پیرمحل کی خبریں 25/12/2016

Visit

Visit

پیرمحل (نامہ نگار) جعلی جوس فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب کی ہدایا ت پر محمد اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر نے ارباب جنرل سٹور اروتی کو چیک کیا دوران چیکنگ Like Pure مینگو جوس کا نمونہ برائے تجزیہ لیبارٹری بھجوایا جو رپورٹ موصول ہونے پر غیر معیاری ثابت ہوا ہے جس پر مالک محمد شریف کے خلاف مقدمہ درج ہوا 23پنجاب پیور فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 امینڈنٹ 2016 کے تحت تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروا دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )دوخواتین کو حرام کاری کی نیت سے اغواکرنے پر مقدمات درج تفصیل کے مطابق چک نمبر670/11گ ب کے رہائشی ظفراقبال کی بیٹی سجل بی بی بعمر16سال کو دلاور وغیرہ بسواری کار اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے لے گیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ365.Bت پ مقدمہ درج کر لیا چک نمبر741 گ ب کے رہائشی محمد ضمیر کی جواں سال بیٹی مسما صبا پروین کو محمد اسلم وغیرہ نے بسواری سوزوکی اسلحہ کے زور پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ برائے زناحرام کاری اغوا کرکے لے گیا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 496Aت پ مقدمہ درج کرلیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار )غفلت لاپرواہی سے ٹریکٹر ٹرالی چلانے پر مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ظفرخاں سندھیلیانوالی کی طرف سے ٹریکٹر ٹرالی نہایت تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے چلا کر آرہا تھاکہ گلزاراحمد ASI/PHP نے بھسی روڈٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرکے زیر دفعہ 279 ت پ مقدمہ درج کرلیا
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) اے سی پیرمحل کا تحصیلدار پیرمحل اور چیف آفیسر اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس کادورہ ڈینگی کے تدار ک کے لیے نگرانی میں سپرے کروایا تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ہمراہ چوہدر ی منظر حفیظ تحصیلدار ،، طارق جاوید چیف آفیسر رانا اختر علی ہیلتھ انسپکٹر کے ہمراہ تحصیل کمپلیکس کاد ورہ کرکے زیر تعمیر تمام بلڈنگ ہائے میں ڈینگی کے تدارک کے لیے محکمہ صحت کی نگرانی میں سپرے کروایا تحصیل کمپلیکس کی جلد سے جلد تعمیر کے لیے ایکسیئن اور ٹھیکیدار کو ہدایات جاری کی
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ اقلیت کو بھی مذہبی آزادی فراہم کیے ہوئے ہے ہر تہوار پر مسلمان مسیحی بھائیوں کی خوشی غمی میں برابر کے شریک ہوتے ہیں خوشیوں کے ان لمحات میں مسیحی بھائیوں کو کرسمس میں حقیقی خوشیاں مبارک ہوان خیال کا اظہار رانا شاہدا لرحمن صدر پریس کلب پیرمحل نے کرسمس کے موقع پر ہمراہ رانامحمد اشرف جنرل سیکرٹری ، میاں اختر علی سرپرست اعلیٰ ، میاں اخترحسین نائب صدر نے ہمراہ عہدیداران ممبران پریس کلب پیرمحل کے کرسمس کے موقع پر تہنیتی پیغام میں دیا انہوںنے کہا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی سے مسیحی بھائیوں اور مسلم برادری میں محبت بھائی چارہ کا فروغ پاتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار) نوعمراناڑی رکشہ ڈرائیور شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے انتظامیہ کی سردمہری کے باعث اکثر رکشے وارداتوں میں استعمال ہونے لگے تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور اردگرد کے چکو ک کو جانے والے موٹر سائیکل رکشے جنہیں نوعمر اور اناڑی ڈرائیور چلا رہے ہیں جنہیں ڈرائیونگ کی ذرا بھر بھی سوجھ بوجھ نہ ہے جو کہ نہ صرف اپنی جانیں ہتھیلی پرلیے پھرتے ہیں بلکہ شہریوں کے لیے ملک الموت ثابت ہورہے ہیں پیرمحل شہر سے ارد گرد کے چکوک کو جانے والے اکثر موٹرسائیکل رکشوں میں چوری شدہ موٹر سائیکل استعمال ہورہے ہیں جوکہ انتظامیہ کی سردمہری کا نتیجہ ہے جب بھی کسی افسرنے ان موٹرسائیکل رکشوںکے خلاف کاروائی کی نادیدہ ہاتھوں نے کاروائی کو رکوادیا چوہدری محمد اسلم تاج سماجی شخصیت ،نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاکہ تمام موٹرسائیکل رکشوں کی جانچ پڑتال کی جائے اور نوعمراورکم سن ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی جائے جوکہ چلتی پھرتی موت ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 AC Crusmis

