پیرمحل کی خبریں 28/10/2015

پیرمحل ( نامہ نگا ر) بلدیاتی انتخابات میں سندھ لیانوالی اروتی سمیت 11 یونین کونسل کے دوریٹرننگ آفیسر 45کلومیٹر کے فاصلہ پر بنانے پر خواتین مرد پولنگ سٹاف کو سخت مشکلات کا سامنا11یونین کے نامزد ریٹرننگ افسران نے متعلقہ یونین کونسل میں سینکڑوں امیدواروں کے کاغذات وصول کرنے کی بجائے ضلعی ہیڈکوآرٹر میں اپنے اپنے دفاتر میں ریٹرننگ آفس قائم کرلیے فی الفور متعلقہ یونین کونسلوں میں ریٹرننگ آفس بنائے جائیں پولنگ عملہ ، امیدواروں کا ضلعی وصوبائی الیکشن کمیشن سے مطالبہ تفصیل کے مطابق بلدیاتی انتخابات 2015 کے سلسلہ تحصیل پیرمحل میں چار ریٹرننگ آفیسر ز تعینات کیے گئے دوریٹرننگ آفیسر زکے دفاتر تحصیل ہیڈکوآرٹر اور یونین کونسل کے نزدیک جبکہ د و ریٹرننگ آفیسر جس میں ای ڈی زراعت او رای ڈی او ورکس نے اپنے الیکشن دفاتر متعلقہ تحصیل میں بنانے کی بجائے ضلعی صدر مقام ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بنا رکھے ہیں

جس سے جس میں سندھلیانوالی اروتی 11 یونین ہائے جس میں یونین کونسل نمبر 69,70,73,74,75,76 جس کا ریٹرننگ آفیسر ای ڈی زراعت ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ یونین کونسل نمبران77,78,83,84,85جس کا ریٹرننگ آفیسرای ڈی او ورکس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو تعینات کیا گیا ہے دونوں ریٹرننگ آفیسران کا متعلقہ حلقے میں دفتر بنانے کی بجائے ضلعی ہیڈکوآرٹر پر اپنے اپنے دفاتر میں ریٹرننگ آفس قائم کرنے سے سینکڑوں امیدواروں مرد خواتین اور ان کے تائید کنندگان اور تجویز کنندگان کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑا اب پولنگ سٹاف جس میں خواتین اساتذہ بھی شامل ہے کو شدید قسم کی مشکلات سامنا ہے امیدواروں ، پولنگ سٹاف عملہ نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، ضلعی ریٹرننگ آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور متعلقہ یونین کونسل کے دفاتر میں ریٹرننگ آفیسران کے دفاتر قائم کیے جائیں تاکہ پولنگ عملہ مردخواتین کو باآسانی پولنگ سامان اور رزلٹ پہنچانے میں آسانی ہوسکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگا ر) چھ کروڑ روپے سے بے نظیر بھٹو پارک کی تعمیر ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کا ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، اے سی پیرمحل کے ہمراہ ٹھیکیدار کو 15روز کے اندر کام مکمل کرنے کا حکم تفصیل کے مطابق وفاقی گرانٹ سے چھ کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بے نظیر بھٹو پارک کی تعمیر جوکہ دوسال کے اندر مکمل ہونا تھی مگر عرصہ پانچ سال گذرنے کے باوجود بے نظیر بھٹو پارک کو نہ کھولا گیا جس پر ایم این اے چوہدری اسدالرحمن نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر ، حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ بے نظیر بھٹو کا دورہ کرکے پارک کو 15دن کے اندر عوامی پارک کو رفیق سرویا پبلک ہیلتھ انجیئر ، اور ایکسئین پی ڈبلیوڈی ، محکمہ فاریسٹ جنگلات ،محکمہ واپڈا کو مکمل کرنے کا حکم دیا اس موقع ، رائو نواز خان ٹی ایم او، طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر، چوہدری خالد سردار سابق نائب ضلع ناظم ، رائو شفیق الرحمن ، ڈاکٹر مقصود احمد حاجی محمد سردار ، چوہدری سلطان احمد بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگا ر) مسلم لیگ ن نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کوفرو غ دیاہے اورعوامی خدمت اس کامطمع نظرہے جس میں کوئی وقیقہ فردگزاشت نہیں کیاجارہاہے میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے وطن کوباوقار بنانے کیلئے اس کے مسائل کے حل کاعزم کررکھاہے ملک کوجلد ہی اندھیروں سے نکال کرروشنیوں کامنبع بنادیاجائیگا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین چوہدری خالد سردار نے وارڈ نمبر17میں ایک کارنرمیٹنگ کے دوران کیاانہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب صوبہ کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ وہ کامیابی کے بعدعلاقہ کے مسائل کے حل اور محرومیوں کے حل کیلئے اپناکردارادا کرینگے اورمحروم علاقہ کی ترقی ہی ان کامطمع نظر ہوگامحمد صدیق پیارا نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پرکلین سویپ کریگی۔انہوںنے کہاکہ عوامی خدمت ہماراشعار ہے اورہم غریب اورپسماندہ طبقات کے حقیقی نمائندہ ہونے کاثبوت دیں گے ہم علاقہ کوبے یارومددگار چھوڑ کردوسرے علاقوں کارخ کرنیوالوں میں سے نہیں اورہمارا مرناجینا علاقہ کے عوام کیساتھ ہے اس موقع پرمعززین علاقہ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوںنے مسلم لیگ ن کے حق میں نعرے لگائے اورشیرکی کامیابی کی نویدسنائی۔

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News

Pirmehal News