پیر محل (میاں اسد حفیظ سے) میونسپل کمیٹی پیرمحل میں مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب کونسلر وں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیاگیا تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل میں مسلم لیگ(ن) کے نومنتخب کونسلرو ں کے اعزاز میں چوہدری خالدسردار سابق ضلعی نائب ناظم کی رہائش گاہ پرعشائیہ کا اہتما م کیا گیاعشائیہ میں چوہدری خالدسردار، چوہدری سلطان احمد، رفیق ننھا، چوہدر ی عبدالغفار، رضا حسن گڈو،چوہدری مشتا ق احمد، نذیر احمد ٹھیکیدار، منیر احمد ،سید مقبول حسین شاہ ، عمرحیات طوطی نے شرکت ،میونسپل کمیٹی کے متوقع چیئرمین کے امیدوار چوہدری خالد سردار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیرمحل میں مسلم لیگ(ن) کی جیت پر شہریو ں کا شکریہ اداکرتے ہیں ۔ پیرمحل میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی دراصل عوام کی فتح ہے۔میاں محمد نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف، چوہدری اسد الرحمن کی قیادت میں پیرمحل میں ترقیاتی کام کا جال بچھا دیئے گئے ، میونسپل کمیٹی پیرمحل میں مسلم لیگ(ن) کا چیئرمین ہوگاہماری جیت سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ۔انشااللہ پیرمحل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مسلم لیگ(ن) کے ہی چیئرمین بنا ئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) بلدیاتی الیکشن میں میونسپل کمیٹی پیر محل میں کامیاب ہو نے والے تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، عوامی ورکرز پارٹی اور آزاد ممبران نے گروپ تشکیل دے دیا تفصیل کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں میونسپل کمیٹی پیرمحل میں کامیاب ہو نے والے تحریک انصاف کے محمد اسلم مجاہد، حاجی محمد شریف ، عابد شریف ، جماعت اسلامی کے ملک کوکب رشید، عوامی ورکرز پارٹی کے بشیر احمد رحمانی ،آزاد امیدوارجن میں حافظ عبید ارشد، کاشف جان ،اقبال بالونے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے چیئرمین کے لئے اپنا گروپ تشکیل دے دیا ہے محمد اسلم مجاہد نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) کے خلاف مضبوط اپوزیشن کا کردار اداکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ہمارے خلاف افوائیں پھیلائی جارہی ہیں کہ ہم سے کچھ کونسلر ز مسلم لیگ میں شامل ہورہے ہیں جوکہ سراسر جھوٹی اور بے بنیاد خبریں ہیں ، انہوں نے کہاکہ سیاست میںکوئی چیز بھی حرف آخر نہیں ہو تی ہیں میونسپل کمیٹی میں ہم بھرپور طریقہ سے اپوزیشن کا کردار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) پی 89 میں ضمنی الیکشن کے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ، ریٹرنگ آفیسر ، اسسٹنٹ ریٹرنگ تعینات کردیا گیا تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستا ن کے نوٹیفکیشن کے مطابقریجنل الیکشن کمشنر لاہور طاہر منصور خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد کامران حسین کو ریٹرنگ آفیسر ، اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل فاروق زاہد کا اسسٹنٹ ریٹرنگ آفیسرز تعینات کردیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) مرحوم ایم پی اے سید علی رضا شاہ کے صاحبزاد ہ سابق ایم پی اے سید حسین رضا نے ضمنی الیکشن لڑنے کااعلان کردیا تفصیل کے مطابق پی پی 89کے ضمنی الیکشن کے اعلا ن ہوتے ہی سیاسی حلقوں میں ہلچل میچ گئی ہے صلاح مشورہ شروع ہو گئے ، پی پی 89کے مرحوم ایم پی اے سید علی رضاشاہ کے صاحبزادہ سید حسین رضا شاہ نے اپنے باپ کی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا سید حسین رضا شاہ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تحصیل پیرمحل اور کمالیہ کے عوام کی میرے باپ دادا نے 70سترہ سال تک خدمت کی ہے ان کا ماضی سب کے سامنے ہے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میرے