AC Crusmis

پیرمحل ( نامہ نگار ) ٹی ایم اے پیرمحل اور چوہدری خالدسردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کے اشتراک سے پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پر نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کے سبزہ زار میں کرسمس ڈئے کے حوالہ سے کیک کاٹا گیاجس میں حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سمیت رانانوا زخان ، چوہدری خالد سردار چیئرمین ، چوہدری سلطان احمد وائس چیئرمین ،طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر ، چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار پیرمحل ماسٹر بشیر گل سمیت کثیر تعداد میں مسیحی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے کہا کہ دین اسلام تمام مذاہب کے پیرو کاروں کے حقوق پورے کرنے اور محبت دینے کا درس دیتا ہے ، مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے کرسمس بازار قائم کئے ہیں اور ہمیشہ کی طرح کرسمس ڈے پر مسیحی نادار بلدیہ ملازمین میں راشن گفٹ تقسیم کررہے ہیں تاکہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں کا خیال رکھا جائے اس موقع پر بلدیہ پیرمحل کے مسیحی ملازمین میں راشن گفٹ تقسیم کیے گئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) حکومت کاشتکاروں کا استحصال بند کروائے شوگرملز مالکان کی طرف سے دوسال سے گنے کی پے منٹ دلوائے اور فی من گنے کی کٹوتی کا سلسلہ بندکروائے ان خیالات کا اظہا رممتازدولتانہ ضلعی صدر انجمن کاشتکار ، غلام شبیر وڑائچ ضلعی راہنما نے پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا کمالیہ شوگر ملز سمیت پنجاب میں ہر جگہ پر شوگر ملز مالکان نے کاشتکاروں کے اربوں روپے دبا رکھے ہیں اور دھڑلے سے کاشتکاروں کا استحصال کیا جا رہا ہیں اب کاشتکا ر اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسان بورڈ کے پلیٹ فارم پر کھڑے ہو چکے ہیں ہر سیاسی پارٹی شوگر ملز مافیا کے شکنجہ میں ہے یہی وجہ ہے کہ ابھی تک گنے کی ادائیگیاں نہیں ہو سکی پنجاب حکومت اگر لیپ ٹاپ سکیم کی آڑ میں 32 ارب اور نوجوانوں کو 100 ارب روپے دے سکتی ہیں تو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حییثت رکھنے والے زراعت کے شعبہ سے منسلک افراد کو صرف چھ ماہ کے لیے بلا سود قرضے دے تو ہمارا نوجوان خود لیپ ٹاپ خرید لے گاہمارا مطالبہ ہے کہ کاشتکاروں کے تمام بقایا جات فی الفور ادا کیے جا ئے 17 فیصد جی ایس ٹی کا خاتمہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کاشتکاروں پر 5 فیصد زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے بلوچستان کی طرح پنجاب میں بھی ٹیوب ویلوں کے فلیٹ ریٹ بھی بحال کیے جائے گندم کی فصلات کے لیے بلا سود قرضے دینے کے ساتھ فصلات کے لیے سپورٹ پرائس کا اعلان کیا جائے دھان کے کاشتکاروں کے ساتھ پانچ ہزار فی ایکڑ سبسڈی کا وعدہ پورا کیا جائے کھاد بیج اور اسپرے پر جی ایس ٹی ختم کیا جائے شوگرملزمالکان کی طرف سے فی من گنے کی خرید میں کٹوتی کا سلسلہ بند کروایاجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) صحافت ریاست کا چوتھا ستون مگر قلم قرطاس کا مزدور آج بھی رضاکار انہ کام کرنے پر مجبور ہے نسل درنسل اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے باوجود علاقائی صحافی مزدو ر جیسے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہے ریاست کے چوتھے ستون کی بنیادی اکائی کے حقوق سلب کرنا ظلم وزیادتی کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہاررانا غلام سروربابرمرکزی صد رجرنلسٹ ایکشن کونسل پاکستان نے پریس کلب پیرمحل میں منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا میڈیا اداروں میں کارکن صحافیوں کو عارضی کنٹریکٹ پر رکھا جاتا ہے جبکہ علاقائی صحافیوں کے لیے کنٹریکٹ تودور کی بات انہیں اعزازی طورپر بھرتی کرکے حالات کے رحم کرم پر چھوڑدیاجاتاہے انہوں نے کہا کہ علاقائی صحافی کی کم ازکم تنخواہ ایک مزدور کے برابرطے ہونے سے نہ صرف زردصحافت کا خاتمہ ہوگا بلکہ ریاست کا چوتھا ستون بطور صنعت ابھر کر اہم مقام حاصل کرلے گا انہوںنے علاقائی صحافیوں کو قلم قرطاس کی حرمت کے لیے متحد ہوکر کام کرنے کا عندیہ دیا اس موقع پررانامحمدا شرف ، رانا عبدالوحید خان نسیم چیئرمین ، رانا شاہد الرحمن وائس چیئرمین ، محمد سلیم گل نائب صدر ، رانا ارشاداحمد سمیت کثیرتعداد میں صحافیوںنے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) شوگرکین (ڈویلپمنٹ) سیس پروگرام کے تحت تعمیر کی گئی پیرمحل کمالیہ روڈ پر جگہ جگہ پڑنے والے گڑوں کو مرمت کیاجائے تفصیل کے مطابق پیرمحل کمالیہ روڈجس پر کمالیہ شوگر ملزموجود ہے جس میں ضلع بھر سے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں آتی جاتی ہے اور شوگر کین (ڈویلپمنٹ)کی مد میں کسانوں زمینداروں سے فی من ایک روپے کے حساب سے کٹوتی کی جاتی ہے اس طرح ہر سیز ن میں کروڑوں روپے سڑک کی تعمیر کے سلسلہ میں جمع ہوجاتے ہیں مگر عرصہ دراز سے پیرمحل تاکمالیہ روڈ جوکہ سیم کے باعث جگہ جگہ سے بیٹھ جانے کے باعث خطرناک حالت میں ہوچکی ہے جبکہ اس کے ارد گرد مٹی نہ ہونے کے باعث سڑک پرجگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہے جس سے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں سماجی فلاحی تنظیموں نے ڈویژنل کمشنر سے اپیل کی شوگرکین (ڈویلپمنٹ) سیس پروگرام کے تحت پیرمحل کمالیہ روڈ پر جگہ جگہ پڑنے والے گڑوں کو مرمت کیاجائے تاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کو ٹوٹ پھوٹ سے بچایا جا سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل(نامہ نگار )محکمہ صحت او رفوڈ کنٹرول اتھارٹی کی بے حسی خالص دودھ کا حصول عوام کیلئے خواب بن کر رہ گیا ہے کریم نکلواکر دودھ میں جراثیم ملا پانی اوریوریا کھاد ملاکر من مانے ریٹس پرفروخت کرکے شہریوں کی صحت سے کھیلاجارہاہے شہری پیٹ درد جگر معدہ اور ہیپاٹائٹس کی بیماریوں میں مبتلا تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کے اردگرد سینکڑوں دیہات موجود ہے جہاں سے گوالے دودھ خرید کر علی الصبح نجی ڈیر ی فارم پر آجاتے ہیں وہاں پر کریم نکلواکر اس میں جراثیم ملے پانی کی کثیر تعداداور یوریا کھاد مکس کرکے مہنگے داموں دودھ عوام کو ترسیل کررہے ہیں مجبور عوام بے بس ہو کر یوریا کھاد اور جراثیم زدہ پانی ملے دودھ وصول کر کے خالص دودھ کی قیمت ادا کر رہے ہیں ، یہی حالات ہوٹلوںپر بھی ہیں ، ہوٹل مالکان کے مطابق دودھ میں اتنا زیادہ پانی ملایا جاتاہے کہ دہی بھی نہیں بنتا اس کے ساتھ ساتھ چائے بھی صحیح نہیں بنتی جس سے ہمارے گاہک کم ہو رہے ہیں ، مگر خالص دودھ ہمیں نہیں مل رہا جس گوالے سے شکایت کریں وہ دوسرے روز ہمیں دودھ نہیں دیتا جس سے ہمیں بہت بڑا نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے سماجی فلاحی ، عوامی حلقوں نے ذمہ دار افسران سے اپیل کی ہے کہ دودھ کی کوالٹی چیک کی جائے اور عوام کو خالص دودھ فراہم کرنے کے لیے ڈیری فارم کو بندکروایاجائے جبکہ دودھ کو حفظان صحت کے مطابق چیک کروانے کا بندوبست کیا جائے کیونکہ دودھ میں جراثیم ذدہ پانی اوریوریا کھاد ملانے سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں عوام کو ان موذی امراض سے بھی بچایا جائے ، گوالوں کی رائے کے مطابق ہم جہاں سے دودھ خریدتے وہاں سے ہی پانی کی ملاوٹ ہوتی ہے ، ہم خود زیادہ پانی نہیں ملاتے دودھ سے نکالے گئے کریم میں شکر اور نمک کی مقدار شامل کی جاتی ہے تاکہ کریم کا ذائقہ برقرار رہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار ) ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانوں کی بھر مار ناقص اور غیر معیاری گھی، باسی سبزیاںاور سستا مضر صحت گوشت پکنے لگا لوگ پیٹ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے حکام بالا نوٹس لے۔ تفصیل کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیرمحل کے درجنوں ہوٹلوں پر انتہائی غیر معیاری گھی، پرانی اور باسی سبزیاں, سستا اور انتہائی مضر صحت جانوروں کے گوشت پکائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ہوٹلوں کے مالکان نے من پسند قصابوں سے ٹھیکہ کر رکھا ہے اور بیمار جانوروں کا گوشت انتہائی سستے داموں مہیا کرتے ہیں اور گوشت کڑاہی میںمضر صحت مصالحے جات ڈال کر تیز کر دیتے ہیں جس سے مضر صحت گوشت کالا اور گوشت میں بو رہ جاتی ہے۔ مضر صحت گوشت انسانی جانوں کے لئے خطرناک ثابت ہوتا ہے شہریوں نے اس سلسلے میں حکام بالا محکمہ صحت، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری کاروائی کامطالبہ کیا