتاط رویہ اختیار کرنے کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔گوشت کے بکثرت استعمال سے بد ہضمی ‘ڈائریا’پیٹ درد’بخار جیسی شکایات تو فوری ظاہر ہو جاتی ہیں لیکن ہائی بلڈ پریشر’آرتھرائٹس’امراض قلب’کینسر جیسی امراض کافی عرصہ بعد وقوع پذیر ہوتی ہیں۔زیادہ گوشت کا استعمال دیگر امراض کے ساتھ ساتھ کیلشیم کی کمی کا باعث بنتا ہے۔کیلشیم کی کمی سے ہڈیاں ہلکی اور بھر بھری ہو جاتی ہیں جس سے فریکچربا آسانی ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ گوشت زیادہ کھانے سے وزن بڑھتا ہے’پیٹ بڑھنے سے پیٹ کے نیچے لبلبہ ڈی پریس ہوتا ہے جس کے نتیجے میں انسولین بننے کی رفتار کم ہوکر خدانخواستہ شوگر ہو سکتی ہے گوشت اللہ تعالیٰ کی نعمت اور عید قربان کا تحفہ ہے۔جس کا اعتدال کے ساتھ استعمال پروٹین کی کمی پوری کرتا ہے اور خون میں سرخ خلئے بناتا ہے۔ گوشت کے استعمال کے ساتھ ساتھ موسمی پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی کرنا چاہئے تاکہ غذا متوازن ہو سکے ۔گوشت کے پکوانوں میں مصالحوں کا استعمال کم سے کم کریں۔گوشت ہضم کرنے کیلئے کولڈ ڈرنکس کا استعمال سخت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) عیدالضحی تمام مکتبہ فکر کے لیے لوگوں کے لیے یکساں اہمیت کاحامل تہوار جس میں محبت ایثار سمیت قربانی کاعظیم فلسفہ موجود ہے موجودہ حالات کے پیش نظر عیدا لضحیٰ کے موقع پر امن وامان کے لیے قیام کو یقینی بنانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے عیدا لاضحی کے موقع پر اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھنی چاہیے تاکہ خوشی کے اس پر مسرت موقع پر کسی قسم کے بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجاسکے دہشت گرد نہ صرف انسانیت کے دشمن ہے بلکہ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے ہر وہ کام جس سے بگاڑ پیدا ہو ان دہشت گردوں کے مقاصد میں شامل ہے جس کو ہم آہنگی اور مذہبی رواداری سے منظم انداز میں ناکام بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) عوام کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے عیدالاضحی کے موقع پر دن رات موثر گشت اور جوانوں کی ڈیوٹیوں کے پیش نظر شہریوں کو عبادات سمیت تحفظ کا بہترین ماحول فراہم کیے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہارمحمدرزاق ایچ اوتھانہ پیرمحل نے صحافیوں سے تعارفی نشست میں کیا انہوںنے کہا کہ ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایات پر عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تھانہ کو دارالامن اور مجرموں کے لیے دارالاصلاح کا عملی نمونہ بنادیا ہے جہاں پر کسی بے گناہ شخص کو کسی صورت میں مقدمات نہیں پھنسایاجاسکتا ہے انہوںنے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع نہیں کیا جاسکتا ہے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے صحافیوں اور سیاسی سماجی تنظیموں اور معاشرہ کے ہرفرد کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کرنا ناگزیر ہے پولیس کا کام عوام کے جان ومال کی حفاظت اور شہریوں کو عملی تحفظ دینا ہے جس کے لیے ہروقت کوشاں ہے کسی بھی شہری کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو انصاف کی دروازے تک فراہمی کے لیے سائل کی دہلیز تک جانے کا عزم کیے ہوئے ہیں