باپ کی وفات کے بعد خالی ہو نے والی سیٹ پر مجھے مسلم لیگ(ن) ٹکٹ دیاجائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) سید یوسف گیلانی کے بھانجے سید قطب علی شاہ العمروف علی بابا نے پی پی 89کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنے گروپ سے صلاح مشورہ شروع کردیا تفصیل کے مطابق پی پی 89میں ضمنی الیکشن کا اعلان ہو نے کے بعد دربار قطبیہ سندھیلیانوالی کے سجادہ نشین سید قطب علی شاہ العمروف علی بابا نے اپنے گروپ کے اہم لوگوں سے صلاح مشورہ شروع کردیاکہ وہ ضمنی الیکشن میں کسی پارٹی سے یا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں ۔اس سلسلہ میں آئندہ چند دنوں میں فیصلہ متوقع ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) سابق ایم پی اے مرحوم سید علی رضا شاہ کے بھانجوں کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،،جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش ،،فائرنگ و تشدد سے مرحوم ایم پی اے کی بیٹی اور ملازمہ سمیت تین افراد زخمی ، پولیس کا ڈی ایس پی کی قیادت میں ناصر نگر کے رہائشیوں پر علی الصبح وحشیانہ تشدد ، اہل علاقہ کا تھانہ اروتی پولیس کے خلاف شدید احتجاج مرحوم کی بیوہ اور سابق ایم پی اے حسین رضاکی وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ کی اپیل تفصیل کے مطابق پیرمحل کے نواحی قصبہ ناصر نگر پولیس لائن کا منظر پیش کر رہا ہے مرحوم کی رہائشگاہ جو کہ 25 ایکڑ پر محیط ہے مرحوم ایم پی اے سید علی رضا شاہ کی بیوہ شیم بی بی کے مطابق مرحوم کے بھانجوں علی حیدر سکنہ شاہ جیونہ جھنگ وغیرہ و دیگر مرد و خواتین نے مسلح آتشیں اسلحہ گھر میں گھس کر فائرنگ اورتشدد کرنا شروع کر دیا جس سے ان کی بیٹی ندا شاہ ، ملازمہ اور ملازم شدید زخمی ہو گئے اور گھر میں توڑ پھوڑ کی جس سے گھر میں کہرام مچ گیا ہم نے پولیس کو کال کی اس کو تو ڈی ایس پی سرکل کمالیہ پیرمحل رانا خالد رشید اور ایس ایچ او اروتی مہر احمد یار نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ناصر نگر بستی کا محاصر ہ کرلیا اور علی الصبح 4بجے کے قریب بستی کے مردوں ، خواتین ، بچوں پر وحشیانہ تشدد شروع کردیا اور ان کو تھانہ اروتی میں بند کردیا مرحوم کی بیٹیوں شاہ گل ، اور شاہ نے دنیا نیوز کو بتایا کہ مرحوم کے بھانجوں علی حیدر سکنہ شاہ جیونہ جھنگ وغیرہ و دیگر مرد و خواتین نے مسلح آتشیں اسلحہ گھر میں گھس کر فائرنگ اورتشدد کرنا شروع کر دیا انہوں نے کہاکہ مرحوم سید علی رضا شاہ کی وفات کے بعد ہم لاوارث ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے رشتہ دار جائیداد کو ہتھیانے کے لیے قبضہ کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں قتل کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں خدارا ء مرحوم کے دوست اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ہمیں تحفظ فراہم کرتے ہوئے انصاف فراہم کریں اور ہمارے گھر پر دھاوا بولنے والوں کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے ڈی ایس پی سرکل کمالیہ پیرمحل رانا خالد رشید سے موقف پوچھا تو انہوں نے کہا کہ حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نفری کا موجود ہونا ضروری ہے مخدوم علی رضا علاقہ کی معتبر اور دولت مند ہستی تھی جن کی وفات کے بعد جائیداد کے معاملات رشتہ داروں میں الجھ گئے ہیں جس کی نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے لہذا ہم نے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے تاکہ اپنی ریاستی ذمہ داری نبھا سکیں جب گھر پر حملہ کرنے والوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مقدمہ کے اندراج کے لیے جیسے ہی درخواست موصول ہو گی فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ کا اندراج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائیں گے ،، پولیس نے حالات پر