پیرمحل کی خبریں 20/1/2016

Protest

Protest

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) رجانہ روڈ پر گرائی جانے والی 116 دکانوں کے متا ثرین کا اہم اجلاس رجانہ روڈ پر منعقد ہوا جس کی صدرات اسرار احمد پھلوری نے کی خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کے نوٹس پر ہماری دوکانیں گرا کر ہمارے خاندانوں کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے ہم نسل درنسل مسلم لیگی تھے، ہم پر ہماری ہی حکومت نے یہ طلم وستم ڈھا یا ہے میں اب پارٹی چھوڑ چکا ہوں اور ہمارے تمام ساتھیوں کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں ہر حا ل میں فی الفور کوئی نئی جگہ متبادل فراہم کی جائے سب متاثرین نے مل کر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ اپنے حق کے لئے آواز بلند کرے گی اپنا حق حاصل کرنے کے لئے جہاں تک ہو سکے جائیں گے ہمارا حق نہ ملا تو ہم اپنا حق چھین بھی سکتے ہیں تمام متاثرین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تمام سیاستدانوںنے بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے ہم اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ تے ہیں ہمیں بے زورگار کیاگیا ہے ہمارا حکومت پنجا ب سے مطا لبہ ہے کہ تمام متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے اس موقع پر ایک ایکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں اسرار احمد پھلوری ، مشتا ق احمد سعیدی خالد علی خان، ندیم رزاق ، صوفی لیاقت مغل، طارق محمود، اویس صفدر، محمد احمد مغل شامل ہیں۔ آخر میں تمام متاثرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر متبادل جگہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) انٹر سٹی ون وے منصوبے کے متاثرین کو روزگار شروع کرنے کے لئے جلد متبادل جگہ فراہم کریں گے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انٹرسٹی ون وے منصوبہ تاخیر کا شکار ہو نے سے شہریوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑریا تھا اور روز بروز بڑھتی ٹریفک کی وجہ سے مذکورہ منصوبہ کی تعیمر ناگزیرتھی ، رجانہ روڈ جوکہ شہر کی وسطی شاہراہ کے ایک طرف تعیمر کی گئی دوکانیں جوکہ ٹی ایم ا ے کی ملکیت تھیں انٹر سٹی ون وے منصوبہ کو مکمل کرنے کے لئے دوکانوں کو مسما رکرنے کا انتہائی اقدام اٹھانا پڑا تاہم کوشاں ہیں کہ متاثرین کو نئے سرے کاروبار شروع کرنے کے لئے متبادل جگہ فراہم کردی جائے اگلے چند دنوں میں افسران بالا کو سفارشات بھجوادی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) 50سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے تفصیل کے مطابق سردی کے باعث غوثیہ چوک کے قریب ایک50 نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پیرمحل پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی