پیرمحل کی خبریں 1/1/2017

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے چیئرمین چوہدری خالد سردار وائس چیئرمین چوہدری سلطان احمد نے حلف لے لیا تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے نومنتخب چیئرمین چوہدری خالد سرداراور وائس چیئرمین چوہدری سلطان احمد سے پروقار تقریب میں حلف لیا اس موقع پر چوہد ری اسدالرحمن ایم این اے اور پیر قطب علی شاہ ایم پی اے پیر سید اختر عباس کرمانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل ، محمد صدیق پیار ا سابق تحصیل نائب ناظم سمیت میونسپل کمیٹی پیرمحل کے منتخب کونسلرز ، یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کونسلروںسمیت مسلم لیگ ن کے عہدیداران سیا سی سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر نومنتخب چیئرمین چوہدری خالد سردار نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا عوامی خدمت میرا طرہ امتیاز ہے سیاست کو عبادت سمجھ کررہے ہیں اپنی روایت کو جاری ساری رکھیں گے میں اپنے قائد میاں محمدنوازشریف ، میاں شہبازشریف، رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن، ایم پی اے سید قطب علی شاہ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے راہنماں کی مدد اور راہنمائی سے پیرمحل شہر کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کا لیگی قیادت پر اعتماد کااظہار ہے۔انہوں نے کہاکہ پیرمحل کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے۔ ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور اصولوں کی پاسداری کی روایات کو قائم رکھا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل ( نامہ نگا ر) پنجاب حکومت کا عوام کو سستی اور معیاری اشیا فراہم کرنے کاوعدہ بڑے شہروں کی طرح پنجاب حکومت پیرمحل میں منگل بازار اوراتواربازارلگایاجائے نعیم اخترجانباز صدرپاکستان جانباز لیبر یونین پیرمحل تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے رمضان بازار کا ہر چھوٹے بڑے شہر میں انعقاد کیاجاتا ہے تاکہ صارفین ارزاں نرخوں پر معیاری اشیاء خرید سکیں رمضان گذرتے ہی یہ سلسلہ بڑے شہروں میں توجاری رہتاہے مگر چھوٹے شہروں میں انتظامیہ کی سردمہری سے صارفین دکانداروں کے رحم وکرم پر چھوڑدیے جاتے ہیں بڑے شہروں میں اتوار بازار ،منگل بازار لگائے جاتے ہیں مگر چھوٹے شہر وں میںاتوا ربازار منگل بازارنہ ہونے سے صارفین سخت مسائل کا شکار ہے پاکستان جانباز لیبر یونین کے عہدیداروں نعیم اخترجانباز صدر، راجہ نذیر احمد جنرل سیکرٹری ، عمران بلوچ نائب صدر ، یونس راہی سیکرٹری اطلاعات نشریات ،نورماہی جائنٹ سیکرٹری ، فنانس سیکرٹری سیٹھ عامر مقبول صدیقی نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور پیرمحل لاری اڈا کے قریب تاج پارک میں اتوار بازار ،منگل بازا رلگائے جائیں تاکہ شہروں کو سستی اور معیاری اشیاء ملنے کے ساتھ ریڑھی چھابڑی فروشوں کو روزگار مل سکے۔