قابو پانے کے لیے چوکیاں قائم کر رکھی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) تحصیل پیرمحل کی یونین کونسل 78 کے وارڈ نمبر1میں نمبردار کو ایک غریب محنت کش بیوپاری نے بلدیاتی الیکشن میں واضح اکثریت سے شکست دے دی تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل کی یونین کونسل نمبر78کے گائوں 685/26گ ب کے وارڈ نمبر1سے مشتاق احمد ولد علی محمدجو کہ آزاد امیدوارکی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے تھے جب کہ ان کے مدمقابل اسی گائوں کے بڑے زمیندار اور نمبردارچو ہدری نذرحسین بھی آزاد حیثیت سے میدان میں تھے مشتا ق احمد جوکہ گائوں کا قصاب اور جانوروں کی خریدوفروخت کا کام کرتا ہے اس نے الیکشن میں 762ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل جبکہ گائوں کے نمبردار کو 308ملے ۔محنت کش محمد مشتا ق نے نمبردار نذر حسین کو 494 کی واضح برتری سے شکست دی محمد مشتاق کی جیت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ عوام اپنے نمائندے عام لوگوں سے منتخب کرنے پر ترجیجی دیتے ہیں ۔ مشتا ق احمد کی جیت پر ہر کوئی پریشان اور حیران رہا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) میونسپل کمیٹی پیر محل کے وارڈ نمبر11کے مسترد ووٹوں کی دوبارہ گنتی مسلم لیگ(ن) کے جیتے ہوئے امیدوار کے ووٹوں میں دو ووٹ کا اضافہ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کے وارڈ نمبر11میں مسلم لیگ (ن) امیدوار چوہدری سلطان احمد نے 611ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری ارشد رسول نے 599ووٹ حاصل کئے تھے چوہدری ارشد نے ریٹرنگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کے لئے درخواست دی تھی جس پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی ریٹرنگ آفیسر حافظ نجیب کی نگرانی میں ان کے دفتر میں ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے چوہدری سلطان احمد کے ووٹوں میں مزید دو ووٹ کا اضافہ ہوگیا اس طر ح چوہدری سلطان احمد کے ووٹوں کی تعداد 613ہو گئی ہے گنتی مکمل ہو نے پرمسلم لیگ(ن) کے کارکنوں میں خوشی کی لہر ڈور گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 89 کے ضنمی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا تفصیل کے مطابق پی پی 89 سے مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے مخدوم سید علی رضا شاہ کے وفات ہونے کے بعد سیٹ خالی ہو ئی تھی جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے باقاعدہ شیڈول جاری ہے جس کے مطابق یکم اور دو دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرواجانے گئے سکڑونی 8اور 9دسمبر کو ہو گئی حتمی فہرست 18دسمبر کو آویزاں ہو گئی جبکہ پولنگ 6جنوری 2016کو ہوگئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) سڑکوں کے کنارے گہرے گڑھے موت کا پیغام بن گئے حکام خاموش پیرمحل کی سڑکوں پر گاڑیاں الٹنے سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیںتفصیل کے مطابق پیرمحل شہر و گردونواح میں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث کمالیہ روڈ، شورکوٹ روڈ،رجانہ روڈ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ روڈ،عبد الحکیم روڈ، درکھانہ روڈ کے کناروں پر گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں جو آئے روز حادثات کا سبب بن رہے ہیںسڑکوں پر گاڑیاں الٹنے کے نتیجے میں درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ گاڑیوں کے گڑھوں میں پھنسنے کے واقعات تو عام ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کے کناروں میں پڑنے والے گڑھوں کو بند کرنے اور سڑکوں کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں جبکہ فرائض میں غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) پیر محل مختلف حا دثا ت میں تین افراد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطا