پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا جعلی سوڈا واٹر کی تین فیکٹریوں پر چھاپہ ہزاروں روپے کے جرمانے سندھلیانوالی رمضان بازار میں غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے 5 دکانداروں کو جرمانے رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تین ہوٹل مالکان جبکہ دوروزہ خوروں کو جرمانے تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ،ر انا اختر علی ہیلتھ انسپکٹر کے ہمراہ پیرمحل میں جعلی سوڈا واٹر والی تین فیکٹریوں پر چھاپہ مارکر محمد صدیق ولد ارجتا کو 20 ہزار روپے جرمانہ محمد امجد ولد محمدصدیق کو 15000 روپے جرمانہ ریلوے روڈ پر واقع سوڈا واٹر فیکٹری کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصول پالیا رمضان ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہوئے تین ہوٹل مالکان جن میں محسن ولد منظور ، مقبول حسین ولد سلطان ،محمد آصف ولدسرفراز کو ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کرکے موقع پر وصول کرلیے جبکہ دوروزہ خوروں جن میں محمد رمضان ولد فلک شیر ، ذوالفقار ولد مامند ساکنان سندھلیانوالی کو رنگے ہاتھوں پکڑکر موقع پر جرمانہ عائد کرکے وصول کرلیا رمضان بازار سندھلیانوالی میں غیر معیاری ناقص فروٹ فروخت کرنے پر مختار احمد ولد بابو ، اکبر علی ولد محمد صدیق ،محمد رمضان ولد محمد نواز کو پانچ پانچ سوروپے جبکہ محمد عثمان ولد مظہر عباس ،محمد اظہر ولد طالب حسین کو الیکٹرانکس کنڈا نہ ہونے پر ایک ایک ہزا رروپے جرمانہ عائد کرکے موقع پر وصول کرلیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) ،ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبر کا پیرمحل شہر کاہنگامی دورہ سبزمنڈی پیرمحل کو فی الفور شہر سے باہر نکالنے اور رجانہ روڈ پیرمحل کارپٹ روڈ پر فی الفور سٹریٹ لائٹس لگانے کا حکم تفصیل کے مطابق ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجاز اکبرنے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمد نجیب پیرمحل کا ہنگامی دورہ کرکے سبزمنڈی پیرمحل کی فی الفور شہر سے باہر منتقلی کے لیے جائزہ لیا اور 21کروڑ روپے سے پیرمحل رجانہ روڈ کارپٹ روڈ کی تعمیر کے دوران فی الفور سڑک کے درمیان میں سٹریٹ لائٹس لگانے اور انہیں فی الفور چالو کرنے کا حکم دیا تحصیل کونسل پیرمحل میں منعقدہ اجلاس جس میں ڈی سی او اور چوہدری محمد ریاض ، حافظ عبیدارشد اور اے سی پیرمحل بھی موجود تھے پیرمحل شہر میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کا جائزہ لیا گیا اور تمام منصوبہ جات کو فی الفور مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم چور بیوہ کے مکان میں نقب لگاکرنقدی اور طلائی زیورا ت چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق کوہل کلاں کی رہائشی کلثوم بیوہ غلام محمد مربع نمبر28کیلہ نمبر15موضع کوہل خورد میں رہائش پذیر ہے نامعلوم چوروںنے کلثوم بی بی کے مکان کی چھت پھاڑ کرمکان میں داخل ہوئے مکان میں موجود نقدی64ہزار روپے چارتولہ طلائی زیور چھ سوٹ زنانہ ان سلے مالیت 12ہزار ، کھیس چار عدد مالیت 8ہزار چوری کرکے لے گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) خواتین کا ہنر مند ہونا ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اقراء ویلفیئر کے زیراہتمام دستکاری سنٹرز کا قیام بلاشبہ صنف نازک کو معاشی سرگرمیوں میں عملداری کی جانب پہلا قدم ہے جہاں بچیوں کو مختلف ٹریڈز میںمفت تربیت اور مکمل رہنمائی فراہم کی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہارمیڈم کشور منیر مرکزی صدر اقراء ویلفیئر آرگنائزیشن نے آگاہی بیان میں کیا انہوںنے کہاک دیہات کی خواتین کو ہنرمند بنانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت دستکاری سنٹر بناکر علاقہ بھرکی خواتین کو ہنرمند او ر برسرروزگار بنائیں گے کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کا دروازہ تعلیم یافتہ،باشعور اور ہنر مند خواتین کی وساطت سے ہی کھلتا ہے۔ خواتین کا ہنر مند ہونا روشن مستقبل کی ضمانت ہے حکومتی سرپرستی کے بغیر اپنی مدد آپ کے تحت مخیر حضرات کے تعاون سے دستکاری سنٹر میں سینکڑوں بچیوں اور خواتین کو سلائی کڑھائی اور دستکاری کی تعلیم دے کر ہنر مندبناکر معاشی ترقی کی طرف ہمارا پہلا قدم ہے جس میں ہم انشاء اللہ بھرپور کوشش کرتے رہیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ ثوبیہ میڈم بھی موجود تھی