پیرمحل کی خبریں 3/9/2016

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل (نامہ نگار) صفائی سے صحت مند ماحول پیدا ہوتا ہے جو اچھے معاشرے کی عکاسی کرتا ہے حکومت پنجاب ڈینگی کے خاتمہ کے لئے بہترین حکمت عملی پرگامزن ہے تاہم عوام الناس اور چکوک کے نمبرداروں کااس سلسلہ میں تعاون اور کرداربہت ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانیں بچائی جاسکیں، ڈینگی لاورا کے خاتمہ کے لئے معاشرہ کے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ اس موذی مرض کامکمل خاتمہ ہوسکے ان خیالا ت کا اظہارحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈی ایچ ا و، طارق محمو د چیف آفیسر پیرمحل ، چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار ، رانا اختر علی ہیلتھ انسپکٹر ، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر، محبوب لادی گجر نائب تحصیلدار، شیخ محمد منور کی قیادت میں تحصیل بھر کے نمبرداران سمینار کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا قصبہ جات دیہاتوںمیں لوگوںنے گوبر کے ڈھیر گلیوں میں لگارکھے ہیں جس سے صحت وصفائی کی ناگفتہ صورتحال پیدا ہونے سمیت ڈینگی ملیریا اور دیگر امراض کا پید اہونا فطری ہے جس کے خاتمہ کے لیے مربوط جدوجہد کی ضرورت ہے اگر اپنے گھر کی صفائی کرکے گندگی گلی میں پھینک دی جائے تواس سے موذی امراض جنم لیں گے جوگھر کے افراد محلہ اور معاشرے کے افراد کو بیماریوںمیںمبتلا کرنے کے لیے کافی ہے ہمیںاپنا قومی فرض سمجھ کر گھر گلی اور محلہ کو صاف ستھر ارکھنا ہوگا ورنہ صحت معاشرہ کی تشکیل ناممکن ہے ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈی ایچ او پیرمحل نے کہا ڈینگی ایک خطرناک لیکن قابل علاج بیماری ہے اوراس کابہترین علاج احتیاطی تدابیرپرعمل کرناہے ڈینگی کے خلاف حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈی ایچ ا و، طارق محمو د چیف آفیسر پیرمحل ، چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار ،رانا اختر علی ہیلتھ انسپکٹر ، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر، محبوب لادی گجر نائب تحصیلدار محمد منور کی قیادت میںتحصیل بھر کے نمبرداران کی قیادت میں ڈینگی واک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے بینر اور پلے کارڈ لگارکھے تھے جس پر ڈینگی کے لاروا کے خاتمہ کے نعرے درج تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) ہر بچے کا تعلیم حاصل کرنا بنیادی حق ہے ہر بچے کو سکول میں داخل کرواکر اس مقصد کو کامیابی سے ہمکنار کروائیں گے نونہال ملک وقوم کا سرمایہ ہے جنہیں تعلیم دینے سے ملک ترقی کرے گابلکہ شرح خواندگی میں اضافہ کے پیش نظر مستقبل میں انجینیر سائنسدان ، ڈاکٹر اورماہرین بن کر ملک کو ترقی کی طر ف گامزن کرنے میں پیش رفت ہوگی تحصیل بھر میں شرح خواندگی کا سوفیصد ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے پانچ سے سات کی عمر کے وہ تمام بچوں کو اس سال ہر صورت داخل کروانے کے لیے ہرممکن تگ ودوکی جائیگی ان خیالات کا اظہارفاروق زاہد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل نے تحصیل بھر کے اے ای اوز سے وزیر اعلیٰ روڈ میپ کے تحت منعقدہ میٹنگ میں خطاب میں کیا وزیر اعلیٰ روڈ میپ کے تحت سوفیصدی داخلہ ہمار اٹارگٹ ہے پانچ سے سات سال کے بچوں کو محکمہ تعلیم کے اشتراک سے سکولوں میں داخل کروانے کے لیے ہرممکن کوششیں ہمار امشن ہے اے اوز کا تعلیمی نظام کے کردار سوفیصد اہمیت کا حامل ہے مراکز کے سکولوںکی بھرپور حاضری اور تعلیمی اہداف کا سوفیصد حصول ہمارا اولین مقصد ہے گائوں گائوں شہر بستی بستی نگر بچوں کو سکولوں میں داخل کروانے اوران کے والدین کو بچوں کو تعلیم دلانے کے لیے دیہات سے تحصیل کی سطح پر ہرممکن تگ ودوکیے ہوئے ہیں تعلیم کی اہمیت سے انکار کسی بھی دور میں نہیں کیا گیا ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ تعلیم کے بغیر کسی معاشرے میں امن و امان، عدل و انصاف، ترقی و خوشحالی نہیں رہی ہے۔ امن کے لیے بنیادی شرط لوگوں کو تعلیم کے زیور سے آراستگی ہے امن کا حقیقی دشمن ہی جہالت ہے جس معاشرے میں لوگوں کو ان کے صحیح مقام، فرائض اور حقوق کا علم نہ ہو وہ معاشرے صحیح معنوں میں معاشرہ رہتا ہی نہیں دنیا کے جن ممالک نے تعلیم کو اپنا نصب العین بنایا ان ممالک اگرچہ آزادی ہم سے بعد میں حاصل کی لیکن معاشی ، اقتصادی، سیاسی، سماجی اور جدید سائنسی طریقہ میں ہم سے کافی آگے نکل چکے ہیںاجلاس میں محمد علی اے ای او مرکز پیرمحل ،محمد سلیم اے ای او مرکز فرید آباد ، ذوالفقار علی اے ای او مرکز اروتی ،محمد اشرف زاہد اے ای اومرکز باغ والا ، محمد آصف سندھلیانوالی ،محمد سجاول اے ای مرکز گارنٹیاں والا سمیت چوہدری محمد اسلم نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل تحصیل ریسکیو 1122 سے محروم فی الفور ریکسیو 1122 کا قیام عمل میں لایاجائے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت سیاسی سماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل تحصیل جس کودوپنجاب اسمبلی کے حلقہ جات جن میں پی پی 89، پی پی 90 سمیت سینکڑوں دیہات اور دوتھانوں کی حدود لگتی ہے تحصیل پیرمحل میں فلورملیں کاٹن فیکٹریاں اور ٹیکسٹائل ملز سمیت درجنوں فیکٹریاں موجودہونے سمیت فیصل آباد پیرمحل سندیلیانوالی ملتان روڈ پر واقع ہونے کے باعث آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں کسی بھی ناگہانی صورت یا آگ لگنے حادثات وغیرہ کی صورت میں امدادی ٹیمیں ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے لینی پڑتی ہے جس سے گھنٹوں سفر کے باعث اکثر اوقات ناقابل تلافی جانی مالی نقصان ہوجاتا ہے حاجی اللہ دتہ سماجی شخصیت سمیت سیاسی سماجی فلاحی حلقوںنے ڈائریکٹرجنرل پنجاب ریکسیو 1122ڈاکٹر رضوان کے نام بھیجی تحریری قرارداد میں تحصیل پیرمحل میں فی الفور ریسکیو 1122یافائربریگیڈ سروس مہیاکرنے کا مطالبہ کیا ہے

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News