بق کمالیہ روڈ پر 18موڑ کے قریب دو مو ٹر سا ئیکلوں کی آپس میں ٹکر سے بہن عابدہ پروین بھا ئی منظور حسین ولد محمد جمیل شدید زخمی ہو گئے زخمیوں سول ہسپتال میں فوری طبی امداد دی گئی جبکہ دوسرا واقعہ میں چونگی نمبر 4 کے قریب سند ھیلیا نوالی روڈ پرٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اویس ولد عا بد حنیف زخمی ہوگا ٹریکٹر ٹرالی نزدیک ہی پرانے فرنیچر کی دکان پر چڑھ گئی جس سے ہزاروں روپے کا فرنیچر ضائع ہو گیا ڈرا ئیور ٹرالی ٹریکٹر چھوڑ کر موقع سے فرا ر میں میں کا میا ب ہوگا جبکہ زخمی کو سول ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) جیتنے والے امیدواروں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں،ڈیروں پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا تفصیل کے مطابق پیرمحل میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ختم ہو گیا،بڑی تعداد میں امیدواروں نے جس میں حصہ لیا۔جیتنے والے امیدواروں کی جانب سے جشن کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔جبکہ ہارنے والے امیدواروں کے دفاتر بند ہو گئے ہیں۔گلی محلوں میں ایک بار پھر ویرانی چھا گئی ہے۔جیتنے والے امیدواروں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔جبکہ ان کے دفاتر اور ڈیروں پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بند ھا ہوا ہے۔ جبکہ ہارنے والے امیدواروں کے ڈیرے مایوسی کے باعث ویران ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) ووٹرزاور سپورٹرزکے مشکو ر ہیں ، عوام کے اعتماد کو کھبی ٹوٹنے نہیں دونگا ان خیالات کاظہار نومنتخب چیئرمین یونین کونسل 70چوہدری عرفان الحسن نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے ووٹرزاور سپورٹرزکے مشکو ر ہیں، جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرینگے ، میرا مشن لوگو ں کی خدمت کرنا ہے ، جس پر میں کو ئی سمجھوتہ نہیں کر وں گا لوگو ں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر نے کی کوشش کروں گا ، عوام کے اعتماد کو کبھی ٹوٹنے نہیں دوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے وارڈ نمبر 18سے کامیاب آزاد امیدوار مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے سے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے چیئرمین کے امیدوار کی کامیابی یقینی ہو گئی تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کے وارڈ نمبر 18سے آزاد مشتا ق احمد کو ریلی کی شکل میں خالد سردار کے ڈیرہ پرلایا گیاجہاںپر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑاڈال کر استقبال کیا گیا پھولوں کی ہار پہنائے گئے جہاں پر خطاب کرتے ہوئے مشتا ق احمد نے مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو نے اعلان کیا اور کہاکہ میں غیر مشروط طور پر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوا ہوں اس موقع پر سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالد سردار، چوہدری سلطان احمد ، چوہدری امان اللہ، اسرار احمد پھلوری ، میاں اسد حفیظ ، چوہدری ارشد سردار بھی موجود تھے مشتا ق احمد کے مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو نے سے میونسپل کمیٹی پیرمحل میں چیئرمین کی کامیابی یقینی ہو گئی میونسپل کمیٹی پیرمحل کے 18وارڈ میں سے مسلم لیگ(ن) کے 9امیدوار کامیاب ہو ئے تھے مشتا ق احمد کے شامل ہو نے کل تعداد 10ہو گئی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) دنیا نیو ز اور روزنامہ فیصل آباد کے بیورو آفس پر حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کاا ظہار پریس کلب پیرمحل کے عہدیداروں جن میں محبوب اختر خان ، میاں اسد حفیظ، میاں باسط حفیظ ، سعد الدین و دیگر نے کہاکہ دنیا نیوز کے بیورو آفس پر حملہ سچ کو دبانے کی کوشش ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیاجائے